Tag: Rohit Sharma

  • پہلا ون ڈے: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 34 رنز سے شکست، شرما کی سنچری بھی کام نہ آئی

    پہلا ون ڈے: بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 34 رنز سے شکست، شرما کی سنچری بھی کام نہ آئی

    سڈنی : آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں کیویز نے سورماؤں کو34رنز سے شکست دے دی، روہت شرما کی سنچری بھی کام نہ آسکی۔

    تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے ون ڈے میں روہت شرما کی شاندار سنچری کے باوجود بھارت کی طاقتور بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ چل سکی، بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں پہلا ون ڈے چونتیس رنز سے ہار گئی۔

    میزبان ٹیم نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ٹیسٹ سیریز میں ناکام ہونے والی آسٹریلوی ٹیم نے پلٹ کر وار کیا، سڈنی میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 288 رنز بنائے۔

    عثمان خواجہ، شان مارش اور پیٹر ہینڈز کومب نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ جواب میں بھارت کا آغاز بھی اچھا نہ رہا۔ چار رنز پر تین وکٹیں گریں اس بار بھارتی کپتان کوہلی بھی نہ چلے۔

    روہت شرما نے بھارت کو کچھ امید دلائی۔ چھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکے۔ آسٹریلیا نے بھارت کو289رنزکاہدف دیا تھا بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 254رنز بنا سکی۔

    آسٹریلیا کے رچرڈسن سب سے کامیاب باﺅلر قرار پائے جنہوں نے دس اوورز میں محض 26 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دونوں ٹیموں کے درمیان  دوسرا ون ڈے منگل کو کھیلا جائے گا۔

  • ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کوہلی کے بغیر میدان میں اترے گی

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کوہلی کے بغیر میدان میں اترے گی

    مبئی: رواں ماہ دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں‌ بھارتی ٹیم کوہلی کے بغیر میدان میں اترے گی.

    تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2018 میں کپتان ویرات کوہلی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے.

    کوہلی کی جگہ  بھارتی ٹیم کی کپتانی اوپننگ بلے باز روہت شرما کریں گے. بی سی سی آئی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس فیصلے کا اعلان کیا ہے.

    شیکھر دھون ٹیم کے نائب کپتان ہوں‌ گے، جب کہ وکٹ کیپنگ کی ذمے داری لیجنڈری کھلاڑی ایم ایس دھونی نبھائیں گے.

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 تا 28 ستمبر متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا، جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں.

    ایشیا کپ: میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کر دیا گیا، پاک بھارت ٹاکرا 16 ستمبر کو ہوگا

    مقابلے کا پہلا میچ بنگلادیش اور سابق ورلڈ چیمپین سری لنکا کے مابین ہوگا، پاکستان ایونٹ میں پہلا میچ کوالیفائنگ ٹیم سے 16 ستمبر کو کھیلے گا.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ایشیا کپ کے میچز کی ٹائمنگ کا اعلان کیا گیا تھا، ایونٹ کے تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4بجے شروع ہوں گے.

    گرین شرٹ کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں۔ تجزیہ کار وں کی جانب سے پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

  • روہت شرما نےٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    روہت شرما نےٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    اندور: بھارتی کرکٹر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    تفصیلات کے بھارت کے شہر اندور میں کھلیے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی بلے باز روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    بھارتی کرکٹر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف 35 گیندوں پر تیزترین سنچری بنادی، انہوں نے مجموعی طور پر 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 118 رنز اسکور کیے۔

    روہت شرما سے قبل رواں برس جنوبی افریقہ کے کرکٹر ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف 35 ہی گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

    بھارت نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیتنے کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 172 رنز ہی بناسکی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ویسٹ انڈیز مں بھارتی کرکٹر کیل راہول نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 46 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، روہیت شرما

    ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے، روہیت شرما

    سڈنی : بھارتی ٹیم کے بلے باز روہیت شرما نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے ایک اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا بھرپور انداز سے دفاع کرینگے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے بھارتی بلے باز روہت شرما نے کہا کہ جیت کیلئے پر عزم ہیں۔

    اس موقع پر آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ سڈنی کی وکٹ فاسٹ بولرز کیلئے سازگار ہے،اسپنرز کا بھی جادو چل سکتا ہے۔

    مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کا موقع ملا تو زیادہ رنز اسکور کرنے کی کوشش کرینگے۔اب ہمارا مقصد  ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو جوائن کرنا ہے۔

  • ورلڈ کپ سے پہلے ہی بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑی ان فٹ نکلے

    ورلڈ کپ سے پہلے ہی بھارتی ٹیم کے کئی کھلاڑی ان فٹ نکلے

    ممبئی: ورلڈ کپ سے پہلے بھارتی ٹیم انجری مسائل کا شکار ہوگئی ہے۔

    ورلڈ کپ سے پہلے ہی دھونی الیون کو بڑا دھچکا لگ گیا، بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر ایشانتھ شرما اور بھونیشور کمار کے فٹ نہ ہونے کے باعث میگا ایونٹ میں انکی شرکت مشکوک ہوگئی ہے، ایشانتھ شرما گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں تو بھونیشور کمار بھی مکمل فٹ نہیں، دونوں کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ سات فروری کو ہوگا۔

    فٹ نہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر متبادل کھلاڑیوں کو طلب کیا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رویندر جڈیجا اور روہت شرما کو بھی فٹنس مسائل کا سامنا ہے، بھارتی بورڈ پُر امید ہے کہ روہت شرما اور رویندر جڈیجا فٹنس ٹیسٹ میں کلئیر ہوجائیں گے۔ ایشانتھ شرما اور بھونیشور کمار کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

    دفاعی چیمپئن بھارت ایونٹ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز پندرہ فروری کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔