Tag: ronaldinho

  • عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر رونالڈینو کرونا وائرس کا شکار

    عالمی شہرت یافتہ سابق فٹبالر رونالڈینو کرونا وائرس کا شکار

    برازیلیا: برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینو کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈینو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    رونالڈینو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی، انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ’ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن کوئی بھی علامات نہیں ہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔‘

    مزید پڑھیں: اسٹار فٹبالر رونالڈو میں کورونا کی تشخیص

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فٹبال کی دنیا کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے، انہوں نے چند دنوں کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کروایا تھا اس کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی۔

    پرتگال فٹبال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ رونالڈو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث رونالڈو کی آئندہ ہفتے بارسلونا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے، البتہ چوبیس گھنٹے پہلے بھی صحت یاب ہونے کی صورت میں انہیں میچ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

  • شکریہ آرمی چیف، شکریہ پاکستان: رونالڈینو

    شکریہ آرمی چیف، شکریہ پاکستان: رونالڈینو

    برازیل کے سابق اسٹار فٹ بالر رونالڈینو نے پاکستان آمد کے موقع پر اپنے ٹوئٹس میں آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا۔

    کراچی اور لاہور میں لیژر لیگ کے نمائشی میچز کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹس کرتے ہوئے رونالڈینو کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محبت کے لائق اور پرامن ملک ہے۔

    انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں آرمی چیف کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    رونالڈینو نے کراچی میں میچ کے موقع پر شائقین کی جانب سے محبت اور جوش و جذبے کے اظہار کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’شکریہ کراچی، شکریہ پاکستان‘۔

    نمائشی میچز میں فتح کے بعد رونالڈینو نے ٹرافی کے ساتھ بھی اپنی تصویر ٹوئٹ کی۔

    یاد رہے کہ اسٹار فٹ بالر رونالڈینو سمیت مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی رائن گگز، انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز، ڈچ کھلاڑی جارج بوئٹنگ، فرانس کے سابق کھلاڑی رابرٹ پائرس اور نیکولس اینلکا اور پرتگال کے سابق اسٹار لوئس با مورٹے نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کراچی اور لاہور میں فٹ بال میچز کھیلے۔

    میچز دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی جبکہ اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: برازیل کے رونالڈینو کل ایدھی اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے

    کراچی: برازیل کے رونالڈینو کل ایدھی اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گے

    کراچی: فٹ بال کے شائقین کا انتظار اپنی آخری حدوں میں داخل‘ برازیلین اسٹار رونالڈینو کل لیاری کے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں نمائشی میچ کھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیلین اسٹار رونالڈینو اپنی ٹیم کے ہمراہ لیژیٔر کلب پاکستان کی جانب سے منعقد کردہ نمائشی میچ میں شریک ہوں گے جب کہ پرسوں نو جولائی کو لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں میچ کا انعقاد کیاجائے گا۔

    رونلڈینیو کے علاوہ برازیل ہی کے رابرتو کارلوس‘ فرانس کے نکولس انیلکا اور رابرٹ پیریز‘ ویلز اور مانچسٹر یونائیٹد کے رائن گگز‘ انگلینڈ کے ڈیوڈ جیمز‘ ہالینڈ کے جارج بوٹینگ اور پرتگال کے بوئے مورٹا بھی میچوں میں حصہ لیں گے۔


    رونالڈینو کی پاکستان آمد، خوش آمدید کہتے ہیں، آئی ایس پی آر


     یاد رہے کہ پاکستان میں فٹبال کے سب سے زیادہ شائقین لیاری میں رہتے ہیں اور لیاری کے فٹبال متوالے۔ہفتے کو ہونے والا نمائشی میچ اور میچ میں برازیلین اسٹار رونالڈینیو اور دیگر فٹ بال آئیکونز کو دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں ۔

    ایونٹ آرگنائزرز کی جانب سے عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس نمائشی میچ میں ایک ہزار شائقین کے لئے مفت نشستیں رکھنے کا اعلان کیا ہے جو کہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دی جائیں گی‘ یاد رہے کہ لیاری غریب طبقے کی آماج گاہ ہے اور اس اعلان نے عوام میں جوش و خروش بھردیا ہے ‘ اور نوجوان امید کررہے ہیں کہ کل وہ اسٹیڈیم میں رونالڈینو کی جھلک دیکھنے کے لیے جگہ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹ بال سپر اسٹار 36 سالہ رونالڈینو کی وجہ شہرت 2002 میں ان کی ٹیم کی ورلڈ کپ میں فتح ہے‘ رونالڈینو اسپین کے فٹب کلب بارسلوناکے ایمبیسڈر ہیں ۔

    رونالڈینو نے 97 میچز کھیلے ہیں اور برازیل کی قومی ٹیم کے لیے 23 گول بھی اسکور کیے ہیں اور 2002 کے فیفا ورلڈ کپ کی فتح میں ان کا اہم کردار تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے کے لیے وقتاً فوقتاً کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی کراچی کے مختصر دورے پر برازیلین کوچ رومیلڈو سینچاز نے بچوں کو جدید فٹبال کے گرُ بتانے کے لیے کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔