Tag: roof collapse

  • کراچی : گھر کی چھت گر گئی، باپ بیٹی دب کر جاں بحق

    کراچی : گھر کی چھت گر گئی، باپ بیٹی دب کر جاں بحق

    کراچی : لیاری میں ایک فلیٹ کی چھت گرنے سے باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملبے سے خاتون سمیت 2افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں مون سون کی آمد کے پیش نظر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سیلن کے باعث چھتوں کے گرنے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ لین میں گھرکی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں بچی سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے کے حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق عمارت 30سے35سال پرانی ہے، جائےحادثہ پر پولیس کی نفری موجود ہے۔ حادثے میں باپ اور کمسن بیٹی جاں بحق، بچی کی دادی اور والدہ زخمی ہوئے ہیں۔

    ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ ملبے سے باپ اور 3سالہ بیٹی کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ملبے سے خاتون سمیت 2افراد کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال ،منتقل کیا گیا ہے۔

    عمارت کو خالی کرالیا گیا

    پولیس حکام نے بتایا کہ 6 منزلہ رہائشی عمارت کو مخدوش حالت کے پیش نظر خالی کرالیا گیا ہے تاکہ کوئی اور حادثہ نہ پیش آئے۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان عمارت کی تیسری منزل پر رہائش پذیر تھا، چوتھی منزل کے فلیٹ کے ایک کمرے کا فرش تیسری منزل والوں پر آگرا۔

  • چارسدہ: گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    چارسدہ: گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    چارسدہ: ترنگزئی خٹ کورونہ میں گھر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چارسدہ میں جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ ساجد اس کی بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ بچوں میں 8 ماہ کی دعانور، 7 سالہ حنیفہ، 8 سالہ موسیٰ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ صدیقیہ کالونی میلاد چوک کے قریب پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں 55 سال کی کوثر بی بی، 50 سالہ بانو، 35 سالہ مفیظہ اور 25 سال کے علی رضا شامل ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خوشخبری

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ملبے میں دب کر سات افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

  • کراچی : کارخانے میں خوفناک آتشزدگی، چھت گرگئی

    کراچی : کارخانے میں خوفناک آتشزدگی، چھت گرگئی

    کراچی : بلدیہ خیبر چوک کے قریب کارخانے میں لگنے والی آگ کافی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی   فائربریگیڈ کی5گاڑیوں اور ایک باؤزر کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں قائم کارخانے میں اچانک ۤگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں گودام کی چھت گرگئی،

    اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں جائے وقوعہ روانہ کی گئیں، تاہم بھڑکنے والی آگ کے شعلوں اتنے شدید تھے کہ مزید دو گاڑیوں کو طلب کیا گیا۔

    کارخانے میں لگنے والی آگ پر  قابو پانے کیلئے مجموعی طور پر فائربریگیڈ کی5گاڑیاں اور ایک باؤزر جائے وقوعہ پر موجود تھیں, فائربریگیڈحکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اطراف کے مکانوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔

    چودہ سے15 پلاٹوں پر مشتمل کمپاؤنڈ مکمل طور پر خوفناک آگ کی لپیٹ میں تھا،  دشوار گزار راستوں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی وجہ سے فائرٹینڈرز کو پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں۔

    پولیس کے مطابق پرانےجوتوں کے گودام میں کروڑوں روپے مالیت کا مال موجود تھا جو جل کر راکھ ہوگیا، علاقہ میکنوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بہت تاخیر سے پہنچیں۔

    آگ بجھنے کے بعد کولنگ کے عمل کا آغاز کیا گیا، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں تاہم کولنگ کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

  • مکان کی چھت گر گئی، ماں چار بیٹیوں سمیت جاں بحق

    مکان کی چھت گر گئی، ماں چار بیٹیوں سمیت جاں بحق

    پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک ماں اپنی چار بچیوں سمیت لقمہ اجل بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے انقلاب کالونی تہکال کے قریب گھر کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے میں دب کر5افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔

    ریسکیو اہلکاروں اور اہل علاقہ نے امدادی کارروائیاں کرکے جاں بحق ہونے والی ماں اور بچیوں کی لاشوں کو ملبے تلے سے باہر نکالا۔

    زخمی ہونے والے دو افراد کو ابتدائی طبی امداد کیلئے خیبر ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

  • بھارت : آئی سی یو میں داخل مریضوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

    بھارت : آئی سی یو میں داخل مریضوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

    محبوب آباد : بھارت میں سمندری طوفان گلاب نے تباہی مچادی، تیز اور موسلادھار طوفانی بارشوں نے سارا نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔

    بارشوں سے ہونے والی تباہی سے اسپتال بھی محفوظ نہ رہ سکے، اسپتالوں میں داخل مریضوں کو اپنے علاج کے بجائے براہ راست خود کو موت کے منہ سے بچانے کی فکر لگ گئی۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ میں جاری موسلا دھار بارش کے دوران محبوب آباد کے ایک ضلعی اسپتال کے آئی سی یو وارڈ کی فالس سیلنگ اچانک گرگئی۔

    آئی سی یو وارڈ میں داخل مریض کسی بھی حادثے سے بے خبر لیٹا ہوا تھا کہ اس کے اوپر فالس سیلنگ گرگئی لیکن خوش قسمتی سے وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہا۔

    اسپتال کے عملے نے فوری طور پر اسے اس جگہ سے منتقل کیا اور ضروری اقدامات کیے، عملے کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    بھارت میں سمندری طوفان “گلاب” اب کیا ہونے جارہا ہے؟

    واضح رہے کہ سمندر میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث ریاست تلنگانہ کے کئی حصوں میں تیز بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست کے14 اضلاع میں مزید شدید بارشوں کا ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔

  • خیرپورمیں مجلس کے دوران چھت گرگئی، 3 جاں بحق متعدد زخمی

    خیرپورمیں مجلس کے دوران چھت گرگئی، 3 جاں بحق متعدد زخمی

    ئر

    خیرپور: مجلس کےدوران امام بارگاہ کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چھت گرنے کا یہ واقعہ خیرپورکے علاقے ببرلو میں پیش آیا جہاں آج 25 محرم الحرام کواسیرِ کربلا حضرت امام سجاد کی یاد میں مجلس منعقد کی جارہی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے جبکہ 20 افراد زخمی ہیں۔

    زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں 20 میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    عینی شاہدین کے مطابق مجلس کے سلسلے میں بچوں کی بڑی تعداد امام بارگاہ کی بوسیدہ چھت پرجمع تھی جس کے سبب چھت گرپڑی اور یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔

  • سیالکوٹ میں چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

    سیالکوٹ میں چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

    سیالکوٹ: شہر کے نواحی علاقے ملکے کلاں میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اوربیٹی ملبے تلے دب کرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    امدادی کاروائی کے دوران ایک محلے دار بھی ملبے سے لاشیں نکالتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے اسپتال پہنچ گیا۔

    امدادی کاروائیں میں مصروف ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گھر کی ایک چھت کو مرمت کرنے کیلئے اس کی مٹی جب دوسری چھت پرڈالی گئی تو وزن زیادہ ہونے کے باعث چھت گرگئی جس سے ماں کوثر بتول اور ڈیڑھ سالہ بیٹی گڑیا موقع پر جاں بحق جبکہ دس سالہ صائمہ بتول شدید زخمی ہوگئی۔

    گورنمنٹ علامہ اقبال اسپتال میں حادثے سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

  • خیرپور: گھر کی چھت گرنے سے 4افراد ہلاک ہوگئے

    خیرپور: گھر کی چھت گرنے سے 4افراد ہلاک ہوگئے

    خیرپور: بارش کے باعث 2گھروں کی چھتیں گرنے سے 2 بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، گذشتہ 2دنوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزیرِاعلی سندھ کے آبائی شہر خیرپور میں بارش کا پانی روڈوں پر جمع ہوگیا، انتظامیہ خاموش ہوگئی۔

    خیرپور کے نواحی علاقے سیٹھارجا میں ایک گھر کی چھت گرنے سے باپ اور دو معصوم بیٹے جاں بحق ہوگئے جبکہ نارو کے علاقے میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی، خیرپور اور گرد نواح میں گذشتہ دو دنوں سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیرِاعلی سندہ کے آبائی شہر خیرپور میں بارش کا پانی روڈوں پر جمع ہوگیا ہے، جسے نکالنے کے کئے انتظامیہ کوئی اقدام نہیں کررہی جبکہ برساتی پانی جمع سے روڈ نالی اور ندیوں کا منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

  • لاہور: موسلادھار بارش سے زیرِ تعمیر عمارت زمین بوس ہوگئی

    لاہور: موسلادھار بارش سے زیرِ تعمیر عمارت زمین بوس ہوگئی

    لاہور:موسلادھار بارش سے زیرِ تعمیر عمارت زمین بوس ہوگئی، خانیوال میں چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

    پنجاب بھرمیں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، لاہور میں موسلادھار بارش سے ملت پارک میں زیرِتعمیر چار منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی، عمارت کا ملبہ ملحقہ گھروں پر بھی جا گرا مگر خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

    بارش ہوتے ہی لاہور کے مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوگئی،  ملتان میں موسلادھار بارش سے موسم توخوشگوار ہوگیا مگر مختلف علاقوں میں بجلی ٹرپ کر گئی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    خانیوال کے علاقے کوٹ اسلام میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر تین افراد زخمی ہوگئے۔

  • گجرانوالہ: طوفانی بارشوں سے 7افرادجاں بحق، متعدد زخمی

    گجرانوالہ: طوفانی بارشوں سے 7افرادجاں بحق، متعدد زخمی

    گوجرانوالہ : طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، گھروں کی چھتیں گرنے اور مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق جبکہ تیر ہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونیوالوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    گجرانوالہ میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد طوفانی بارشوں کی نذر ہوگئے، گکھڑمنڈی کےعلاقہ نت کلاں میں محنت کش ندیم کےمکان کی چھت گرگئی، جس سے ندیم ،اسکی بیوی صفیہ اور تین بیٹیاں عائشہ کنول اور سیرت جاں بحق ہو گئیں۔

    گکھڑ منڈی میں ہی چھت گرنے کے ایک دوسرے واقعے میں ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، فرید ٹاؤن میں بھی چھت گرنے سے کم سن بچہ حسن زخمی ہوگیا۔

    پیپلز کالونی کےعلاقہ جھنگی میں دیوارگرنے سے آٹھ بچے زخمی ہو گئے، جن میں بارہ سالہ عمران کی حالت تشویشناک ہے، ظفر ٹاؤن میں بھی چھت گرنے سے ایک کم سن بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ کامونکی کےعلاقہ اسلام پورہ میں ایک مکان پر درخت گرنے سےایک بچہ جان بحق اورایک زخمی ہو گیا۔

    ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔