Tag: Ronaldo

  • یوروکپ: رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    یوروکپ: رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    شہرہ آفاق فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

    پورپئین چیمپئن شپ میں رونالڈو کی ٹیم پرتگال ہنگری کے خلاف میدان میں اتری، جہاں رونالڈو نے ہنگری کے خلاف دو گول داغے، جس کے بعد دو یورو کپ میں گیارہ گول والے پہلے فٹ بالر بن گئے۔

    اس سے قبل یہ ریکارڈ فرانس کے پلاٹینی کے پاس تھا جنہوں نے یورو کپ میں نو گولز اسکور کئے تھے۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے ہنگری کے خلاف میچ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کیا، رونالڈو یورو کپ کے پانچ ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والے دنیائے فٹ بال کے پہلے کھلاڑی بھی بنے۔

    رونالڈو نے دوہزار چار کے یورو کپ میں پرتگال کی ٹیم کے لیے ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا گول بھی کیا تھا، تب سے اب تک وہ چار یورو کپ میں اکیس میچوں میں نو گولز داغ چکے تھے، ان کے علاوہ فرانس کے سابق کھلاڑی مائکل پلاتینی کے 9 گولز تھے، تاہم گذشتہ رات ہنگری کے خلاف میچ میں انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    اس کے علاوہ اگر پرتگال ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو رونالڈو ایک اور ریکارڈ حاصل کرلیں گے وہ دوسرا اور مسلسل دو بار یہ اعزاز جیتنے والے دوسرے کپتان ہوں گے۔

    یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے صدی کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کررکھا ہے۔

  • اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ایک اور اعزاز

    اسٹار فٹبالر رونالڈو کا ایک اور اعزاز

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا اور انٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی، اب انہیں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے مزید 9 گولز درکار ہیں۔

    پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 100 گولز مکمل کرلیے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں۔

    رونالڈو نے یہ گولز سوئیڈن کے خلاف میچ میں کیے، یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے سوئیڈن کو 0-2 گول سے ہرا دیا، دونوں ہی گول رونالڈو نے اسکور کیے۔

    پرتگال کے کپتان نے 45 ویں منٹ میں فری کک لگائی اور گیند کو جال میں پہنچا کرانٹرنیشنل گولز کی سنچری مکمل کر لی۔ دوسرے ہاف میں بھی سوئیڈن کی دفاعی لائن رونالڈو کو روکنے میں ناکام رہی اور 72 ویں منٹ میں رونالڈو نے ایک اور گول داغ دیا۔

    رونالڈو یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے فٹبالر بن گئے ہیں، ایران کے لیجنڈ فٹبالر علی داعی 109 گولز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کا ریکارڈ توڑنے کے لیے رونالڈو کو مزید 9 گولز درکار ہیں۔

  • اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو چھاگئے

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو چھاگئے

    چگلیارا: اٹالین سیریا اے میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو چھاگئے۔ رونالڈو نے سیریا اے میں اپنی پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی اور شاندار پرفارمنس کی بدولت حریف ٹیم کو 4 صفر سے آؤٹ کلاس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ایلینز اسٹیڈیم میں کمال کردیا۔ کیگلیری کے خلاف رونالڈو نے اٹلین سیریا اے میں پہلی ہیٹ ٹرک اسکور کی۔ رونالڈو کے کیریئر کی یہ چھپنویں ہیٹ ٹرک ہے۔

    یووینٹس کی ٹیم پورے میچ میں چھائی رہی۔ رہی سہی کسر ہیگوائن کے گول نے پوری کردی۔

    کرسٹیانو کی شاندار پرفارمنس کے باعث یووینٹس نے 4-0 سےکامیابی سمیٹی۔ ایک اور میچ میں انٹرمیلان اور نپولی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ لوکاکو کے 2 گول کی بدولت انٹرمیلان نے 3-1 سے فتح حاصل کرلی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی لیتھوینیا کے خلاف کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک کی تھی۔

  • رونالڈو نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑی، رِنگ اور انگھوٹی پہن لی

    رونالڈو نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑی، رِنگ اور انگھوٹی پہن لی

    دبئی: پرتگال سے تعلق رکھنے والے شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں شمار ہونے والی گھڑی، رنگ اور انگھوٹی پہنچ لی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ منظر تب دیکھنے میں آیا جب رونالڈو دبئی کے ایک ایونٹ میں شریک تھے، تصاویر سے اخذ کیا گیا کہ رونالڈو اپنے بائیں ہاتھ میں ایک انگوٹھی ایک چھلا اور گھڑی بھی باندھے ہوئے ہیں جس کی کل مالیت 6 لاکھ 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ (12 کروڑ 76 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

    ماہرین نے اس حوالے سے بتایا کہ جو انگوٹھی انہوں نے پہنی ہوئی ہے وہ منگنی میں پہننے والی خواتین کی انگوٹھی کی طرح ہے جس میں ہیرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ جوہری ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی کی مالیت 2 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (4 کروڑ 5 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت کی ہوسکتی ہے۔

    پرتگالی فٹبالر نے بائیں ہاتھ کی ہی ایک اور انگلی میں ہیروں سے مزین ایک ایٹرنیٹی رنگ پہنی ہوئی ہے جس کی قیمت 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ (تقریباً 1 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسپورٹس کانفرنس کے دوران یووینٹس کلب کے سپر اسٹار فٹبالر نے رولیکس کی جی ایم ٹی ماسٹر آئیس گھڑی بھی باندھی ہوئی تھی۔

    ’رونالڈو کا ہم شکل ہونے کی وجہ سے مشہور ہوگیا‘

    اس گھڑی کی قیمت 3 لاکھ 80 ہزار برطانوی پاؤنڈ (7 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) بتائی جارہی ہے۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں میں سے ایک ہے، جس میں 18کیرٹ کا وائٹ گولڈ اور 30کیرٹ کا ہیرا لگا ہوا ہے۔ یہ فرینک ملر کی نایاب گھڑی جس کی قیمت 12 لاکھ پاؤنڈ (تقریباً 24 کروڑ 32 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔

  • رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، لیتھوینیا کو شرمناک شکست

    رونالڈو کی شاندار ہیٹ ٹرک، لیتھوینیا کو شرمناک شکست

    فیرو: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے لیتھوینیا کو 6-0 سے شرمناک شکست دے دی، میچ میں رونالڈو کا جادو چل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال میچ میں لیتھوینیا کے خلاف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے حریف کو تگنی کا ناچ نچا دیا، شاندار ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹیم کو بھی فتح سے ہمکنار کیا، اس جیت نے پرتگال کے لیے یورو2020 ٹورنامنٹ کی راہ ہموار کردی ہے۔

    رونالڈو کی انٹرنیشنل گول کی تعداد اٹھانوے ہوچکی ہے، اسٹار فٹبالر نے آغاز میں ہی پرتگال کو دوگول کی برتری دلوائی، جبکہ دوسرے ہاف میں فرنینڈس، مینڈس اور سلوا نے ایک ایک گول کیا۔ بعد ازاں رونالڈو نے65ویں منٹ میں گول کرکے برتری چھ گناہ بڑہا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

    اس جیت نے پرتگال کے لیے یورو2020 ٹورنامنٹ کی راہ ہموار کردی ہے۔ ایک اور میچ میں انگلش فٹبال ٹیم نے اپنا ہزارواں میچ کھیلتے ہوئے مونٹی نیگرو کو آؤٹ کلاس کردیا، سات گول داغ کر یورودوہزار بیس کا ٹکٹ کٹا لیا۔

    انگلش ٹیم کے کپتان ہینری کین نے بھی شاندار ہیٹ ٹرک کی اور انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والےکھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے۔

  • میسی کا اپنے حریف رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان

    میسی کا اپنے حریف رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان

    بارسلونا: سپر اسٹار لائنل میسی نے اپنے سب سے بڑے حریف کرسٹیانو رونالڈو سے متعلق حیران کن بیان دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے نامور کھلاڑی نے پرتگالی ساحر رونالڈو سے متعلق ایک غیر متوقع بیان دے کر سب کی توجہ حاصل کر لی.

    ریڈیو کے ایک مشہور پروگرام میں‌ بارسلونا سے کھیلنے والے میسی نے جی کھول کر کرسٹیانو رونالڈو کی تعریف کی.

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب رونالڈو ریال میڈرڈ سے کھیلا کرتے تھے، تب ان کا مقابلہ کرنا بڑا خوش گوار تجربہ تھا اور وہ چاہیں گے کہ ایسے ہی تجربے سے دوبارہ گزریں.

    پروگرام میں‌ جب میسی سے پوچھا گیا کہ وہ کن فٹبالرز کو قابل تعریف خیال کرتے ہیں، تو میسی نے کہا کہ یوں تو کئی بڑے کھلاڑی ہیں، جن میں برازیلی اسٹار نیمار اور یوروگوائے سے کھیلنے سواریز نمایاں ہیں، البتہ رونالڈو کو وہ اس فہرست کے بجائے اپنے ساتھ رکھتے ہیں.

    میسی نے رونالڈو کو اپنا ہم پلہ قرار دیتے ہوئے ہوا کہا کہ اطالوی کلب یوونٹس بھی بہترین ٹیم ہے، البتہ جب وہ ریال میڈرڈ سے کھیلا کرتے تھے، تب وہ مقابلے کی فضا سے خوب محظوظ ہوتے تھے.

    یاد رہے کہ دونوں‌ کھلاڑیوں‌ کا شمار فٹ بال کی تاریخ‌ کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، البتہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ دونوں ہی کھلاڑی کبھی اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ نہیں جتوا سکے.

  • رونالڈو کو ایک تصویر مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید

    رونالڈو کو ایک تصویر مہنگی پڑ گئی، شدید تنقید

    میڈریڈ: نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک تصویر شیئر کرنے کے بعد تنازع کی زد میں آگئے جس کے بعد اُن کے خلاف سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے اپنی ایک سیلفی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جس میں وہ اپنے پرائیوٹ جہاز میں سفر کررہے تھے۔ تصویر پر تنقید اس لیے ہوئی کیونکہ کارڈف کی ٹیم سے کھیلنے والے فٹبالر امیلانو صلاح کا طیارہ لاپتہ ہے اور اُن کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

    پرتگالی میڈیا کے مطابق ایک جنگل سے لاپتہ جہاز کا ملبہ ملگ گیا مگر اُن کی تلاش اب تک جاری ہے۔

    ایمالانو کو رونالڈو کا حریف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے فٹبالر کی گمشدگی کے دوران یہ تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    پرتگالی صحافی نے رونالڈو کو تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’یہ ایسی تصویر شیئر کرنے کا دن نہیں ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب : ’رونالڈو کی مداح ہوں انہیں دیکھنے آئی تھی‘

    پرتگالی اسٹار فٹبالر نے سماجی رابطے پر ہونے والی تنقید کے باوجود اپنی تصویر سوشل میڈیا سے ہٹانے کا صاف انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ’میری تصویر سے صلاح کا کوئی لینا دینا نہیں، وہ اچھا کھلاڑی ہے اور امید ہے جلد واپس آجائے گا‘۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر نے ٹیکس فراڈ کیس میں 23ماہ قید کی سزا سے بچنے کے لئے 2کروڑ 16لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کی رضامندی ظاہر کردی۔

    انہوں نے گزشتہ روز اپنی ہسپانوی منگیتر کے ہمراہ عدالت میں پیشی دی جس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے باہر آئے اور مداحوں کا آٹوگراف بھی دیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے

    پانچ مرتبہ فٹ بال آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے والے رونالڈو پر الزام تھا کہ انہوں نے 2011، 2014 اور 2017 میں ٹیکس سے بچنے کے لیے اپنی آمدنی چھپائی جس کے بعد اُن کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔

    عدالت نے گزشتہ برس رونالڈو کو قصور وار قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ اور گیارہ ماہ قید کی سزا سنائی تھی البتہ انہوں نے اس فیصلے کو چیلنج کردیا تھا اور حراست کے عوض بھاری جرمانہ بھرنے کی پیش کش کی تھی۔

  • ڈیبالا نے رونالڈو کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سپراسٹار کی عدم موجودگی میں شان دار ہیٹ ٹرک

    ڈیبالا نے رونالڈو کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، سپراسٹار کی عدم موجودگی میں شان دار ہیٹ ٹرک

    روم: سپراسٹار رونالڈو کی عدم موجودگی میں ارجنٹینی اسٹار نے ہیٹ ٹرک کرکے سنسنی پھیلا دی.

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ینگ بوائز کے خلاف یوونٹس کی ٹیم پرتگالی سپراسٹار رونالڈو کے بغیر میدان میں‌ اتری، البتہ اسے اپنے مرکزی اسٹرائیکر کی کمی محسوس نہیں ہوئی.

    میسی اور ڈیبالا

    یوونٹس کی جانب سے کھیلنے والے ارجنٹینی کھلاڑی پاؤل ڈیبالا نے شان دار ہیٹ ٹرک کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی.

    چیمپیئنز لیگ کے گروپ ایچ کے اس میچ میں ابتدا ہی سے یوونٹس کی ٹیم غالب رہی.

    یاد رہے کہ ینگ بوائز کو گذشتہ آٹھ مقابلے میں بھی یوونٹس کے ہاتھوں‌ شکست کا صدمہ سہنا پڑا تھا.

    واضح رہے کہ گذشتہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے انھیں میدان کے باہر بیٹھنا پڑا، البتہ ڈیبالا کی متاثر کن پرفارمینس کے باعث ٹیم کو کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا.

    پاؤل ڈیبالا کا شمار ارجنٹینا کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں‌میں ہوتا ہے اور انھیں لیونل میسی کا متبادل تصور کیا جاتا ہے.

    یاد رہے کہ ڈیبالا ورلڈ‌کپ 2018 کا حصہ تھے، مگر انھیں‌کھیلنے کا موقع نہیں‌ دیا گیا، جس کی وجہ سے مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا.

  • رونالڈو سے صلاح کی کامیابی ہضم نہ ہوسکی، اپنے گول کو زیادہ بہتر قرار دے دیا

    رونالڈو سے صلاح کی کامیابی ہضم نہ ہوسکی، اپنے گول کو زیادہ بہتر قرار دے دیا

    میلان: معروف پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سے مصری کھلاڑی محمد صلاح کی کامیابی ہضم نہیں‌ ہوسکی.

    تفصیلات کے مطابق اطالوی کلب یوونٹس سے کھیلنے والے رونالڈو نے اپنے گول کو صلاح کے گول سے زیادہ جان دار قرار دے دیا.

    یاد رہے کہ فیفا کی جانب سے انگلش کلب لیور پول سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح کے ایورٹن کے خلاف گول کو سال کا بہترین گول قرار دیا گیا تھا.

    البتہ کرسٹیانو رونالڈ کا دعویٰ ہے کہ 2017 میں انھوں نے اپنے پرانے کلب ریال میڈرڈ کی جانب سے یوونٹس کے خلاف جو گول داغا تھا، وہ صلاح کے گول سے زیادہ دل کش اور بہتر تھا.

    یاد رہے کہ رونالڈو نے ایک خوب صورت بائی سائیکل کک پر یہ گول کیا تھا، جس کا ایک عرصے فٹ بال نگر میں چرچا  رہا.

    رونالڈو نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں‌کہا کہ صلاح‌کا گول بہت خوب صورت ہے، مگر ہمیں‌خود سے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، میرا گول زیادہ بہتر تھا.

    یاد رہے کہ 33 سالہ رونالڈو کو انسٹاگرام پر 142 ملین افراد فالو کرتے ہیں.

    رونالڈو نے مزید لکھا کہ کبھی آپ ایوارڈ جیتتے ہیں، کبھی نہیں، البتہ میری کامیابی یہ ہے کہ میں‌ نے گذشتہ پندرہ برس میں اپنی پرفارمینس کے معیار کو  ہمیشہ برقرار رکھا، میں میچ جیتنے کے لیے کھیلتا ہوں، ایوارڈ جیتنے کے لیے نہیں.

    یاد رہے کہ فیفا کے بہترین کھلاڑی کی کیٹیگری میں رونالڈو، لیوکا موڈرچ اور صلاح میں مقابلہ تھا.

    یہ ایوارڈ کرویشیا کے اسٹار کھلاڑی لوکا موڈرچ نے اپنے نام کیا تھا.

  • موڈرچ نے میسی اور رونالڈو کو شکست دے کر نئی تاریخ‌ رقم کر دی

    موڈرچ نے میسی اور رونالڈو کو شکست دے کر نئی تاریخ‌ رقم کر دی

    لندن: کرویشیا کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈرچ نے میسی اور رونالڈو کو شکست دے کر نئی تاریخ‌ رقم کر دی.

    تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کر لیا، گذشتہ ماہ انھیں‌ یورپ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا.

    یاد رہے کہ سن 2007 سے  یہ اہم ترین اعزاز یا تو ارجنٹائن کے لیونل میسی کے نام ہوتا رہا یا پھر پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے حصے میں‌ آیا، لیکن لوکا موڈرچ کی حیران کن کامیابیوں نے یہ سلسلہ توڑ ڈالا.

    واضح رہے کہ موڈرچ کی پرفامینس کے طفیل کرویشیا نے ورلڈ کپ 2018 کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی، جہاں اسے فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا.

    لندن کے رائل فیسٹول ہال میں ہونے والی تقریب میں موڈرچ کرسٹیانو رونالڈو مصر کے محمد صلاح سے تھا.

    انگلش کلب لیور پول سے تعلق رکھنے والے محمد صلاح کے انگلش کلب ایورٹن کے خلاف گول کو سال کا بہترین گول قرار دیا گیا.

    دنیا کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ تھیباؤ کورٹیس نے جیتا، برازیل کی خاتون فٹ بالر مارتا کو حیران کن طور پر چھٹی مرتبہ ’پلیئر آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا۔