Tag: Rollercoaster

  • جھولے میں سوار افراد اچانک ہوا میں الٹے معلق ہوگئے، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل

    جھولے میں سوار افراد اچانک ہوا میں الٹے معلق ہوگئے، دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل

    امریکہ کے شمالی کیرولائنا کے ایک تفریحی پارک میں جھولا تکنیکی خرابی کے سبب دورانِ سواری رک گیا جس کی وجہ سے جھولے میں سوار افراد ہوا میں الٹے معلق ہوگئے۔

    ماضی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے جھولوں کے رکنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں تاہم اس بار معاملہ گزشتہ معاملات سے کچھ مختلف تھا کیوں کہ ہوا میں رکنے والاجھولا سیدھا نہیں بلکہ الٹا تھا۔

    عام طور پر کمزور دل لوگوں کو دیو ہیکل جھولے اس وقت تک اچھے لگتے ہیں جب تک ان میں بیٹھ کر سواری نہ کی جائے لیکن سواری کے دوران اچانک کوئی انہونا واقعہ پیش آجائے تو بندہ ہمیشہ کیلئے توبہ کرلیتا ہے۔

    ایک ایسا ہی واقعہ جو انتہائی خوفناک اور سنسنی خیز تھا مذکورہ واقعہ پارک میں تفریح کیلئے آنے والے لوگوں کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن کر رہ گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو دیکھ کر دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے، یہ واقعہ کیرولائنا میں کیرو وِنڈز تفریحی پارک میں 4اگست کو رات نو بجے پیش آیا۔

    دل دہلا دینے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دیو ہیکل جھولے رولر کوسٹر کی خرابی کے بعد اس میں سوار افراد عمودی انداز میں 160 فٹ ہوا میں الٹے معلق ہوگئے۔

    تھیم پارک بند ہونے کی وجہ سے جھولے میں سوار افراد ایک گھنٹے سے زائد وقت تک عجیب و غریب حالت میں الٹے لٹکے رہے، بالآخر کافی دیر بعد معاملہ حل ہوا اور انہیں وہاں سے بحفاظت نکال لیا گیا۔

  • یورپ کی بلند ترین رولر کوسٹر

    یورپ کی بلند ترین رولر کوسٹر

    بلند و بالا رولر کوسٹرز میں بیٹھنا ایک نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز لمحہ ہوتا ہے اور رولر کوسٹر جتنی زیادہ بلند ہوگی لوگ اتنا ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

    اسپین میں بھی مہم جوئی اور تھرل کے شوقین افراد کے لیے یورپ کی سب سے بلند اور تیز ترین رولر کوسٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

    spain-2

    spain-3

    ہسپانوی صوبے تروگونا میں واقع مشہور پارک فراری لینڈ میں نصب اس رولر کوسٹر کی اونچائی 366 فٹ ہے جبکہ یہ 112 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

    spain-4

    رولر کوسٹر کے افتتاح سے قبل اس کے ایک ایک پرزے کا نہایت تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے تاکہ اس میں سواری کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

    اس میں بیٹھنے والوں کو ایسا لگے گا جیسے وہ فراری گاڑی کی ریس میں موجود ہیں اور اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    spain-5

    اس رولر کوسٹر نے برطانیہ کی بلیک پول رولر کوسٹر کا ریکارڈ توڑد یا ہے جس کی اونچائی صرف 100 فٹ تھی۔

    یاد رہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ تیز رفتار رولر کوسٹر ابو ظہبی کے فراری ورلڈ پارک میں ہے جس کی رفتار 149 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    مزید پڑھیں: رولر کوسٹر کے ذریعہ سفر کرتا کھانا کھائیں