Tag: Rohit Shetty

  • روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ نے کونسا بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا؟

    روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ نے کونسا بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ان کی 10 ویں تیزی ترین 100 کروڑ روپے کمانے والی فلم بن گئی۔

    روہت شیٹی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 مقبول ترین فلموں کا پوسٹر شیئر کیا ہے انہوں نے اس پوسٹر کے ساتھ اپنی نئی فلم سنگھم اگین کی باکس آفس پر کامیابی سے متعلق بھی بتایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)

    انہوں نے 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی فلموں کی تصاویر شیئر کیں، جس میں سنگھم اگین، سوریاونشی، سمبا، گول مال اگین، دل والے، سنگھم ریٹرنز، چنئی ایکسپریس، بول بچن، سنگھم اور گول مال 3 شامل ہے۔

    فلم ساز نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سنگھم اگین میری 10 ویں اور تیز ترین 100 کروڑ کمانے والی فلم میں شامل ہوگئی، پچھلی 10 فلموں میں ایک چیز جو برقرار ہے وہ ہے آپ کی محبت جس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔

    واضح رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم اجے دیوگن ڈی سی پی باجی راؤ سنگھم اور معروف اداکارہ کرینہ کپور ان کی اہلیہ اونی کامت کا کردار ادا کیا ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، اکشے کمار، ٹائیگر شراف اور جیکی شراف سمیت دیگر اسٹارز بھی شامل ہیں۔

    اجے دیوگن اور ہدایتکار روہت شیٹی کی اس فلم کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم” سِنگھم ریٹرنز” اور "گول مال اگین” جیسے فلموں کے لائف ٹائم ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔

  • سب کو پولیس والا بناؤں گا: روہت شیٹی

    سب کو پولیس والا بناؤں گا: روہت شیٹی

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی نے بالی ووڈ کے تمام اسٹارز اداکاروں کو پولیس کی وردی پہنانے کی ٹھان لی ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار روہت شیٹی ان دنوں اپنی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کی ریلیز کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں، جس میں سدھارتھ ملہوترا، شلپا شیٹی اور ویویک اوبرائے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔

    دوسری جانب ان دنوں روہت شیٹی اجے دیوگن کے لیڈ رول سنگھم اگین کی شوٹنگ بھی کر رہے ہیں اور یہ دونوں پروجیکٹ ان کے کوپ یونیورس کا حصہ ہیں۔

    اس حوالے سے بطور ہدایتکار جب ان سے بھارتی میڈیا کی جانب سے پوچھا گیاکہ کیا وہ شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان میں سے کس کو اس سیریز میں شامل کریں گے؟

    تو انہوں نے جواب دیا کہ تینوں کو لوں گا ایک کو بھی کیوں چھوڑ دوں،  ابھی پوری انڈسٹری کو کوپ بنا دیں گے، ٹینشن مت لیں، کوئی نہیں بچے گا، ایک ہمارا الگ سے پولیس فنکشن ہوگا، جس پر زور دار قہقہہ لگا۔

    یاد رہے کہ روہت شیٹی نے شاہ رخ خان کے ساتھ آخری فلم چنئی ایکسپریس کی تھی جو بہت ہٹ ہوئی۔

    روہت شیٹی نے کہا تھا کہ میں چنئی ایکسپریس جیسی فلم دوبارہ بنانا چاہتے ہوں اگر مجھے کوئی ایسی اسٹوری ملی تو میں ایک نئی فلم ضرور بناؤں گا۔

  • دیپیکا نے روہت شیٹی کو بوتل دے ماری، ویڈیو وائرل

    دیپیکا نے روہت شیٹی کو بوتل دے ماری، ویڈیو وائرل

    بولی وُڈ کی نامور ادکارہ دیپیکا پڈوکون کا شمار ان اداکارہ میں ہوتا ہے جنہوں نے نہایت قلیل عرصے میں اپنی شاندار پرفارمنس اور حیرت انگیز صلاحیتوں کے باعث ناظرین اور ناقدین کو متاثر کیا۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ غصے کی بہت تیز ہیں، جس کا اندازہ آپ کو اس وائرل ویڈیو میں ہوجائے گا، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہدایت کار روہت شیٹی کے سر پر شیشے کی بوتل سے حملہ کیا اور ان کے سر سے خون بہنے لگا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت کسی بات پر اداکارہ کو پریشان کررہے ہیں، جس پر وہ اشتعال میں آئیں اور یہاں تک کہ شیشے کی بوتل ان کے سر پر دے ماری۔

    تو صارفین کیا آپ سچ سمجھے کہ آیا کچھ ایسی گڑبڑ ہوئی ہے تو ہم آپ کو اس کا پس منظر بتادیں۔

    دراصل دونوں کی جانب سے کیا گیا ایک طے شدہ اسٹنٹ تھا جو عملے کے ارکان کے لیے کافی چونکا دینے والا تھا۔

    یہ اسٹنٹ فلم ‘چنئی ایکسپریس’ کی شوٹنگ کے دوران کیا گیا تھا، اس فلم میں دیپیکا کے کردار اور اداکاری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا اور یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

    دیپیکا نے اپنا ڈیبیو شاہ رخ خان کے ساتھ ‘اوم شانتی اوم ‘ میں کیا، گزشتہ برسوں میں اداکارہ نے مختلف کردار ادا کر کے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ دیپیکا کو پدماوت، رام لیلا، اور باجی راؤ مستانی جیسی فلموں سے بھی بہت زیادہ شہرت ملی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hala|حلا✨🌸 (@_ihalak_)

  • "دوست دوست نہ رہا”: معروف ہدایت کار کا کنگ خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار

    "دوست دوست نہ رہا”: معروف ہدایت کار کا کنگ خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار

    ممبئی: بالی وڈ کے کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں، معروف ہدایت کار نے  ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق پے در پے ناکامیوں کے بعد اب معروف ڈائریکٹر اور پرڈیوسر کنگ خان کے ذکر سے کترانے لگے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے.

    ایسے ہی خیالات کا اظہار گذشتہ دنوں معروف ڈائریکٹر روہت شیٹھی نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا.

    فلم "سمبا” کے پرموشن کے موقع پر جب روہت شیٹھی سے شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا سوال کیا گیا، تو انھوں نے کہا کہ فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں.

    "گول مال” اور "سنگھم” سیریز جیسی کامیاب فلمیں دینے والے روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ اگلے تین سال کی منصوبہ بندی میں‌ کنگ خان کے ساتھ ان کا کوئی پراجیکٹ‌ نہیں.

    یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور روہت شیٹھی نے انڈسٹری کو ’’چنائے ایکسپریس‘‘ جیسی بلاک بسٹر فلم دی تھی، جس نے تمام ریکارڈز توڑ دیے تھے.


    مزید پڑھیں: خود کو سپر اسٹار سمجھنے والے اسکرپٹ کی اہمیت کب سمجھیں گے: ودھو ونود چوپڑا


    بعد میں یہ دونوں ’’دل والے‘‘ میں ساتھ نظر آئے، مگر بڑی اسٹار کاسٹ کے باوجود وہ فلم بڑے پردے پر جاود نہیں جگا سکی.

    روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ ’’دل والے‘‘ کی ناکامی کو بھول چکے ہیں، شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، مگر فی الحال ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے.

  • سپراسٹاررنویر سنگھ کا روہت شیٹھی کی فلم میں انوکھا روپ

    سپراسٹاررنویر سنگھ کا روہت شیٹھی کی فلم میں انوکھا روپ

    ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار رنویر سنگھ اب مسالا فلموں کے سب سے بڑے ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم میں بالکل انوکھے روپ میں نظر آئیں گے۔ 

    تفصیلات کے مطابق سپر ہٹ ڈائریکٹر روہت شیٹھی کی فلم سیمبا رواں سال کے آخر میں ریلیز ہوگی، توقع کی جارہی ہے کہ فلم ریکارڈ بزنس کرے گی۔

    یہ پہلا موقع ہے، جب رنویر سنگھ  ڈائریکٹر روہیت شیٹھی اور پروڈیوسر کرن جوہر کے ساتھ کام کریں گے، ادکار فلم سے متعلق بے حد پرخوش ہیں، مداحوں کو فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    رنویر سنگھ کا کارنامہ: وزن میں حیرت انگیز کمی، تصاویر وائرل

    مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ انتہائی شاندار ہے، فلم میں مزاح، رومانس اور گانوں کے تڑکوں کے ساتھ تمام رنگ ہیں، روہت شیٹھی کی فلم میں من پسند کردار ملنے پر بے حد خوشی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے کام سے بہت مخلص ہوں اور مجھے روہت شیٹھی جیسے باصلاحیت ہدایت کار کی سرپرستی حاصل ہوگی۔ فلم ’سیمبا‘ کےلیے کاسٹ کئے جانےپر میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتا ہوں۔

    فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 28 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کا قیمتی لباس خراب کردیا، اداکارہ سیخ پا

    خیال رہے بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور رنویر سنگھ کے ساتھ فلم ’سیمبا‘ میں جلوہ گر ہوں گی، اداکارہ نے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کرن جوہر کی فلم ‘دھڑک’ سے کیا ہے۔

    یاد رہے یہ فلم سائوتھ انڈسٹری کی بلاک بسٹر فلم ’ٹمبر‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس کی عکس بندی جلد شروع کی جائے گی جبکہ مداحوں کو فلم کے بڑے پردے پر نمائش کا بے چینی سے انتظار ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔