Tag: Ross Taylor

  • بنگلا دیش کو شکست، راس ٹیلر  کا  آخری ٹیسٹ یادگار بن گیا

    بنگلا دیش کو شکست، راس ٹیلر کا آخری ٹیسٹ یادگار بن گیا

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں عبرتناک شکست سے دوچار کرتے ہوئے حساب کتاب چکتا کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہیگلی پارک اوول میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ دو روز قبل ہی ہوگیا، سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کوحیران کن طور پر شکست سے دوچار کرنے والی بنگلا دیش آؤٹ کلاس ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ کے 521 رنز کے جواب میں بنگال ٹائیگرز اپنی پہلی اننگز میں محض 126 رنز بنا فال آن ہوئی، ٹرینٹ بولٹ نے 5 جبکہ ٹم ساؤتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دوسری اننگز میں بھی کیویز کی نپی تلی بولنگ کی بدولت بنگلا دیش 278 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس بار کیل جیمیسن نے 4 اور نیل وینگلر نے 3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

    ٹیسٹ میچ کی خاص بات ریٹائر ہونے والے راس ٹیلر کی آخری وکٹ لینا تھی، ٹیلر 8 سال بعد ٹیسٹ میں بولنگ کی اور بنگلا دیش کی آخری وکٹ لیکر نہ صرف ٹیم کو فتح دلائی بلکہ اپنی ریٹائرمنٹ کو بھی یادگار بنایا، روز ٹیلر نے اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 2 وکٹیں حاصل کررکھی تھی۔

    ڈیون کنوے کو مین آف دی سیریز جبکہ ٹام لیتھن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں نیوزی لینڈ کے ریکارڈ ساز بیٹسمین راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سےسب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    نیوزی لینڈ کے لیجنڈ کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے ریکارڈ ساز بیٹسمین راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سےسب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کیوی کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق پیغام میں لکھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان آسان فیصلہ نہیں تھا مگر اب ریٹائرمنٹ کا وقت آچکا ہے، موجودہ سیزن کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ ، آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کیخلاف 6 ایک روزہ انٹرنینشل میچز کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا۔

    روز ٹیلر نے لکھا کہ کرکٹ کیرئیرمیں17 سال کی شاندار سپورٹ پر سب کا شکر گزار ہوں، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہے گا۔

    راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 110 ٹیسٹ، 233 ایک روزہ اور 102 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا، اپنے 17 سالہ کرکٹ کیریئر میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔

    راز ٹیلر نے کرکٹ کے تمام فارمیٹ میں مجموعی طور پر 18074رنز اسکور کئے، نیوزی لینڈ کے سب زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بھی راس ٹیلر ہیں، ان کی مجموعی سینچریوں کی تعداد 40 ہے۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے لئے برُی خبر

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے لئے برُی خبر

    آکلینڈ: بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کہنی کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

    کیوی ٹیم ابھی اس بری خبر سے سنبھلی نہ تھی کہ مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے بری خبر، کپتان اہم سیریز سے باہر

    روز ٹیلر کی جگہ مارک چیمن کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، روز ٹیلر کی انجری کی خبر آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی۔

    بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں ماہ کی بیس تاریخ سے تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، ایک روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

  • ابوظہبی : کیوی کھلاڑی کا محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض امپائر نے مسترد کردیا

    ابوظہبی : کیوی کھلاڑی کا محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض امپائر نے مسترد کردیا

    ابوظہبی : قومی کرکٹ ٹیم کے بالر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر کیوی بلے باز نے اعتراض کرتے ہوئے امپائر کو شکایت کردی، امپائر نے راس ٹیلر کا احتجاج مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب کیوی بلےباز راس ٹیلر نے اچانک محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا۔

    راس ٹیلر نے امپائر سے شکایت کی کہ محمد حفیظ ممنوعہ ایکشن ’’دوسرا ‘‘کروارہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے، اس موقع پر کپتان سرفراز احمد بھی چپ نہ رہے اور فوراً امپائر کے پاس جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    اس دوران کیوی بلے باز راس ٹیلر اور سرفراز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم امپائرز نے راس ٹیلر کا احتجاج مسترد کر دیا اور انہیں بیٹنگ جاری رکھنے کا کہہ کر محمد حفیظ کو بھی باﺅلنگ جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر سوالات اٹھائے گئے تھے، سال2015میں قومی بولر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک سال کے لئے بولنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بعد ازاں اپنا ٹیسٹ کلیئر کرانے کے بعد آئی سی سی نے انہیں دوبارہ بولنگ کرانے کی اجازت دی تھی۔

    مزید پڑھیں : گزشتہ سال نومبر میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قراردیا گیا تھا

    یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یکم نومبر کو برطانیہ میں ان کا بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا تھا، محمد حفیظ کی بولنگ کا 12 ہائی اسپیڈ کیمروں کی مدد سے جائزہ لیا گیا تھا۔