Tag: Rogers Cup tennis

  • راجرزکپ ٹینس: رافیل نڈال کوشکست، راجرفیڈررکی پیش قدمی جاری

    راجرزکپ ٹینس: رافیل نڈال کوشکست، راجرفیڈررکی پیش قدمی جاری

    انٹاریو : سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، نڈال کو کینیڈا کے غیر معروف کھلاڑی ڈینس شپوالوف نے ہرا دیا، سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کی میچ جیت کر ٹائٹل کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں بائیں ہاتھ کے نمبر ون کھلاڑی رافیل نڈال کو میزبان ملک کے کھلاڑی ڈینس شپوالوف نے آؤٹ کلاس کردیا۔

    نڈال نے پہلا سیٹ تو باآسانی چھ تین سے جیت لیا لیکن پھر ان کی مشکلات بڑھ گئیں۔ کینیڈین کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ برابر کیا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں نڈال ٹائی بریک پر میچ نہ بچاسکے، اٹھارہ سالہ کینیڈین کھلاڑی نے رافیل نڈال کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

    دوسری جانب ایک اور میچ میں اسٹار کھلاڑی سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر نے اسپین کے ڈیوڈ فیررر کو تین سیٹ کے سخت مقابلے کے بعد شکست دیتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

  • راجرز کپ ٹینس:راجر فیڈرر اور میلاس راؤنچ کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    راجرز کپ ٹینس:راجر فیڈرر اور میلاس راؤنچ کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    ٹورنٹو : سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے راجرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ٹورنٹو میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے کروشیا کے مارن سلچ کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور سات چھ، چھ سات اور چھ چار رہا۔

    ایک اور میچ میں کینیڈا کے میلاس راؤنچ نے فرانس کے جولین بیناٹو کے خلاف کامیابی حاصل کی، راؤنچ نے چھ تین، چار چھ اور چھ چار سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔

    ادھر جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ کو اسپین کے فیلیسیانو لوپیز نے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، اسپینش کھلاڑی نے برڈچ کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد تین چھ، چھ تین اور چار چھ سے مات دیتے ہوئے کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی۔