Tag: roger cup tennis

  • راجر کپ ٹینس: نوواک جوکووچ نے نوشیکوری کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

    راجر کپ ٹینس: نوواک جوکووچ نے نوشیکوری کو ہرا کر ٹائٹل جیت لیا

    ٹورنٹو : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے جاپان کے کی نوشیکوری کو شکست دے کر راجر کپ ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، ویمنز سنگلز میں رومانیہ کی سیمونا ہیلپ فاتح رہیں۔

    ٹورنٹو میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے جاپان کے کی نوشیکوری کو دو سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا، سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ باآسانی چھ تین سے جیتا۔

    دوسرے سیٹ میں ڈوکوچ کو حریف کھلاڑی کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے سات پانچ سے کامیابی حاصل کرکے راجر کپ اپنے نام کرلیا، یہ جوکووچ کا رواں سال میں ساتواں ٹائٹل ہے۔

    ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر پانچ رومانیہ کے سمونا ہیلپ نے امریکہ کی میڈیسن کیز کو مات دی، ہیلپ نے پہلے سیٹ میں ٹائی بریک پر سات چھ اور دوسرا سیٹ چھ تین سے جیت کر راجر کپ اپنے نام کیا۔

  • راجرز ٹینس کپ: رچرڈ گیسکوٹ کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    راجرز ٹینس کپ: رچرڈ گیسکوٹ کی دوسرے راؤنڈ تک رسائی

    ٹورنٹو :فرانس کے رچرڈ گیسکوٹ نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ٹورنٹو میں جاری ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں فرانس کے رچرڈ گیسکوٹ کا مقابلہ کینیڈا کے ویسک پوسپسل سے تھا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل کا آغاز تو کانٹے دار ہوا لیکن پہلے سیٹ میں فرانسیسی کھلاڑی نے سات پانچ سے کامیابی حاصل کرلی۔ دوسرے سیٹ میں میزبان کھلاڑی نے کچھ مزاحمت کی اور مقابلہ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ گیسکوٹ نے دوسرا سیٹ بھی سات پانچ سے اپنے نام کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔