Tag: royal protocol

  • شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر شہزادہ ہیری اور میگھن تنقید کی زد میں

    شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر شہزادہ ہیری اور میگھن تنقید کی زد میں

    برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی تاکید کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل اس وقت امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 14 ملین ڈالرز مالیت کے ایک محل میں رہائش پذیر ہیں۔ جوڑے نے امریکی انتخابات میں عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔

    2 روز قبل جوڑے نے اے بی سی ٹیلی ویژن کے اپنے پہلے پرائم ٹائم ٹی وی شو کے موقع پر امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کریں۔

    جوڑے کو شاہی پروٹوکول کی اس خلاف ورزی پر سخت تنقید کا سامنا ہے۔

    شہزادہ ہیری نے ووٹرز سے کہا کہ وہ نفرت پر مبنی تقریر، غلط اطلاعات اور آن لائن منفی چیزوں کو مسترد کردیں، جبکہ میگھن نے ووٹرز سے کہا کہ صدارتی انتخابات ان کی زندگی کے اہم پولز میں شامل ہیں۔ اس موقع پر شاہی جوڑے نے کسی بھی امیدوار کی توثیق نہیں کی۔

    اس معاملے کے بعد دونوں کو کڑی تنقید کا سامنا ہے کیونکہ برطانوی روایات کے مطابق شاہی خاندان سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ سختی کے ساتھ سیاست سے اجتناب کریں گے۔

    سوشل میڈیا پر جوڑے کی اس حرکت پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ افراد نے ان کی تعریف بھی کی۔

  • نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا شاہی پروٹوکول

    نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا شاہی پروٹوکول

    کراچی : نگراں وزیراعظم ناصر الملک کا شاہی پروٹوکول نے ایک طرف جہازوں کی آمدورفت رکوائی تو دوسری جانب شہر قائد کی سڑکوں پر ٹریفک سگنلز کی پاسداری کے چکر میں ٹریفک جام کروا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم بھی ماضی کے حکمرانوں کی روش پرچل پڑے، زمین تو زمین، آسمان پر بھی ٹریفک جام کرادیا، نگراں وزیراعظم ناصر املک کے دورہ سوات کے پروٹووکول کی ابھی دھول بھی نہ بیٹھی کہ نگراں وزیارعظم کی کراچی آمد ہوئی۔

    ناصر الملک کا شاہی پروٹوکول کے باعث ایئرٹریفک رکا رہا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی کراچی آمد پر ایئرفیلڈ سینتیس منٹ تک بند رہی، کسی بھی پرواز کو لینڈ یا ٹیک آف کرنے کی اجازت نہ ملی۔

    لندن جانے والی پرواز میں لوگ بیٹھے کے بیٹھے رہ گئے، طیارے کو اس وقت تک اڑان بھرنے کی اجازت نہ ملی جب تک وزیراعظم کا جہاز نہیں اتر گیا۔

    ایئرپورٹ سے وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ نکلے کراچی کی سڑکوں پربھی کچھ ایسا ہی حال رہا، ناصر الملک کے وی آئی پی پروٹوکول نے طارق روڈ پرٹریفک رکوادی جبکہ ایمبولنس کوبھی راستہ نہیں دیا گیا۔

    دوسری جانب اسٹارگیٹ پرسگنل بند ملا تونگراں وزیراعظم لاؤ لشکر سمیت سگنل کھلنے کا انتظار کرتے رہے۔

    https://youtu.be/K9QthNzADQo


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم نوازشریف کے ٹھاٹ باٹ کم نہ ہوئے، شاہی انداز میں احتساب عدالت آمد

    نااہل وزیراعظم نوازشریف کے ٹھاٹ باٹ کم نہ ہوئے، شاہی انداز میں احتساب عدالت آمد

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم نوازشریف اوران کے خاندان کی پیشی پر سیکیورٹی کے نام پر شاہی پروٹوکول دینے کا سلسلہ تنقید کے باوجود کم نہ ہوا ۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نوازشریف کےٹھاٹ باٹ کم نہ ہوئے، پرُ فضاء مقام مری میں رات گزرنے کے بعد نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن ریٹا ئرڈ صفدر نکلے تو سڑکیں بند کردی گئیں۔

    پنجاب ہاوس پہنچنے کے بعد آٹھ بج کر تیس منٹ پرشاہی قافلہ پوری شان وشوکت سے نیب عدالت روانہ ہوا، قافلہ عدالت پہنچا تو گاڑدز اور کارکنان نے گھیرلیا نوازشریف نے ہاتھ ہلا کرکارکنان کے نعروں کاجواب دیا۔

    عدالت کے احاطے میں گاڑی پہنچی تو آصف کرمانی ،مریم اورنگزیب ،طلال چوہدری سمیت دیگررہنما ملزمان کا استقبال کرنے کے لئے”الرٹ "تھے۔

    ایک صحافی نے نوازشریف سے مری کے موسم کا احوال پوچھا تو جواب کیپٹن صفدرنے دیا۔


    مزید پڑھیں : نااہل وزیراعظم کی تیس گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکو ل میں نیب کورٹ آمد


    پیشی کے بعد ملزمان عدالت سے باہر آئے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے گھیر لیا اور خوب زور شورسے نعرے بازی کی جبکہ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ نااہلی کےباوجودپروٹوکول غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔

    گذشتہ پیشی پر بھی نااہل نوازشریف کے لاؤلشکرمیں کمی نہ تھی، گاڑیوں کا قافلہ پنجاب ہاؤس سے شاہانہ اندازسے نکلا اور قافلے میں ایک یا دو نہیں پوری 30 گاڑیاں ان کے آگے پیچھے تھیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز  کی احتساب عدالت میں شاہانہ آمد

    نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی احتساب عدالت میں شاہانہ آمد

    اسلام آباد : نااہل وزیراعظم کی بیٹی مریم نوازکی لاہورسے اسلام آباد شاہانہ آمد خصوصی طیارےکے ذریعےاسلام آبادپہنچی اور پھر لمبے چوڑے پروٹوکول میں چمچماتی گاڑیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں احتساب عدالت  آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم کی بیٹی کا پروٹوکول ایسا جیسے کسی ملکہ کی شاہی سواری ہو، لاہور سے خصوصی طیارہ مریم نواز کو لے کر اسلام آباد پہنچا، قافلہ ائیرپورٹ سے نکلا تو آگے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہمراہ تھیں۔

    سائرن بجاتی چمچماتی گاڑیوں کا قافلہ احتساب عدالت کے قریب پہنچا تو کارکنان نے مریم نواز کی گاڑی کوروک لیا اور کارکنان نے نواز شریف کے حق اور عمران کیخلاف نعرے لگائے۔

    چمچماتی گاڑیوں کیساتھ مریم نواز کے لیے سیکورٹی کے بھی کڑے انتظامات کئے گئے تھے۔

    مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی شاہانہ انداز میں احاطہ عدالت میں داخل ہوئی توایک یا دو نہیں کئی گارڈز اُن کی گاڑی کے ہمراہ نظرآئی، پروٹوکول کے سائے میں مریم نواز کوتو عدالت پہنچایا گیا مگرجگہ جگہ راستے بند ہونے سے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    اس موقع  وفاقی وزرا کی فوج بھی عدالت پہنچی ۔ مریم اورنگزیب ، طلال چوہدری،دانیال عزیز،آصف کرمانی،طارق فاطمی ،عابدشیر علی سمیت دیگر وزرانے نوازشریف کےبچوں سےاظہاریکجہتی کیا۔


    مزید پڑھیں : لندن کی سڑکوں پر عام افراد کی طرح گھومنے والی مریم نواز کا پاکستان میں شہزادیوں سا انداز


    یاد رہے اس سے قبل سماعت میں بھی مریم نواز شاہانہ انداز میں چمچماتی گاڑیوں اور سیکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں تھیں۔، احتساب عدالت میں پیشی پر مریم نواز کو کسی اعلیٰ ترین افسر کا پروٹوکول دیا گیا تھا اور آگے پیچھے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔