Tag: Rohit Sharma

  • ویڈیو: روہت شرما نے سری لنکن کپتان کو آؤٹ ہونے پر بھی واپس بلا لیا

    بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سری لنکن کھلاڑی دشن شناکا کی سنچری بنانے میں مدد کردی۔

    پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی، ویرات کوہلی کو شاندار 113 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے، روہت شرما 83 اور شبھمن گل 70 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے کسن رجیتھا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    مہمان ٹیم 374 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز بناسکی، کپتان دسن شناکا کی 108 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچاسکی۔ بھارت کے تیز ترین بولر عُمران ملک نے 8 اوورز میں 7 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    آخری اوور میں دسن شناکا جب 98 رنز پر پہنچے تو محمد شامی نے انہیں نان اسٹرائیکر اینڈ پر رن آؤٹ کردیا لیکن روہت شرما نے اپیل واپس لے کر انہیں سنچری بنانے کا موقع فراہم کیا۔

    سری لنکن کپتان نے 88 گیندوں پر 108 رنز کی دلکش اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرواسکے، شناکا نے اننگز میں 12 چوکے اور تین چھکے لگائے۔

    بھارت پہلے ون ڈے میچ میں کامیابی کے ساتھ ہی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، واضح رہے کہ بھارت نے ٹی 20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

  • بھارتی کپتان روہت شرما بھی پاکستانی بلے بازوں کے معترف نکلے

    بھارتی کپتان روہت شرما بھی پاکستانی بلے بازوں کے معترف نکلے

    میلبرن : بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما پاکستانی بلے بازوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈرز نے شاندار بیٹنگ کی۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ بھارت کی اس جیت پر میرے پاس بھی الفاظ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکوں کو یہی پیغام دیتا رہا کہ ہم اب بھی میچ میں ہیں، یہ پچ بولرز کیلئے کافی مددگار تھی۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے مڈل آرڈر میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، میں جانتا تھا کہ160 کے ہدف کو حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں، ٹورنامنٹ میں پہلامیچ جیتنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے بھارت کیلئے اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی۔

    مزید پڑھیں : سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

    واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دی۔

    پاکستان اس اعصاب شکن مقابلے کے بعد بھی جیت حاصل نہ کرسکا، پاکستانی بولرز نے 160رنز کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔

    پاکستانی کھلاڑی اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو آخری گیند تک لے گئے لیکن بدقسمتی سے پاکستان آخری اوور میں میچ نہ بچاسکا۔

  • ویڈیو: پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما شدید ’ٹینشن‘ میں آ گئے

    ویڈیو: پاک بھارت میچ سے قبل روہت شرما شدید ’ٹینشن‘ میں آ گئے

    ملیبرن: پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما شدید ’ٹینشن‘ میں آ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر ہوئی ہے، جس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو شدید ذہنی دباؤ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا شروع ہونے سے کچھ ہی دیر قبل، جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی قطار میں کھڑے اپنے اپنے وطن کا قومی ترانہ سن رہے تھے، روہت شرما ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بھارتی قومی ترانہ ختم ہوا، روہت شرما ذہنی دباؤ کے حملے کا شکار ہو گئے اور سر پیچھے کر کے دباؤ سے چھٹکارا پانے کی کوشش کرنے لگے۔

    واضح رہے کہ میلبرن میں اس وقت میچ جاری ہے اور بھارتی ٹیم پاکستانی بولرز کے آگے شدید دباؤ کا شکار ہو چکی ہے، اب تک ان کے 4 اہم کھلاڑی محض 40 رنز پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

  • شاہین آفریدی کا سامنا کرنے کے لیے روہت شرما کی خصوصی تیاری

    شاہین آفریدی کا سامنا کرنے کے لیے روہت شرما کی خصوصی تیاری

    میلبرن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے جمعہ کو شاہین شاہ آفریدی اور پاکستان کی پیس بیٹری کا سامنا کرنے کی خصوصی تیاری کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میلبرن میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ سے قبل پریکٹس کی، روہت، ویرا کوہلی اور دیگر کھلاڑی گزشتہ روز دوبارہ میدان میں اترے۔

    نیٹ پریکٹس میں روہت شرما کو شاہین آفریدی اور پاکستان کی پیس بیٹری کا سامنا کرنے کے لیے خصوصی تیاری کرتے دیکھا گیا۔

    بھارتی کپتان نے کچھ دیر تک تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹس کے خلاف بیٹنگ کی، بھارتی کیمپ میں بائیں ہاتھ کے تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ اور دائیں ہاتھ کے تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ موجود ہیں، جو کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

    بعد ازاں روہت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آسٹریلیا پہلے آ کر اچھی پریکٹس اور تیاری کر لی ہے، میلبرن کے موسم کا اعتبار نہیں، صبح کھڑکی سے دیکھا تو بارش تھی، گراؤنڈ آئے تو دھوپ تھی۔

    صحافی نے جب سوال کیا کہ ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کو جانا چاہیے یا نہیں؟ تو روہت شرما نے کہا یہ فیصلہ بھارتی بورڈ کرے گا، ہمارا کل کے میچ پر فوکس ہے، پہلی بار ورلڈ کپ میں کپتانی کر رہا ہوں یہ اعزاز ہے۔

    واضح رہے کہ کل ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں میلبرن میں ٹکرائیں گی، جمعہ کو میلبرن میں صبح کے وقت بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے انڈور پریکٹس کی، آسٹریلین محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ روز تک بارش وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

  • ایشون عظیم بولر نہیں، راشد لطیف کے بیان پر بھارتی سیخ پا

    ایشون عظیم بولر نہیں، راشد لطیف کے بیان پر بھارتی سیخ پا

    کراچی: کرکٹ معاملات پر بے لاگ تجزئیے سے پہنچانے جانے والے سابق کرکٹر راشد لطیف کے بیان نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کو ’آل ٹائم گریٹ‘ کہنے پر بھارتی کپتان روہت شرما کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    راشد لطیف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایشون ایک عظیم بولر ہیں لیکن یہ صرف ہندوستان میں ان کے ریکارڈ کی وجہ سے ہے، اس کے برعکس انیل کمبلے اور رویندر جڈیجا کا غیر ملکی میدانوں میں ایشون سے بہت بہتر ریکارڈ ہے جبکہ بشن سنگھ بیدی بھی شاندار تھے۔

    راشد لطیف نے مزید کہا کہ وہ نہیں مانتے کہ روہت کا مطلب وہی تھا ہوسکتا ہے کہ اس کی زبان پھسل گئی ہو یا اس کا بیان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ’منکڈ‘ کو قانونی قرار دینے پر بھارتی کھلاڑیوں کا ردعمل

    واضح رہے کہ روی چندرن ایشون حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بنے ہیں، اس کے ساتھ ہی لیجنڈ ہندوستانی آل راؤنڈر کپل دیو کی 434 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

    ایشون نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف موہالی ٹیسٹ میں سرانجام دیا، ٹیسٹ میچ کے اختتام پر بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ میری نظر میں ایشون عظیم ہیں، وہ اتنے سالوں سے کھیل رہے ہیں اور ملک کے لیے کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

    بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہیں لیکن جہاں سے میں دیکھ رہا ہوں ایشون ہمہ وقت عظیم ہے۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی عجیب و غریب ٹویٹس

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی عجیب و غریب ٹویٹس

    بھارتی کپتان روہت شرما کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہونے والے ٹویٹس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

    34 سالہ بلے باز کے مداحوں نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ ان کا اکاؤنٹ کچھ شرارتی عناصر ہیک کر سکتے ہیں۔

    یکم مارچ کی صبح سے روہت کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کئی عجیب و غریب ٹویٹس کر رہا ہے، سب سے پہلے ان کے اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ میں لکھا گیا، مجھے سکے اچھالنا پسند ہے خاص طور پر جب وہ میرے پیٹ میں جا گریں۔

    اتفاق سے روہت نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد حال ہی میں بہت سے ٹاس جیتے ہیں۔

    3 گھنٹے بعد ایک اور ٹویٹ میں لکھا گیا کہ کیا آپ جانتے ہیں؟ شہد کی مکھیوں سے باکسنگ کے زبردست تھیلے بنتے ہیں۔

    تیسرے ٹویٹ میں کہا گیا کہ کرکٹ کی گیندیں کھانے کے قابل ہیں۔

    بھارتی کپتان کے اکاؤنٹ سے آنے والے عجیب و غریب ٹویٹس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے مختلف تبصرے شروع کردیے۔

    کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ شاید روہت کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے۔

  • سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا بھارت کیخلاف پاکستانی بالرز کو قیمتی مشورہ

    سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا بھارت کیخلاف پاکستانی بالرز کو قیمتی مشورہ

    پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے قومی ٹیم کے باؤلروں کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ہے، انہوں نے بتایا کہ بھارتی ٹیم کےاہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کیلئے کیسی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

    قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز باؤلر مشتاق احمد نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور اوپنر روہت شرما کو جلدی آؤٹ کرکے واپس پویلین بھیجنے کا گر بتا دیا۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ روہت شرما وقت لے کر بیٹنگ کرتے ہیں اور وہ کافی سمجھ دار کرکٹر ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ابتدائی اوورز میں ان سوئنگ بولنگ سے روہت کو جلدی آؤٹ کیا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ روہت شرما باؤنسر بال کو بھی بہت اچھا کھیل لیتے ہیں تو اگر مخالف ٹیم کی جانب سے فیلڈنگ کو اچھی طرح سیٹ کیا جائے تو اس کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ویرات کوہلی کو جلد آؤٹ کرنا بہت ضروری ہے، کیونکہ اگر وہ لمبی اننگٓز کھیل گئے تو بہت مشکل ہوجائے گی۔

    مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ سفید گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوتی لہٰذا کوہلی کو آؤٹ کرنے کے لیے فیلڈنگ کا معیار اور پوزیشن بہت معنی رکھے گی۔

  • روہت شرما سے موازنہ، حیدر علی کا اہم بیان آگیا

    روہت شرما سے موازنہ، حیدر علی کا اہم بیان آگیا

    ملتان: قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی حیدر علی کا کہنا ہے کہ ان کا بھارتی کھلاڑٓی روہت شرما سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے 20 سالہ بلے باز حیدر علی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سیشن میں صارفین کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

    جارحانہ بلے باز حٰدر علی سے ایک ٹویٹر صارف نے سوال کیا کہ ان کا پسندیدہ کپتان اور کھلاڑی کون ہے؟ جس پر حیدر کا کہنا تھا کہ عمران خان ان کے پسندیدہ کپتان اور کھلاڑیوں میں وہ بھارتی کرکٹر روہت شرما اور عمران خان کو پسند کرتے ہیں۔

    ایک ٹویٹر صارف نے حیدر علی سے پوچھا ان کی پسندیدہ غذا کے بارے میں پوچھا، حیدر علی نے جواب دیتے ہوئے ہا کہ ان کی پسندیدہ غذا بکرے کا گوشت ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں جارحانہ بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ قومی کھلاڑیوں میں بابر اعظم اور محمد حفیظ کے ساتھ پارٹنر شپ بنانا چاہتے ہیں۔

    اوپننگ پارٹنر سے متعلق حیدر علی کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنا پسند کریں گے۔

    ایک ٹویٹر صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں پسندیدہ بولر کون ہے؟ جس کے جواب میں حیدر علی نے فاسٹ بولر محمد عامر کا نام لیا۔

    حیدر علی کا بوم بوم شاہد خان آفریدی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک جارحانہ اور لیجنڈ کھلاڑی ہیں۔

  • ” روہیت شرما ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے "

    ” روہیت شرما ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے "

    نئی دہلی : اپنے متنازعہ بیانات کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ایک بار پھر نئی بحث چھیڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ روہیت شرما ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بہترین کھلاڑی قرار دیئے جانے کے باوجود سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کو ان کی تعریف ہضم نہیں ہورہی، جس کی وجہ سے وہ اکثر ویرات کوہلی کو نیچا دکھا نے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

    حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں سابق بھارتی اوپنر اور بی جے پی کے رکن پارلیمینٹ گوتم گمبھیر کا کہنا ہے کہ
    بھارتی بلے باز روہت شرما موجودہ وقت میں محدود اوورز میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور وہ اس فارمیٹ میں ٹیم انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی سے بہت آگے ہیں۔
    گوتم گمبھیر کو یقین ہے کہ ویرات کوہلی اپنے کیریئر میں روہت سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہوں گے،انہوں نے روہت کو محدود اوور کرکٹ کا بہترین بلے باز بتایا لیکن ساتھ ہی کہا کہ وہ اس فارمیٹ کے آل ٹائم بہترین بلے باز نہیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی کھلاڑی پر تنقید، گوتم گمبھیر کو منہ کی کھانا پڑ گئی

    گمبھیر نے کہا کہ ویرات اور روہیت کے درمیان موازنہ کرنا کافی مشکل ہے، ویرات ضرور روہیت سے زیادہ رنز بنائیں گے اور وہ فی الحال بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں لیکن روہت نے جس طرح کھیل پر اپنا اثر چھوڑا ہے اسے دیکھتے ہوئے وہ اب ویرات سے کہیں آگے ہیں۔

  • ورلڈ کپ میں شکست، بھارٹی ٹیم میں‌ دراڑ پڑ گئی، ویرات اور روہت شرما گروپ سامنے آگئے

    ورلڈ کپ میں شکست، بھارٹی ٹیم میں‌ دراڑ پڑ گئی، ویرات اور روہت شرما گروپ سامنے آگئے

    لندن: ورلڈ کپ 2019 میں‌ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست بھارت کے لیے بڑا صدمہ ثابت ہوئی، ٹیم میں‌دراڑ پڑ گئی.

    تفصیلات کے مطابق سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی اور روہت شرما گروپ میں‌ بٹ گئی ہے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق چند کھلاڑی ویرات ہی کو کپتان دیکھنے کے خواہش مند ہیں، البتہ چند کی جانب سے تبدیلی کا مطالبہ سامنے آگیا ہے.

    خیال رہے کہ بھارتی کوچ روی شاستری کو بھی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے. اس ضمن میں سابق کپتان گنگولی کا نام لیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ سیمی فائنل میں کیویز نے بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی، دو ونوں پر محیط اس میچ میں بھارتی بلے بازوں‌ کو ایک نہ چلی اور نیوزی لینڈ چھوٹے ٹارگٹ کا دفاع کرنے میں‌ کامیاب رہی.

    دل چسپ امر یہ ہے کہ کپتان اور کوچ پر ہونے والی تنقید بھارتی ٹیم کو درپیش اکلوتا مسئلہ نہیں۔ پہلا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم ٹورنامینٹ سے باہر ہونے کے باوجود اب تک گھر نہیں‌ لوٹ سکی.

    مزید پڑھیں: ورلڈ کپ: انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سےفائنل تک مانچسٹر میں رکے گی، ٹیم کے لاجسٹک مینجر کھلاڑیوں کے لیے ٹکٹس کا انتظام نہ کرسکے.

    بھارتی ٹیم نے ٹیم ہوٹل چھوڑدیا لیکن کھلاڑی مانچسٹر میں ہی ہیں، فائنل کے بعد چند کھلاڑی بھارت جائیں گے.