Tag: Royal Navy

  • برطانیہ میں رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گرکر تباہ

    برطانیہ میں رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گرکر تباہ

    برطانیہ کی رائل نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گرکر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رائل نیوی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیوی اہلکار ایچ ایم ایس کوئین الزبتھ ایئرکرافٹ کیریئر کے ساتھ بدھ کی شب تربیتی مشق میں مصروف تھا۔

    نیوی کی جانب سے حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، حادثے میں مرنے والے اہلکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے حادثے میں نیوی کے رکن کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اس سے قبل بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹربحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر پر 2 پائلٹس کیساتھ 2 غوطہ خور بھی سوار تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج کی نااہلی اور غیر پیشہ ورانہ طرزعمل کے متعدد واقعات منظرعام پر آتے رہتے ہیں۔

    امریکی صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے جرم کا اعتراف کرلیا

    مودی سرکارکے دورحکومت میں بھارتی افواج کی نااہلی کھل کرسامنے آگئی، بھارتی گجرات میں کوسٹ گارڈ کاہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گرکرتباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر پر 2 پائلٹس کیساتھ 2 غوطہ خور بھی سوار تھے تاہم پائلٹس ابھی تک لاپتہ ہیں۔

  • برطانوی بحریہ کا آواز سے3 گنا زیادہ تیز رفتار سے چلنے والے میزائل کا تجربہ

    برطانوی بحریہ کا آواز سے3 گنا زیادہ تیز رفتار سے چلنے والے میزائل کا تجربہ

    اسکاٹ لینڈ : برطانوی بحریہ نے آواز سے 3گنا زیادہ تیز رفتار سے چلنے والے میزائل کا تجربہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی بحریہ نے سی سیپٹر نامی میزائل تیار کرلیا، جو آواز سے3 گنا زیادہ تیز رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    برطانوی اور امریکی نیوی نے اسکاٹ لینڈ کے ساحل پر طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور ساحلی علاقے میں موجود ایم ایم ایس آرگیل سے سوپر سونک میزائل فائرکیا۔

    سی سیپٹر میزائل سپر سانک میزائلز کو فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، سی سیپٹرمیزائل کو نیوکلیئر آبدوزوں کی حفاظت کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔

    اس موقع پر برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ کہ بحریہ نے سپرسانک میزائل کے نظام کو اس طرح ڈیزائن کیا ہے ، جو آواز سے 3گنا تیز رفتار سے دشمنوں کے میزائلوں کو تباہ کردے گا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں6.3  شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا، کہا جارہا ہے کہ یہ بم روایتی ایٹم بم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • رائل نیوی کی بحرہندمیں کارروائی، بھارتی کشتی سے اربوں روپے کی ہیروئن ،منشیات برآمد

    رائل نیوی کی بحرہندمیں کارروائی، بھارتی کشتی سے اربوں روپے کی ہیروئن ،منشیات برآمد

    بھارت منشیات کے بین الاقوامی دھندے کا گڑھ بن گیا، رائل نیوی نے بحرہند میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کشتی سے اربوں روپے کی ہیروئن برآمد کرلی۔

    برطانوی اخبار کے مطابق رائل نیوی نے بحرہند میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کشتی کو تحویل میں لے کر 455 کلوگرام بھنگ اور266کلو گرام ہیروئن برآمد کرلیں۔

    بحر ہند میں رائل نیوی کی ٹیم نے بھارتی فشنگ بوٹ کی تقریباً60 گھنٹے تک تلاشی لی اور ٹرالرز کے فریزر میں 3 ٹن برف کے نیچے چھپائی گئی 8 ارب77کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلی اور کشتی پر سوار بھارتی مچھیروں کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    برآمد کی گئی منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں ساڑھے6 کروڑ پاونڈ یعنی 8ارب 77کروڑ روپے مالیت سے زائد ہے۔

    سیلرز اور رائل میرینز نے برآمد ہونے ہیروئن کو تلف کردیا ہے۔

    جہاز کے کمانڈر آئن فیزی کا کہنا ہے کہ منشیات کی اتنی بڑی مقدارکا پکڑا جانا منشیات کے ڈیلروں ہی نہیں دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے کیونکہ منشیات کے کاروبار کے ذریعے ہی دہشت گرد تنظیموں کو فنڈزفراہم کیے جاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بورڈنگ ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔