Tag: Roosevelt Hotel

  • پی آئی اے : روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری ایک بار پھر التوا کا شکار

    پی آئی اے : روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری ایک بار پھر التوا کا شکار

    کراچی (28 اگست 2025) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)  کے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری ایک بار پھر التوا کا شکار ہوگئی۔

    اس حوالے سے پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری سے متعلق نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

    نجکاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی، درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق مالیاتی مشیر کی سروس کے لیے درخواستیں نجکاری کمیشن اسلام آباد کو 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری، 3 آپشنز زیر غور

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں قومی ایئر لائن کے امریکی روز ویلٹ ہوٹل سے ایک ارب ڈالر کی تاریخ ساز آمدن متوقع تھی، متعلقہ حکام کو امید تھی کہ نجکاری کی کوششیں بارآور ثابت ہونگی۔

    حکومت کی جانب سے روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے سلسلے میں کوششیں کامیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا، اس حوالے سے ذرائع نجکاری کا کہنا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے سلسلے میں اس وقت 3 آپشنز پر غور کیا جا رہا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/manhattan-hotel-migrant-shelter-will-close/

  • روزویلٹ ہوٹل پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

    روزویلٹ ہوٹل پناہ گزینوں کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

    نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ مین ہیٹن کا تاریخی روزویلٹ ہوٹل جون 2025 سے پناہ گزینوں کے لیے بند کردیا جائے گا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں تین سال کے دوران 50 سے زائد پناہ گاہوں کو بند کیا جاچکا ہے، جبکہ روزویلٹ ہوٹل میں اس وقت 2 ہزار 852 پناہ گزین مقیم ہیں۔

    مذکورہ ہوٹل پاکستان کی قومی ائیر لائن کی ملکیت ہے جسے 2023 میں نیویارک انتظامیہ کو معاہدے کے تحت 3 سال کے لیے پناہ گزینوں کے لئے 220 ملین ڈالر کے عوض لیز پر دیا گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق دو سال قبل ہزاروں تارکین وطن یہاں پناہ کے انتظار میں فٹ پاتھوں پر بیٹھے نظر آتے تھے، جس سے یہ امریکا میں امیگریشن کے تنازعے کا مرکز بن گیا تھا۔

    یوکرینی صدر کیا چاہتے ہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا انکشاف

    تاہم امریکا میکسیکو سرحد پر تارکین وطن افراد کی آمد میں کمی اور نیو یارک کے ہنگامی پناہ گاہی نظام کے خاتمے کے باعث اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔

    واضح رہے کہ امریکا کے نئے صدر ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی ملک میں موجود غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے نے روز ویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ کر لیا

    پی آئی اے نے روز ویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ کر لیا

    کراچی: قومی ایئرلائن نے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کا نیا معاہدہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پی آئی اے نے اپنے روز ویلٹ ہوٹل کا نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن نامی ادارے کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا ہے۔

    اس معاہدے کے تحت روز ویلٹ ہوٹل کو 3 سال کے لیے نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ سالانہ 5.4 ملین ڈالرز پر مبنی ہے۔

    معاہدے کے تحت امریکی فرم روز ویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائگرنٹس کو رہائش فراہم کرے گی، 18 ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دے دی ہے۔

    روز ویلٹ ہوٹل کی یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کر لیا، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نئے معاہدے کے بعد اب روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سے امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے جواب طلب کیا تھا۔