Tag: romania

  • رومانیہ نے بھی یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    رومانیہ نے بھی یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

    واشنگٹن/بخارسٹ : رومانیہ نے بھی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں رومانیہ کی وزیر اعظم ويوريسکا ڈانسيلا کا کہنا تھا یورپ میں اسرائیل کا سب سے بڑا حامی رومانیہ ہے اور یہودی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات جاری رکھیں گے۔

    امریکا اسرائیل عوامی امور کی کمیٹی کے امریکی دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس کے دوران رومانوی وزیر اعظم نے امریکی و اسرائیلی حکام کو اپنا سفارت خانہ مستقبل قریب میں تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی تقین دہانی کرائی۔

    واضح رہے کہ القدس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے، اسرائیلی مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے، اس شہر پر صیہونی فوج نے 1967 کی جنگ میں تسلط قائم کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 58 فلسطینی شہید

    یاد رہے کہ امریکا پہلے ہی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرکے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرچکا ہے جس کے خلاف فلسطین، عرب ممالک، عالم اسلام اور امریکا کے اتحادیوں نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی جانب سے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے بعد متعدد امریکی اتحادیوں نے بھی اپنے سفارت خارنے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیے تھے۔

  • موسیقی بجائے بغیر مسحور کردینے والے ساز

    موسیقی بجائے بغیر مسحور کردینے والے ساز

    مختلف اقسام کے آلہ موسیقی جب کسی ماہر کے ہاتھوں بج اٹھتے ہیں تو سننے والوں کو مسحور کردیتے ہیں، تاہم ایک فنکار نے ان سازوں کو ایسے انداز سے پیش کیا ہے کہ سب حیران رہ گئے ہیں۔

    رومانیہ کے فنکار ایڈریان بوردا خود تو کوئی آلہ موسیقی نہیں بجا سکتے، تاہم وہ ان سازوں کے ذریعے اپنے فن کا لوہا منوا رہے ہیں۔

    ایڈریان ایک مصور اور فنکار ہیں۔ ایک اتفاق سے شروع ہونے والی ان کی فوٹو سیریز اس وقت بہت پسند کی جارہی ہے جس میں آلات موسیقی کے اندرونی حصے کو عکس بند کیا گیا ہے۔

    جی ہاں، ان آلات کی موسیقی جہاں ایک طرف تو لوگوں کو مسحور کردیتی ہے تو دوسری طرف ان کے اندر کی بناوٹ بھی بہت خوبصورت ہے جسے رومانیہ کے یہ فنکار پیش کر رہے ہیں۔

    ایڈریان کہتے ہیں کہ وہ رومانیہ کے شہر ریگھی میں رہتے ہیں جسے وائلنز کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہاں بہت بڑی تعداد میں وائلن بنائے جاتے ہیں جو رومانیہ بھر میں بھیجے جاتے ہیں۔

    یہاں کے مصور بھی وائلن کو کسی نہ کسی طرح اپنی پینٹنگز کا حصہ بناتے ہیں۔

    ایڈریان کا کہنا ہے کہ اس نے ایک بار ان آلات کو مرمت کے لیے کھلا ہوا دیکھا تھا، تب اس نے ان کے اندر اپنا کیمرا رکھ دیا۔ بعد ازاں آنے والی تصاویر بہت حیرت انگیز تھیں۔

    ان آلات کی اندرونی بناوٹ اور اس میں سے چھن کر جاتی ہوئی روشنی ان تصاویر کو بہت سحر انگیز بنا دیتی ہے۔

    آپ بھی یہ تصاویر دیکھیں۔

  • رومانیہ نے بھی اپنا سفارست خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا

    رومانیہ نے بھی اپنا سفارست خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا

    بخارسٹ : امریکی صدر کے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے متنازعے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے رومانیہ نے بھی اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا  اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے یورپی یونین کے رکن ملک رومانیہ نے بھی یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے رومانیہ کا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    رومانیہ کی حکمران حماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ لیویا ڈراگانیا نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ رومانیہ نے اپنے قونصل خانے کو یروشلم منتقل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

    اگر اسرائیل اور رومانیہ کے درمیان معمالات طے ہوجاتے ہیں تو رومانیہ مقبوضہ یروشلم میں اپنے سفارت خانے کو منتقل کرنے والا پہلا بن جائے گا۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نتین یاہو کا کہنا ہے کہ ’سفارت خانوں کی یروشلم منتقلی کے حوالے سے چھ ممالک سے سنجیدہ بات چیت جاری ہے، لیکن جو دس ممالک پہلے اپنے سفارت خانے یروشلم منتقل کریں گے انہیں خاص مراعات دی جائیں گی‘۔

    رومانیہ کے نائب وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یروشلم میں قونصل خانے کو منتقل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے، سفارت خانے کی منتقلی کا کام بھی شروع کردیا ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنا علامتی طور پر بہت اہمیت کا حامل ہے، اسرائیل کا عالمی سطح پر بہت زیادہ اثر رسوخ ہے‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ اس فیصلے سے رومانیہ کو اہم فوائد حاصل ہوں گے، یہ حقیقت پسندانہ نقطہ نظر ہے،’تمام ممالک کی طرح اسرائیل کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ جہاں چاہے اپنا دارالحکومت بنائے‘۔

    رومانیہ کے صدر آئی ہینس نے کہا ہے کہ ’حالیہ فیصلے کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے اور نہ ہی مشورہ کیا گیا ہے، انہوں نے سرکاری عہدیداران اور سیاسی افراد خارجہ پالیسیوں، نیشنل سیکیورٹی کے حوالے سے بنائی گئی حکمت عملی کے فیصلوں پر ذمہداری اور فہم فراست کا مظاہرہ کریں۔

    یاد رہے کہ گذشتہ برس امریکی صدر نے کہا تھاکہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا معاملہ کافی عرصے سے سردخانے میں تھا، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • رومانیہ میں رنگا رنگ روشنیوں کا میلہ

    رومانیہ میں رنگا رنگ روشنیوں کا میلہ

    بخارسٹ: جزائر بلقان میں واقع ملک رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں روشنیوں کا سالانہ میلہ منعقد ہوا۔ شہر کی مرکزی عمارتیں اور شاہراہیں رنگا رنگ روشنیوں سے جگمگا اٹھیں۔

    رومانیہ کے اس میلے میں لائٹ پروجیکشن کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر مختلف دیو ہیکل تصاویر تشکیل دی جاتی ہیں۔

    کئی معروف فنکاروں کے شاہکار فن پارے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

    اس موقع پر بہت بڑی تعداد میں پینگوئنز کے مجسمے بنا کر رکھے جاتے ہیں جسے پینگوئنز کی آرمی کہا جاتا ہے۔

    سڑکوں پر بھی روشنیوں کا سیلاب آجاتا ہے جب پیدل چلنے والوں کے پیروں کی حرکت کے ساتھ روشنیاں اپنا رنگ اور زاویہ بدلتی رہتی ہیں۔

    ہر سال اس میلے میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • یورو کپ : سلواکیہ نے روس کو شکست دیدی، رومانیہ سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

    یورو کپ : سلواکیہ نے روس کو شکست دیدی، رومانیہ سوئٹزرلینڈ کا میچ برابر

    پیرس : سلواکیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روس کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی۔ روس تاحال یورو کپ میں فتح سے محروم ہے۔ جبکہ رومانیہ اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک سے برابررہا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس میں فٹبال سپرپاورز کی جنگ جاری ہے۔ سلواکیہ نے روسی کھلاڑیوں کے ارمانوں پرپانی پھیر دیا۔ تاحال فتح سے محروم روس دو کے مقابلے میں ایک سے ناکام ہوگیا۔

    میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیم نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرتابڑ توڑ حملوں کیے۔ پہلے ہاف کے بتیسویں منٹ میں سلواکیہ کے فاروڈز نے شاندار موو پرپہلا گول بنایا۔

    پینتالیسویں منٹ میں سلواکیہ کے کھلاڑی کی زور دار کک پول سے ٹکرا کر جال میں جالگی۔ پہلا ہاف سلواکیہ کی برتری پر ختم ہوا۔

    دوسرے ہاف میں روس نے خسارہ کم کرنے کیلئے بھرپور جان ماری لیکن سلواکیہ کے ڈیفیڈرز سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ روس نے بالآخر اسی ویں منٹ میں گیند کو جال میں پھینک خسارہ کم کیا۔ لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

    روسی ٹیم مقررہ وقت میں مزید کوئی گول نہ داغ سکی اورمیچ سلواکیہ نے دو ایک سے جیت لیا۔

    علاوہ ازیں یورو کپ کے ایک اورسنسنی خیز میچ میں سویٹزر لینڈ اور رومانیہ کا مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔ رومانیہ نے پہلے ہاف جبکہ سویٹزر لینڈ نے دوسرے ہاف میں گول کیا۔

    اس میچ میں سویٹزر لینڈ کی طاقتور ٹیم کلب لیول کی ٹیم نظر آئی اور رومانیہ نے اس کو پریشان کئے رکھا۔

     

  • رومانیہ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی، 27 ہلاک 180 زخمی

    رومانیہ میں نائٹ کلب میں آتشزدگی، 27 ہلاک 180 زخمی

    بخارسٹ: رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ کے ایک شبینہ کلب میں  آتشزدگی کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور 180 زخمی ہوگئے ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت کلب میں 300 سے 400 افراد موجود تھے، جن میں سے اکثریت نوجوانوں کی تھی، جبکہ باہرنکلنے کے لیے صرف ایک دروازہ کھلا تھا جس کے باعث جائے وقوعہ بھگدڑمچ گئی۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکا پولی سٹائرین کی سجاوٹ والے اسٹیج سے چنگاری نکلنے کے بعد ہوا جس کے بعد کلب میں آگ لگ گئی۔

    رومانیہ کی وزارت صحت سے تعلق رکھنے والے ایک عہدیدارکے مطابق کہ ہسپتالوں میں جن افراد کا علاج کیا جارہا ہے، ان میں سے کئی جسم کے کچھ حصے جھلسنے کی وجہ سے زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد کی سانس کے ذریعے دھواں اندر جانے کی وجہ سے حالت غیرہوئی۔

    رومانیہ کے صدر کلاؤس آیوہانس کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیرصحت نے زخمیوں کے لیے لوگوں سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے۔