Tag: Root should be cleared

  • راستہ صاف کیا جائے، عمران خان نے 15منٹ کا الٹی میٹم دے دیا

    راستہ صاف کیا جائے، عمران خان نے 15منٹ کا الٹی میٹم دے دیا

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو روٹ کلیئر کرانے کیلئے15منٹ کا الٹی میٹم دے دیا، ان کا کہنا کہ لائحہ عمل کا جلد اعلان کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ضمانت ملنے کے بعد کئی گھنٹے سے راستے کھلنے کا انتظارکررہا ہوں، انہوں نے اسلام آباد کی مقامی انتطامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ15منٹ میں راستے کلیئر نہ کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

    اس موقع پر وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ 3گھنٹے ہوگئے ہیں، پولیس حالات خراب کا بتارہی ہے، پولیس کہہ رہی ہے کہ عدالت کے باہرفائرنگ ہوئی ہے، عمران خان ریسٹ روم تک نہیں جاسکے، کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے متعلق بھی عمران خان کو بتا دیاہے،عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی کو بھی کسی ناکے پر روکا گیا ہے، عمران خان نے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے پیغام میں عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ضمانت ہوچکی ہے اب لاہور کےلیے روانہ ہونا ہے۔

    انہوں نے انتظامیہ سے کہا کہ اسلام آباد کے راستے جلدی کھول دیں تاکہ ہم یہاں سے روانہ ہوسکیں، راستے کلیئر ہونگے تو لاہورکیلئے روانہ ہوسکوں گا۔

    اپنے پیغام میں عمران خان نے کارکنان سے بھی اپیل کی کہ راستے کھلوانے کےلئے انتظامیہ سے تعاون کریں، ضمانت ملنے کے بعد بھی کئی گھنٹے سے راستے کھلنےکا انتظار کررہا ہوں۔