Tag: roshan-digital-accounts

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی

    کراچی : روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی مجموعی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، مالی سال 24 میں 1 لاکھ 26 ہزار 893 اکاونٹس کھولے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا کہ جون 2024 میں 10168 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے۔

    مرکزی بینک کا کہنا تھا کہ مالی سال 24 میں 1 لاکھ 26 ہزار 893 روشن کھاتے کھولے گئے، جس کے بعد جون 24 تک اکاونٹس کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 12 ہزار 778 رہی، صرف جون میں 20 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا مالی سال24 میں روشن کھاتوں میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے گئے، ستمبر 2020 سے جون 2024 تک روشن کھاتوں میں 8.25 ارب ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔

    ان اکاونٹس میں جمع کرائے 5.21 کروڑ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے ہیں جبکہ اکاونٹس سے 1.61 ارب ڈالر نکلوائے گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جون 2024 تک روشن کھاتوں میں واجب ادا ڈپاذٹس 1.43 ارب ڈالر ہیں۔ اسٹیٹ بینک

  • اوورسیز پاکستانیوں کی ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری

    اوورسیز پاکستانیوں کی ملک میں ریکارڈ سرمایہ کاری

    اسلام آباد : روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اب تک مجموعی طور پر 733 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔

    اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں نے 130 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک میں ارسال کیا۔

    جس کے بعد ستمبر 2020 سے لے کر اب تک ان اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کاحجم 6.617 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

    اسی طرح روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کا حجم 733 ملین ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

    سمندر پار پاکستانیوں نے اب تک روایتی نیاپاکستان سرٹیفکیٹس میں 320 ملین ڈالر، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 395 ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 18 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی، زلفی بخاری کا اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر

    روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی، زلفی بخاری کا اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر

    اسلام آباد: وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا زبردست پذیرائی کے باعث ماہانہ 100ملین ڈالرز تک رقم جمع ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے تازہ ترین اعدادوشمارجاری کر دئیے، جس میں بتایا کہ ابتک97 ممالک سے87ہزارسےزائدپاکستانی اکاؤنٹس کھلوا چکےہیں، زبردست پذیرائی کے باعث ماہانہ 100ملین ڈالرز تک رقم جمع ہورہی ہے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نےاوورسیزپاکستانیوں کی معاونت کیلئےشاندارکام کیا، ابتک500ملین ڈالرزروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جمع کرائےجاچکےہیں، آخری 6 ہفتے میں ریکارڈ 243 ملین ڈالرز جمع کرائے گئے۔

    وزیراعظم معاون خصوصی زلفی بخاری نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں بڑھتی ہوئی دلچسپی پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا اور کہا اوورسیز پاکستانیوں کا وزیراعظم عمران خان پراعتماد قابل تعریف ہے۔

    یاد رہے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی آراء اور بینک دولت پاکستان کی سفارشات کی بنیاد پر وفاقی حکومت نے ٹیکس ‏لاز (ترمیمی) آرڈیننس 2001ء کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2021ء میں کئی ترامیم کی ہیں تاکہ روشن ڈجیٹل ‏اکاؤنٹس (آر ڈی اے) رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے ٹیکسیشن نظام کو سادہ، سہل اور مشکلات سے ‏پاک بنایا جاسکے۔

    ان ترامیم سے روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے ٹیکس قوانین پر عملدرآمد آسان ‏ہوگیا ہے اور اس کی لاگت کم ہوگئی ہے۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 42 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 42 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اب تک 42 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوگئی، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 27 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری آئی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تاحال روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں 42کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے80 ہزار سےزائداکاؤنٹ کھلوائے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 27 کروڑ سے زائد سرمایہ کاری آئی۔

    یاد رہے 12 نومبر 2020 کو وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا کیا تھا ، ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا ، شرعی اصول وقواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس 3 ماہ سے 5سال کی مدت کیلئے ستیاب ہوں گے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا تھا کہ مقررہ مدت سے قبل بھی سرمایہ نکلوایا جاسکے گا، این آر پیز ہوں گی نہ ہی کوئی ٹیکس فائلنگ درکار ہوگی، صرف خالص منافع پر 10فیصدودہولڈنگ ٹیکس لاگوہوگا۔

    بعد ازاں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی زبردست پزیرائی پر وزیراعظم نے ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع

    روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ 44 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اب تک دس کروڑ ڈالر سے زائد جمع ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 101 ملین ڈالر جمع کرائے جا چکےہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 44 ہزار اکاؤنٹس کھلوائے ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان سرٹیفیکٹس میں 53 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ، وزارت خزانہ اوراسٹیٹ بینک کے اقدامات کا شاندار ردعمل آرہا ہے۔

    گذشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر کاکہنا تھا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں اب تک سولہ ارب روپے جمع کرائے ہیں ۔۔لانچنگ کے بعد سے اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں دس کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے، بیرون ملک مقیم پاکستانی یومیہ سات سو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا رہے ہیں، جن میں یومیہ بیس لاکھ ڈالر موصول ہورہے ہیں، ہفتے کے اختتام پربارہ سو نئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے ہیں۔

    یاد رہے 12 نومبر کو وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کا اجرا کیا تھا ، ڈالرز پر 7 فیصد اور پاکستانی روپے پر 11 فیصد منافع فراہم کیا جائے گا ، شرعی اصول وقواعد کے مطابق اسلامی سرٹیفکیٹس 3 ماہ سے 5سال کی مدت کیلئے ستیاب ہوں گے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے بتایا تھا کہ مقررہ مدت سے قبل بھی سرمایہ نکلوایا جاسکے گا، این آر پیز ہوں گی نہ ہی کوئی ٹیکس فائلنگ درکار ہوگی، صرف خالص منافع پر 10فیصدودہولڈنگ ٹیکس لاگوہوگا۔

  • 40 ہزار غیر مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوالیے

    40 ہزار غیر مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوالیے

    ٹورنٹو : پاکستان ہائی کمیشن اٹاوا اور قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو میں منعقدہ ویبی نار میں بتایا گیا کہ 40 ہزار غیرمقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے ، روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار نئے اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے موضوع پر ویبی نار کا اہتمام کیا گیا ، پاکستان ہائی کمیشن اٹاوا اور قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو نے اہتمام کیا۔

    ویبی نار میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات فوائد سے آگاہ کیا گیا اور ملکی ترقی میں ترسیلات زر کے کردار پر روشنی ڈالی گئی، جس میں بتایا گیا کہ 40ہزار غیرمقیم پاکستانیوں نےروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے ، روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار نئے اکاؤنٹس کھولے جا رہے ہیں۔

    ویبی نار میں بتایا گیا کہ گزشتہ 10سالوں میں بھجوائی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 10.10 فیصد اضافہ ہوا، یہ اضافہ بھارت، سری لنکا، بنگلا دیش اور فلپائن کی ترسیلات زر سے بہتر ہے۔

    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال 23.12 ارب ڈالر ترسیلات زر بھجوائیں ، ترسیلات سے ملک کو درپیش 23.18 ارب ڈالر تجارتی خسارہ کو پورا کرنے میں مدد ملی۔

    خیال رہے ڈیجیٹل روشن پاکستان اکاؤنٹس پروگرام کی مدد سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنے ملک میں باآسانی سرمایہ کاری بھی کرسکتے ہیں۔

    وزیراعظم نے اس پروگرام کا افتتاح 10 ستمبر کو کیا تھا۔ پروگرام کے آغاز کے بعد بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ سہولت حاصل ہو گئی کہ وہ سمندر پار کسی بھی ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کے 8 بڑے بینکوں میں اپنے اکاؤنٹس کھلوا سکتے ہیں۔