Tag: Rohani

  • دھمکیاں تمہارے گلے نہ پڑجائیں، ٹرمپ کی ایرانی صدر کو دھمکی

    دھمکیاں تمہارے گلے نہ پڑجائیں، ٹرمپ کی ایرانی صدر کو دھمکی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ہم منصب کو دھمکی دیتے ہوئےکہا ہے کہ دھمکیوں کی سیاست کے نتائج پرخبردار رہو یہ تمہارے گلے پڑ سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی دھمکیاں خود ایرانی لیڈروں کے گلے پڑ سکتی ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ٹویٹس میں امریکی صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو مخاطب کرکے کہا کہ دھمکیوں کی سیاست کے نتائج پرخبردار رہو یہ تمہارے گلے پڑ سکتی ہیں۔

    دونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاکہ 2015ءمیں طے پائے جوہری معاہدے کے بعد یورینیم کی افزودگی میں اضافہ کرچکے ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے، اگر ایران ایسا کرتا ہے تو یہ اس کی سنگین غلطی ہوگی۔

    ٹرمپ کے مطابق میں نے ایرانیوں کو صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ روحانی کا یہ بیان کہ وہ یورینیم کی افزودگی جاری رکھیں گے انتہائی احمقانہ ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ایران دھمکیوں کی سیاست سے باز آئے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ دھمکیاں خود ایرانیوں کے لیے وبال جان بن جائیں۔

  • حسن روحانی نے ٹرمپ کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی

    حسن روحانی نے ٹرمپ کی مذاکرات کی پیش کش مسترد کردی

    تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش ٹھکرا دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کی جانب سے وقتی طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، حکام نے موجودہ حالات میں ملاقات کو ناممکن قرار دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوہری ڈیل کے ایرانی انخلا کے بعد ٹرمپ نے حسن روحانی کو ملاقات اور بات چیت کی آفر کی جسے ایرانی صدر نے مسترد کردیا۔

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ جھک جانا ایرانی عوام کی ثقافت اور مذہب سے ہم آہنگ نہیں ہے، تاہم ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایرانی پر امریکا نے اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، ٹرمپ انتظامیہ اگر ان پابندیوں کا ختم کرے تو مذاکرات کی راہ نکل سکتی ہے۔

    حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر تہران کے خلاف پابندیوں کا خاتمہ کریں اور جوہری معاہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ بھی واپس لیں۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 2015 میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

    ایرانی خطرے سے نمٹنے کیلئے امریکی فوجیوں کو جدید ترین اسلحے کی فراہمی

    ایران کے سرکردہ عالم دین مولانا یوسف طباطبائی کا اصفھان میں جمعے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اربوں ڈالر مالیت کے طیارہ بردار بیڑے کو صرف ایک میزائل سے تباہ کرسکتے ہیں‘۔