Tag: Ronaldo

  • ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے

    ریڈ کارڈ دکھانے پر ’رونالڈو ‘ رو پڑے

    اسپین: فٹبال چیمپئنز لیگ میں ایمپائر نے غلطی کرنے پر نامور فٹبالر رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھایا تو وہ فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میدان میں ہی رونے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق ویلنسا کے خلاف چیمپئنز لیگ کے میچ میں نامور فٹبالر کو امپائر نے 29ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھایا اور میچ سے باہر جانے کا حکم دیا۔

    رونالڈو نے بال حاصل کرنے کے لیے مخالف ٹیم کے ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی جوینٹس کو دھکا دیا، امپائر نے میچ کو روکا اور پھر اسسٹنٹ ریفری سے مشورے کے بعد اسٹار فٹبالر کو ریڈ کارڈ دکھایا۔

    مزید پڑھیں: فراڈ ثابت، رونالڈو کو 2 سال قید اور 1 کروڑ 90 لاکھ جرمانے کی سزا

    ریفری کے فیصلے پر رونالڈو نے احتجاج کیا اور اسی دوران کو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، گراؤنڈ سے باہر جاتے وقت اُن کی آنکھوں سے آنسو چھلک اٹھے۔

    رونالڈو کے باہر ہونے کے باوجود اُن کی ٹیم یووینٹس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور مخالف ویلنسیا کی ٹیم کو 2 صفر سے شکست دی۔ واضح رہے کہ رونالڈو کو اب تک کے کیریئر میں 11 بار ریڈ کارڈ دکھایا جاچکا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں

  • یورپ کا بہترین کھلاڑی کون ہے؟ فیصلہ ہوگیا

    یورپ کا بہترین کھلاڑی کون ہے؟ فیصلہ ہوگیا

    موناکو: یورپ کا بہترین کھلاڑی کون ہے، فیصلہ ہوگیا، کروشیا کے سپراسٹار نے ایوارڈ اپنے نام کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق یوئیفا ایوارڈز کے رنگا رنگ میلے میں‌ اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کا پلہ بھاری رہا، بیش تر ایوارڈز اس کے کھلاڑیوں کے حصے میں آئے.

    اس سال یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ریال میڈرڈ کے مڈفیلڈر لوکا موڈرچ نے اپنے نام کیا.

    یاد رہے کہ لوکا موڈرچ کروشیا کے کپتان ہیں اور ان کی شان دار کارکردگی کے طفیل کروشیا نے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں‌ رسائی حاصل کی تھی.

    موناکو میں ہونے والی تقریب میں بہترین کھلاڑی کے لئے لوکا موڈرچ ، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ اور مصر کے محمد صلاح کے درمیان مقابلہ تھا۔

    مزید پڑھیں: مصر کےاسٹار فٹبالرمحمد صلاح کےلیے چیچنیا کی اعزازی شہریت

    البتہ کرسٹیانو رونالڈو بھی خالی ہاتھ نہیں‌لوٹے. انھوں نے میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہترین فارورڈ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    یاد رہے کہ 2013 کے بعد یہ پہلا موقع ہے، جب میسی اور رونالڈو دونوں‌ ہی یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہے۔

    کیا رونالڈو اس فیصلے سے ناراض ہیں؟

    ایک جانب جہاں لولا موڈرچ کو اس کامیابی پر مبارک باد دی جارہی ہے، وہیں اس فیصلے پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے، بالخصوص رونالڈو کے مداح اسے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیمپینز لیگ کے بارہ میچز کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے پندرہ مقابلوں میں بارہ گول داغے تھے، جب کہ موڈرچ صرف ایک ہی گول اسکور کرسکے۔

  • فراڈ ثابت، رونالڈو کو 2 سال قید اور 1 کروڑ 90 لاکھ جرمانے کی سزا

    فراڈ ثابت، رونالڈو کو 2 سال قید اور 1 کروڑ 90 لاکھ جرمانے کی سزا

    میڈریڈ: اسپین کی عدالت نے ٹیکس چوری کا جرم ثابت ہونے پر معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو دو سال قید اور 1 کروڑ 90 لاکھ یورو جرمانہ عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رونالڈو کے خلاف چار سال سے اسپین کی عدالت میں ٹیکس چوری سے متعلق مقدمہ زیرسماعت تھا، جمعے کے روز ہونے والی سماعت میں نامور فٹبالر کو مجرم قرار دیا گیا۔

    عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ’رونالڈو نے 2011 سے 2014 تک فراڈ کیا اور ٹیکس ادا نہیں کیا، فٹبالر کو چار سال کے دوران صفائی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا مگر وہ نہ کرسکے جس کی بنیاد پر انہیں مجرم قرار دیا گیا۔

    اسپین کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 1کروڑ 90 لاکھ یورو جرمانہ عائد کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے (15 کروڑ روپے) بنتے ہیں جبکہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر فٹبالر قید کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں 32 کروڑ 73 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔

    عدالت نے محکمہ ٹیکس اور حکومت کو ہدایت کی کہ وہ پرتگالی اسٹار سے 2 ارب 54 کروڑ روپے ٹیکس وصول کریں۔ جج نے مزید ریمارکس دیے کہ رونالڈو کے خلاف فیصلہ تحقیقات کے دوران ناقابل تردید ثبوت کی بنا کر سنایا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: آخرعظیم کھلاڑی کیوں‌ ناکام ہوئے؟

    فیفا ورلڈ کپ 2018: آخرعظیم کھلاڑی کیوں‌ ناکام ہوئے؟

    ماسکو: روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 مستقبل میں اپنے اپ سیٹس کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

    سیمی فائنل مرحلے سے پہلے ہی کئی بڑی ٹیمیں مقابلے سے باہر ہوچکی ہیں، دفاعی چیمپین جرمنی کو پہلے راﺅنڈ میں گھر جانا پڑا۔

    پری کوارٹر فائنلز میں بھی بڑے اپ سیٹس ہوئے۔ ارجنٹینا کو شکست ہوئی، پرتگال باہر ہوگیا، اسپین کو گھر لوٹنا پڑا اور کوارٹر فائنل میں برازیل کے حصے میں بھی شکست آئی۔

    فٹ بال اسٹارز کا کھیل ہے۔ مداحوں کے ساتھ ساتھ اسپانسرز کی نظریں بھی ان اسٹارز کی کارکردگی پر مرکوز تھیں، مگر بدقسمتی سے فٹ بال کی دنیا کے یہ ستارے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں اپنی چمک دمک کھو بیٹھے۔

    کن ستاروں کا سورج ڈوب گیا؟

    مصری تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑی محمد صلاح، جن کی محبت انگلش کلب لیورپول کے مداحوں کی رگوں میں خون بن کر دوڑتی ہے، ان کی قومی ٹیم کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    ادھر یوروگوائے کے سپر اسٹار سواریز کو کوارٹر فائنل میں فرانسیسی کھلاڑیوں کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ برازیل کے ساتھ ساتھ لیاری کے باسیوں کی امیدوں کے محور نیمار بیلیجیم کے خلاف ہمت ہار بیٹھے۔

    دوسری جانب پری کوارٹرفائنلز میں ہم نے اس عہد کے دو عظیم کھلاڑیوں بارسلونا کے بادشاہ میسی اور ریال میڈرڈ کے مرد میدان رونالڈو کی آنکھوں میں نمی دیکھی۔

    الغرض ہر عظیم ستارے کا سورج روس کی سرزمین پر ڈوب گیا۔

    بڑے کھلاڑیوں کی ناکامیوں کی بڑی وجوہات

    یہ پانچوں بڑے کھلاڑی یورپین لیگ کے جادوگر ہیں، برسوں سے یورپین کلبس کے لیے کھیل رہے ہیں۔ میسی اور سواریز بارسلونا، رونالڈو ریال میڈرڈ، صلاح لیورپول اور نیمار جرمن کلب پریس سینٹ کے لیے کھیلتے ہیں، جس کے لیے انھیں بھاری معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔ دل چسپ امر یہ ہے کہ یہی بڑے کلبس ان بڑے کھلاڑیوں کو لے ڈوبے۔

    پہلی وجہ: ان میں سے تین کھلاڑیوں کا تعلق لاطینی امریکی ممالک، جب کہ ایک کا افریقہ (صلاح) سے تھا، جن کا فٹ بال اسٹائل یورپی فٹ بال سے یکسر مختلف ہے۔ برسوں تک یورپی کلبس سے کھیلنے والے کھلاڑی جب اپنی قومی ٹیم کی جرسی پہنے میدان میں اترے، تو ان کے طرز کھیل سے، ان کی رفتار اور طریقوں سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں ناکام رہے۔

    دوسری وجہ: ایک سبب یہ بھی تھا کہ اپنے کلبس میں ان کھلاڑیوں کو اپنے عہد کے ممتاز کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوتا ہے، جیسے ریال میڈرڈ میں کریم بینزیما رونالڈو اور بارسلونا میں سورایز (ماضی میں نیمار بھی) میسی کا ساتھ دیتے ہیں، مگر اپنی قومی ٹیموں میں ان ستاروں کو ساتھی ستارے میسر نہیں تھے۔

    تیسری وجہ: فٹ بال ایک ٹیم گیم ہے، گیارہ کھلاڑیوں کو مل کر پرفارم کرنا ہوتا ہے۔ فقط صلاحیت کافی نہیں، ہوم ورک، مخالف ٹیموں کی خوبیوں اور خامیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسٹریجی بنانا، اسے بروقت بدلنا اور انفرادی کے بجائے اجتماعی کھیل کھیلن اضروری ہے۔

    بدقسمتی سے کلبس میں کسی خاص دباﺅ کے بغیر انفرادی کھیل کھیلنے والے یہ لیجنڈز عالمی مقابلے میں ناکام ٹھہرے۔

    حرف آخر

    اہم سوال یہ ہے کہ کیا ہم ان اسٹارز کو مستقبل میں ایکشن میں دیکھیں گے؟

    محمد صلاح اور نیمار کی عمر کو دیکھتے ہوئے تو کچھ امید کی جاسکتی ہے، البتہ میسی، رونالڈ اور سواریز کی بابت کچھ کہنا فی الحال مشکل ہے۔

    شاید یہ تینوں جادوگر اپنا آخری ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں، مگر بدقسمتی سے کوئی جادو نہیں جگا سکے۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: نیمار ناکام، بیلجیئم نے تاریخ رقم کر دی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈکپ 2018: گروپ بی میں کھیلے گئے دونوں مقابلے برابر

    فیفا ورلڈکپ 2018: گروپ بی میں کھیلے گئے دونوں مقابلے برابر

    ماسکو: فیفا ورلڈ کپ 2018 کے گروپ بی کے مقابلوں میں پرتگال اور ایران کے ساتھ ساتھ اسپین اور مراکش کا میچ بھی برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال کے عالمی مقابلوں میں آج چار میچز کھیلے گئے، تیسرا میچ ایران اور پرتگال کے درمیان ایک ایک گول سے برابر ہوا جبکہ چوتھا میچ بھی اسپین اور مراکش کے درمیان دو دو گول سے برابر ہوگا۔

    اس فتح کے بعد اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گئیں جبکہ ایران اور مراکش کی ٹیمیں ورلڈکپ سے باہر ہوگئیں۔

    فیفا ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال کا مقابلہ یوراگوئے سے ہوگا جبکہ اسپین اور روس کی ٹیمیں بھی پری کوارٹر فائنل میں ٹکرائیں گی۔

    قبل ازیں آج کھیلے گئے پہلے میچ میں سعودی عرب کو پانچ صفر سے ٹھکانے لگانے والی میزبان ٹیم روس کا پہلی بار بڑی ٹیم سے سامنا ہوا، تو اس کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔


    فیفا ورلڈ کپ 2018: یوروگوائے نے روس، سعودی عرب نے مصر کو شکست دے دی


    میچ میں‌ یوروگوائے کی ٹیم روس پر غالب رہی، سپراسٹار سواریز کی ٹیم نے روسی پوسٹ پر متعدد حملے کیے اور تین گول داغنے میں‌ کامیاب رہی اور یوں باآسانی یوروگوائے نے فتح اپنے نام کرلی۔

    علاوہ ازیں آج ہونے والے دوسرے مقابلے میں مصر اور سعودی عرب مدمقابل آئیں. یہ میچ دونوں‌ ٹیموں کے لیے اہم تھا، کیوں کہ دونوں‌ ہی نے تاحال فتح‌ کا ذائقہ نہیں‌ چکھا تھا۔

    دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا، البتہ میچ کے آخر میں فتح نے سعودی عرب کی قدم چومے، جو دو ایک سے یہ میچ جیتنے میں‌ کامیاب رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اسپینش لالیگا، میسی اور رونالڈو میں‌ ٹاکرا، سنسنی خیز مقابلہ دو دو گول سے برابر

    اسپینش لالیگا، میسی اور رونالڈو میں‌ ٹاکرا، سنسنی خیز مقابلہ دو دو گول سے برابر

    بارسلونا: دنیا کے دو بڑے فٹ بال کلب بارسلونا اور ریال میڈرڈ کا کانٹے دار مقابلہ دو دو گولز سے برابر رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ہزاروں تماشائیوں سے بھر کیمپ نو اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

    دسویں منٹ میں بارسلونا کے اسٹرائیکر لوئس سواریز نے گول اسکور کرکے اپنے مداحوں کو جشن منانے کا موقع فراہم کیا، مگر ریال میڈرڈ سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو چار منٹ بعد ہی خوب صورت گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

    پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں بارسلونا کی مشکلات بڑھ گئیں، جب ریفری نے سرگیو رابرٹو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کردیا۔

    دوسرے ہاف میں بارسلونا پوری قوت سے واپس آئی، ریال کے ڈیفینڈرز لائنل میسی کو نہ روک پائے اور ارجنٹینی سپراسٹارنے گول داغ کو اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

    ریال میڈرڈ نے تیز کھیل کھیلا، 72 ویں منٹ میں گیرتھ بیل نے شاندا ہٹ لگائی اور گیند جال میں پہنچا دی، یوں مقابلہ برابر ہوگیا، میچ کے اختتام تک کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔

    یاد رہے کہ بارسلونا لالیگا کا موجودہ سیزن جیت چکی ہے، دوسری جانب ریال میڈرڈ نے چیمپینز لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے، جہاں اس کا مقابلہ انگلش کلب لیورپول سے ہے۔

    میچ کی اہم بات یہ تھی کہ بارسلونا اس سیزن میں تاحال ناقابل شکست ہے۔ اگر بارسلونا آخری تین میچز میں شکست سے دامن بچانے میں کامیاب رہی، تو یہ اسپیشن لالیگا میں ریکارڈ ہوگا۔


    چیمپیئنز لیگ فائنل: لیورپول اور ریال میڈرڈ مدمقابل، کرسٹیانو رونالڈو اور محمد صلاح میں مقابلہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • رونالڈو کے دس کروڑ فالورز

    رونالڈو کے دس کروڑ فالورز

    براسیلیا: پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی فٹبالر کرسچیانو رونالڈو کی مقبولیت تاحال برقرار ہے بلکہ اُن کے مداحوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  حال ہی میں اپنے کیرئیر کی 47 ویں ہیٹ ٹرک مکمل کرنے والے کرسچیانو رونالڈو  نے فٹبال میدان کے بعد سوشل میڈیا کی دنیا میں بھی نیا سنگِ میل عبور کرلیا۔

    فٹ بالر کو انسٹا گرام پر 10 کروڑ سے زائد لوگ فالو کرچکے جبکہ ٹوئٹر پر اُن کے فالورز کی تعداد بھی 50 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے، پرتگالی فٹبالر کے دیگر کھلاڑیوں میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ مداح انہیں فالو کرچکے ہیں۔

    دس کروڑ مداحوں کی جانب سے فالو کرنے کے بعد رونالڈو کا انسٹا گرام دنیا کا چھٹا اکاؤنٹ بن گیا، پرتگالی فٹبالر سے پہلے بیونسے، ٹیلر سوئفٹ، آریانا گرینڈ اور سلینا گومز بھی انسٹاگرام پر کروڑوں مداح موجود ہیں جبکہ رونالڈو کے حریف نیمار کو 7 کروڑ 40 لاکھ افراد فالو کرچکے ہیں۔

    رونالڈو انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ دورانِ تربیت، ماڈلنگ اور تقریبات سمیت دیگر تصاویر شیئر کرتے ہیں، ان کی بیٹے کے ہمراہ شیئر ہونے والی تصاویر کو مداحوں نے بے حد پسند کیا جبکہ گاڑیوں کے ہمراہ بنائی جانے والی تصاویر بھی مداحوں کو پسند آتی ہیں۔

    دوسری جانب اسٹائلش فٹبالر میسی کے فالوورز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ جبکہ ڈیوڈ بیکھم کے 3 کروڑ 60 لاکھ اور جیمز راڈریگز کو تین کروڑ لوگ فالو کررہے ہیں۔

  • اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    لندن: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا، وہ پہلی دستاویزی فلم کی پروموشن کیلئے لندن پہنچ گئے۔

    مشہور و معروف اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے نکل کر اداکاری کے میدان میں اتر آئے، رونالڈو اب بڑی اسکرین پر اداکاری کے جلوے بکھیرتے دکھائی دینگے۔

    رونالڈ و فلم کی تشہیر کیلئے پہنچے لندن جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا، فلم پرئمیر پر سیلفی فیور بھی رہا عروج پر جہاں پرستار رونالڈو کیساتھ سیلفی لینے کیلئے بے تاب نظر آئے ۔

    فلم کی کہانی رونالڈو کی زندگی میں آنیوالے اُتار چڑھاؤ کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں اُنہیں غربت سے لڑتے ہوئے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔