Tag: roof collapse

  • لاہور: بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی، تین جاں بحق دو زخمی

    لاہور: بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی، تین جاں بحق دو زخمی

    لاہور: شہرکے علاقے گوالمنڈی میں گھرکی چھت گرنے سےدو علیحدہ خاندانوں کے تین افراد جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی میں 3منزلہ بوسیدہ مکان کی چھت مکینوں پرآگری جس کے نتیجے میںدو معصوم کلیاں اپنے والد سمیت جاں بحق ہوگئیں جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق 40 سالہ اکرام اوراس کی دو بچیاں نور فاطمہ (پانچ سال) اوردعا (چار سال) اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    دوسری جانب مکان میں رہائش پذیر ایک اورخاندان کے دو بچے اوران کا چچا سانحے کے نتیجے میں شدید زخمی ہیں، ریسکیو ٹیم نے زخمی افراد کو نزدیکی افراد کو اسپتال منتقل کیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سنگین نوعیت کے فریکچرہیں۔

    جاں بحق ہونے والی بچیوں کی ماں حادثے کے وقت کھانا بنانے کے لئے گھرکی نچلی منزل پرموجود تھی لہذا وہ حادثت سے محفوظ رہی لیکن اس کی دنیا اجڑگئی ہے۔

  • کراچی : مکان کی چھت گرگئی، 2ہلاک 3زخمی

    کراچی : مکان کی چھت گرگئی، 2ہلاک 3زخمی

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے کورنگی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں باپ سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے کورنگی اکیاون بی میں تیز بارش سے گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر بہن بھا ئی ہلاک اور ماںٕ باپ سمت تین افراد زخمی ہوگئے، جنھیں فوری طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جن میں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    علی الصبح کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی تیز بارش سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا، نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • فیصل آباد : بوائلرپھٹنے سے چھت گرگئی، 4مزدور جاں بحق

    فیصل آباد : بوائلرپھٹنے سے چھت گرگئی، 4مزدور جاں بحق

    فیصل آباد: فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے گرنے والی چھت کے ملبے تلے دب کر چار مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    فیصل آباد کے علاقے اکبر آباد میں فیکٹری کا بوائلر پھٹنے کے باعث فیکٹری کی چھت گرگئی، چھت گرنے سے فیکٹری میں کام کرنے والے چار مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر تین مزدور زخمی ہوگئے۔

    بوائلر پھٹنے کے باعث چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فیکٹری پہنچ گئی اور جاں بحق مزدورں کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پراسپتال پہنچایا۔

    ڈی سی او نے فیکٹری کا بوائلر پھٹنے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ڈی سی او نے فیکٹری کو سیل کرنے اور مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • کراچی: برنس روڈ پر عمارت کی چھت گر گئی، ایک جاں بحق ،4زخمی

    کراچی: برنس روڈ پر عمارت کی چھت گر گئی، ایک جاں بحق ،4زخمی

    کراچی: برنس روڈ کے قریب رہائشی عمارت کی چھت کا ایک حصہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

    برنس روڈ کے قریب واقع قدیم رہائشی عمارت کی چھت اور سیڑھیاں گر گئیں، علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت بوسیدہ حالت میں تھی اور اس میں تعمیراتی کام بھی جاری تھا، جس کے باعث عمارت کی چھت اور سیڑھیاں گر گئیں، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کے بعد ریسکیو کا عملہ وہاں پہنچا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں تاہم گلیاں تنگ ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    ریسکیو کے عملے نے ایک شخص کو ملبے سے باہر نکالا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔