Tag: royal decree

  • شاہ سلمان  نے شاہی فرمان جاری کردیا

    شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا

    سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے متعدد عسکری شعبوں میں نئی تعیناتیوں سے متعلق شاہی فرمان جاری کردیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی مشترکہ فورس کے سربراہ جنرل مطلع الازیمع کو منصب سے ہٹا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بحریہ کے سربراہ جنرل فہد الغفیلی کو بھی منصب سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

    جنرل فہد الغفیلی کو سعودی مسلح أفواج کے نائب سربراہ کے طور پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ بری فورس کے سربراہ جنرل فہد المطیر کو منصب سے سبکدوش کرکے وزیر دفاع کے دفتر کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

    شاہ سلمان نے شاہی فرمان میں میجر جنرل فہد الجہنی کو ترقی دے کر جنرل بنادیا ہے اور انہیں بری أفواج کا سربراہ مقرر کردیا ہے اس کے علاوہ میجر جنرل محمد الغریبی کو ترقی دے کر جنرل بنایا گیا ہے اور انہیں بحریہ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

    اسرائیل غزہ حملوں میں 3 روز کے وقفے پر رضا مند

    جنرل مطلق الازیمع کو ایوان شاہی میں مشیر مقرر کردیا گیا ہے، میجر جنرل فہد السلمان کو ترقی دے کر جنرل بنادیا گیا ہے اور انہیں مشترکہ فورس کا سربراہ تعینات کردیا گیا ہے، کابینہ کے مشیر سمیر الطبیب کو منصب سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

  • سعودی شہزادی خالق حقیقی سے جا ملیں

    سعودی شہزادی خالق حقیقی سے جا ملیں

    ریاض : سعودی شہزادی سارہ بنت سعد بن محمد بن عبدالعزیز بن آل سعود بن فیصل گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔

    سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں شہزادی سارہ بنت سعد کے انتقال کی اطلاع دی گئی تھی، شاہی بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 10 ستمبر کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ و تدفین میں شاہی عہدیداران سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

    ایوان شاہی نے اپنے بیان میں شہزادی سارہ بنت سعد کے لیے رحمت و مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے کے دعا کی ہے۔

  • سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نیا شاہی فرمان جاری

    سعودی عرب : شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نیا شاہی فرمان جاری

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کیا ہے جس میں پبلک پراسیکیوشن کے 42 ارکان کی ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ایجسنی کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے ایک رکن کو ادارے کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پبلک پراسیکیوٹر شیخ سعودالمعجب نے بیان میں کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد پبلک پراسیکیوشن کی مکمل اور مسلسل سرپرستی کررہے ہیں۔

    بپبلک پراسیکیوشن کے ارکان کی ترقی کا نیا شاہی فرمان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے فرمان کی بدولت پبلک پراسیکیوشن کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری ہوں گی، پبلک پراسیکیوشن زیادہ مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکے گا۔

    شیخ سعودالمعجب نے پبلک پراسیکیوشن کے اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ مزید محنت کریں اور اعلیٰ قیادت نیز معاشرے کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔

  • خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شاہی فرمان جاری

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا شاہی فرمان جاری

    ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیا شاہی فرمان جاری کردیا ہے جس کے تحت ججوں کی ترقیاں ہوئیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے ادارے احتساب (دیوان المظالم) میں پندرہ ججوں کے تقرر اور ترقی کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ادرہ احتساب کے سربراہ ڈاکٹر خالد الیوسف نے کہا کہ پانچ ججوں کو اپیل کورٹ کے سربراہ اور چار کو سیکریٹری کورٹ کےعہدے پر ترقی دی گئی جبکہ چھ ججوں کا تقرر کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ججوں کی ترقی اور تقر کے شاہی فرمان کی بدولت ادارہ احتساب کی کارکردگی بہتر اور مؤثر ہوگی۔

    ڈاکٹر خالد الیوسف نے مزید کہا کہ محکمہ جاتی عدالت کی کارکردگی کو موثر بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامت پر شاہ سلمان اوور ولی عہد کے شکر گزار ہیں۔

     

  • شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا

    شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کردیا

    ریاض : شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے عدالتوں کے نئے ججوں کی تقرری کا حکم دے دیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ادارہ احتساب ( دیوان المظالم ) کے 37 ججوں کی ترقی کا شاہی فرمان جار ی کیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ادارہ احتساب کے سربراہ شیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے جو محکمہ جاتی عدالتی کونسل کے بھی سربراہ ہیں بتایا کہ ججوں کی ترقی مختلف زموں میں ہوئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ججوں کی ترقی کے شاہی فرمان کے اجرا سے عدالتی عمل میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔ ججوں کے حوصلے بڑھیں گے اور وہ اپنا فرض زیادہ تندہی اور خوش اسلوبی سے انجام دیں گے۔

  • سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی  کے لیے شاہی فرمان جاری

    سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے شاہی فرمان جاری

    اسلام آباد : سعودی عرب میں قید2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے شاہی فرمان جاری ہوگیا ، ریاض کے سفارتخانے اور جدہ قونصل خانے کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قید اکیس سو سات پاکستانی قیدیوں کی رہائی کاشاہی فرمان جاری کردیا گیا ، وزارت خارجہ نے سعودی عرب میں سفارتخانے اور قونصل خانے کو ہدایت جاری کردی۔

    جس میں ریاض کےسفارتخانےاورجدہ قونصل خانہ کوفہرستیں مرتب کرنےکہا گیاہے، کفالہ نظام اورمعاہدوں کی خلاف ورزی کےزیادہ مقدمات ہیں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی درخواست ، سعودی ولی عہدکا 2107پاکستانیوں کی فوری رہائی کاحکم

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، سعودی حکومت باقی پاکستانیوں کے کیسز کا بھی جائزہ لےگی، پاکستان کے عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔

    یاد رہے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی اور اپنی سرزمین پرموجود پچیس لاکھ پاکستانیوں کو اپنا ہی سمجھنے کی درخواست کی تھی۔

    جس کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان، آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھیں، پاکستان کونانہیں کہہ سکتے، ہم سے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔