Tag: rohingya muslims

  • میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم، امریکا نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

    میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم وستم، امریکا نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

    واشنگٹن : میانمار میں مسلمانوں پر ظلم و ستم پر امریکا نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میانمار میں ہونے والے مظالم کو نظرانداز نہیں کرسکتی۔

    امریکا نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور ظلم وستم کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میانمار میں ہونے والے مظالم کو نظرانداز نہیں کرسکتی، روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

    نکی ہیلی نے میانمار کی حکومت سے اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو ویزہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا تاہم میانمارحکومت نے یو این ایچ آرسی کی تحقیقاتی کمیٹی کو اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں مارچ میں اس بات پر اتفاق رائے ہوا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل، آبرو ریزی اور تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک مشن روانہ کیا جائے گا۔

    قبل ازیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے حوالے سے تحقیقات کرنے والے ماہرین کا کہا تھا کہ اس بات کے بہت زیادہ امکانات ہیں کہ میانمار کی فورسز انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ نے میانمارفوج کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

    اقوام متحدہ نے میانمارفوج کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا

    جنیوا : روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ مقامی فوج کے مظالم کا اقوام متحدہ نے نوٹس لے لیا، اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ملک کی فوج کی جانب سے مبینہ طور پر کیے جانے والے مظالم کی تفتیش کرے گی۔

    یورپی یونین کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد کو اقوام متحدہ میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا تھا جس کے مطابق ’حقائق تلاش کرنے کے لیے ایک آزاد مشن بھیجا جائے جس کے تحت ظلم ڈھانے والوں کا بھرپور احتساب ہوگا اور ان مظالم کا شکار بننے والوں کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق میانمار حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قطعی نامنظور ہے کیونکہ میانمار کی حکومت خود اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

    اس حوالے سے بھارت اورچین نے بھی اقوام متحدہ کے اس فیصلے کی حمایت نہیں کی ہے۔ دونوں ملکوں نے کہا ہے کہ وہ اس تفتیش سے خود کو الگ کر لیں گے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ چھ ماہ میں 70،000 سے زائد روہنگیا مسلمان ملک چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں بنگلہ دیش بھاگ چکے ہیں اور اقوام متحدہ نے ان افراد سے جنسی استحصال اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت کے واقعات سنے ہیں۔

    روہنگیا مسلمانوں کے مطابق میانمار کی سرکاری فوج باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بہانے ملک کی رکھائن ریاست میں ان کو نشانہ بنا رہی ہے، فوجی کارروائی پچھلے سال اکتوبر میں شروع ہوئی تھی جب بارڈر پولیس کے نو اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

  • سعید اجمل نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے 30،000 پاؤنڈ اکھٹے کرلئے

    سعید اجمل نے روہنگیا مسلمانوں کے لئے 30،000 پاؤنڈ اکھٹے کرلئے

    کراچی: پاکستانی آف اسپنرسعید اجمل نے رہنگیا مسلمانوں کے لئے انگلینڈ میں ہونے والے چیریٹی پروگرام میں 30 ہزارپاؤنڈ اکھٹے کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق فنڈ ریزنگ کے لئے اس چیریٹی شو کا انعقاد مانچسٹرمیں کیا گیا تھا جس میں سعید اجمل مہمان خصوصی تھے۔

    میانمار میں فرقہ وارانہ تشدد کے سبب ہزاروں روہنگیا مسلمان اپنے گھر چھوڑکرکشتیوں میں رہنے پرمجبورہیں۔

    سعید اجمل ان دنوں انگلینڈ میں ورکسٹرشائر کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہیں ہیں۔