کراچی: فیفا پلیئر آف دی ایئر کا ٹائٹل جیتنے والے معروف برازیلین فٹبال رونالڈینیو نے پاکستان آنے کی تصدیق کردی۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹبالر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے دورہِ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانیوں میں آرہا ہوں‘‘۔
Pakistan I’m coming! #RonaldinhoInPakistan #worldgroup1912 #leisureleaguespk @leisureleagues pic.twitter.com/y6GwHf131r
— Ronaldinho Gaúcho (@10Ronaldinho) March 12, 2017
رونالڈینیو پاکستان کے دورے کے موقع پر لیژئیر لیگ کی جانب سے منعقدہ آزمائشی میچ بھی کھیلیں گے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر میچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا اور نہ ہی تفصیلات مہیا کی گئی ہیں۔برازیلن فٹبالر کی پاکستان آمد کا مقصد ملک میں بالخصوص فٹبال اور بالعموم کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے فٹ بال سپر اسٹار 36 سالہ رونالڈینو کی وجہ شہرت 2002 میں ان کی ٹیم کی ورلڈ کپ میں فتح ہے‘ رونالڈینو اسپین کے کلب بارسلوناکے ایمبیسڈر ہیں۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے دو بار فیفا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔
رونالڈینو نے 97 میچز کھیلے ہیں اور برازیل کی قومی ٹیم کے لیے 23 گول بھی اسکور کیے ہیں اور 2002 کے فیفا ورلڈ کپ کی فتح میں ان کا اہم کردار تھا۔
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے کلبس اور حکومتی سطح پر اقدامات کیے جاتے ہیں، قبل ازیں کراچی کے مختصر دوورے پر آئے برازیلین کوچ نے مختصر کوچنگ کیمپ کے دوران بچوں کو فٹبال سے متعلق گُر بتائے تھے۔