Tag: Roof Collapsed

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: گاؤں 254گ ب میں چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرے میں گندم اسٹور کی جارہی تھی، اس دوران چھت اور دیواریں گرگئی، دونوں افراد چھت گرنے سے گندم کے اندر دب گئے تھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل لاہور کے لٹن روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    پنجاب میں پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو ماں نے قتل کر دیا

    ریسکیو حکام کے مطابق لٹن روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق بچوں میں ایک بچہ اور 2 بچیاں شامل تھیں۔

  • لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    لاہور میں آج صبح سویرے لٹن روڈ پر موجود گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ لٹن روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق بچوں میں ایک بچہ اور 2 بچیاں شامل ہیں۔

    ڈی سی لاہور نے افسوسناک سانحے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ریسکیو آپریشن جلد مکمل کروانے کا حکم دیا ہے جبکہ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے سوگوار خاندان کی ہر ممکن مدد کرنیکا حکم بھی جاری کیا ہے۔

    ڈی سی لاہور کے مطابق اسکول سے واپس آنے والے بچوں کوکمرے میں چھوڑ کر والدہ کھانا لینے گئی تھی، بچے کمرے میں تھے اس دوران ٹی آر گاڈر سے بنی عمارت کی چھت زمین بوس ہوگئی۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گذری میں فلیٹ سے غیرملکی شہری کی چند روز پرانی لاش برآمد ہوئی، تعفن اٹھنے پر فلیٹ کے مکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دروازہ توڑا تو اندر سے لاش ملی ہے۔بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے، پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا جس کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔

    بعدازاں ایس ایس پی نے بتایا کہ لاش جس گھر سے ملی اس کا دروازہ اندر سے لاک تھا، 55 سالہ چن شپنگ 3 سال سے مذکورہ مقام پر رہائش پذیر تھا۔

    کراچی: پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم افغان ڈکیت گروہ کا سرغنہ نکلا، اہم انکشافات سامنے آگئے

    انہوں نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔

  • گوجرانوالہ میں‌ بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم، 3 افراد دب کر جاں بحق

    گوجرانوالہ میں‌ بارش کے باعث گھر کی چھت منہدم، 3 افراد دب کر جاں بحق

    گوجرانوالہ: پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت منہدم ہونے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں عبداللہ روڈ پر بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 بچیاں اور ایک خاتون جاں بحق، جب کہ 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو تحصیل اسپتال کامونکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز لاہور میں بارش نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، اور پورا شہر بارش کے پانی میں ڈوب گیا، 291 ملی میٹر بارش کے بعد ہر طرف تباہی دکھائی دے رہی ہے۔

    کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 7 افراد جان سے گئے، پانی میں تیرتی بجلی کی تاریں موت کا سامان بن گئیں۔

  • مکان کی چھت گرنے سے ماں 3 بچوں سمیت دب کر جاں بحق

    مکان کی چھت گرنے سے ماں 3 بچوں سمیت دب کر جاں بحق

    کراچی : اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایم پی آر کالونی میں مکان کی چھت گرگئی، اندوہناک حادثے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے میں دب کر ماں اور3بچے جاں بحق ہوئے ہیں، جنہوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا تھا۔

    ملبے سے چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، ملبے میں مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

  • لودھراں: ٹی وی دیکھنے والے بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

    لودھراں: ٹی وی دیکھنے والے بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

    لودھراں: صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کمرے کی چھت گرنے سے پانچ بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق اڈا سکندری کےقریب کمرے کی چھت گرنےسے پانچ بچےجاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا اور جاں بحق و زخمی بچوں کو ملبے تلے نکال کر اسپتال منتقل کیا،جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کمرے میں ٹی وی دیکھ رہےتھے کہ چھت گر گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لودھراں میں گھر کی چھت گرنے سے بچوں کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے پر لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا ہے۔

    عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دکھ کی گھڑی میں جاں بحق بچوں کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں ، پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق بچوں کے لواحقین کیساتھ ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم بھی کیں۔

  • میر پور آزاد کشمیر میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    میر پور آزاد کشمیر میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

    میر پور آزاد کشمیر: آزاد کشمیر کے علاقے میر پور میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ مزید 2 بچے اور ان کے ماں باپ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ میرپور کے علاقے مجاہد ٹاؤن بن خرماں میں پیش آیا جہاں ایک مکان کی چھت گر پڑی۔ حادثے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمر 3 سے 13 سال تک تھی۔ واقعے میں بچوں کے ماں باپ اور 2 مزید بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد اہل علاقہ نے جاں بحق بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت نکالا اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے بعد چھت گرنے کے بھی بے شمار واقعات پیش آئے۔ شدید بارش اور برفباری سے اوتھل میں مکان کی چھت گرگئی جس سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور 7 بچے زخمی ہوگئے۔

    اس سے قبل بلوچستان میں ضلع پشین کے علاقے یعقوب کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے 4 بچے جان کی بازی ہار گئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔