Tag: Royal Visit Pakistan

  • برطانوی شہزادے اور شہزادی نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

    برطانوی شہزادے اور شہزادی نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے

    اسلام آباد :برطانوی شہزادے ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے، برطانوی شہزادی کے پاکستانی ملبوسات میں آمد پر پاکستانی خوشی سے نہال ہوگئے ، سوشل میڈیا پر تین روز سے شاہی جوڑا چھایا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پاکستان آمد پر رائل وزٹ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ نمبرون پر ہے ، ٹوئٹر پر عوام نے حسین شہزادی کیٹ مڈلٹن اور خوبرو شہزادے ولیم کا پاکستان آمد پرشکریہ ادا کیا، پاکستانیوں نے وزیراعظم عمران خان کی شاہی خاندان کی تین نسلوں سے ملاقات کی تصاویربھی شیئر کیں۔

    کنگسٹن پیلس کی جانب سے بھی ٹک ٹک آمد پر اور شاندار استقبال پر ٹوئٹ کیا گیا۔

    شاہی جوڑے کی رکشے میں انٹری عالمی میڈیا پر چھا گئی ، ڈیلی میل نے بھی شاہی جوڑے کے پاکستان دورے کو اپنی شہ سرخی بنائی، برطانوی افسران کی جانب سے شاہی جوڑے کا شانداراستقبال سوشل میڈیاپر شیئر کیا گیا، جس پر برطانوی ہائی کمشنر نے لکھا شاندار تصویر۔

    آئرش ولاگر نے شاہی جوڑے کی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا ان دونوں نے ثقافتی لباس میں میلہ لوٹ لیا۔

    لیگی رہنما مائزہ حمید نے شہزادی سے ملاقات کو یادگار قرار دیا جبکہ پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ سکھرمیں ہیں لیکن شاہی جوڑے کے انداز نے انہیں سحر زدہ کیا ہوا ہے۔

    پاکستانی ڈیزائنر نےبھی کیٹ مڈلٹن کا نیلا لباس ڈیزائن کرنےپر فخر کیا۔ ن

    ٹوئٹر پر پرنسیز آف ویلز کی مداح نے لکھا کہ ایک دلوں کو دھڑکن تو دوسری حسینہ،دونوں کا کوئی مقابلہ نہیں جبکہ لیڈی ڈیانا اورکیٹ کے لباس میں مماثلت پرایک صارف نے سادگی اور نفاست کا حسین امتزاج کے کیپشن کے ساتھ ٹوئٹ کرڈالا۔

    شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کیا کہ شہزادہ ولیم کے لئے یہ احساس سب سے خوبصورت ہوگا کہ ان کی والدہ لیڈی ڈیانا آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں بستی ہیں۔۔

  • برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر رکشے سجا دیئے گئے

    برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر رکشے سجا دیئے گئے

    اسلام آباد : برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان آمد پر سوشل میڈیا پر پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کےہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈمیں شامل ہوگئے ہیں جبکہ جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لئے رکشے برطانوی اور پاکستانی جھنڈے سے سجا دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی جوڑے کو خوش آمدید کہنے کے لیے راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو نقش و نگار، تصاویر اور عبارات سے آراستہ کرنے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

    رکشوں پر پاکستان اور برطانیہ کے جھنڈے کو انتہائی خوبصورتی سے پینٹ کیا گیا ہے جبکہ رکشوں پر شاہی جوڑے کے لیے خیر مقدمی کلمات کے ساتھ ساتھ موروں کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔

    دوسری جانب شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر پاکستانی پرجوش ہے ، پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کےہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈمیں شامل ہوگئے، صارفین اپنے اپنے انداز میں برطانوی شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

    پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے لکھا کہ وہ برطانوی شاہی جوڑے کو اپنے پیارے ملک پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور شاہی خاندان سے ملنے کے اعزاز کا انتظار کر رہے ہیں۔

    خیال رہے شاہی جوڑا پانچ روزہ دورےپرآج شب پاکستان پہنچ رہا ہے، برطانوی شاہی جوڑے کی شانداراستقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، وفاقی وزراء، دفترخارجہ اوربرطانوی ہائی کمیشن کے حکام شاہی جوڑے کا ریڈ کارپٹ استقبال کریں گے، گارڈآف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔

    برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر پاکستانی قوم کی تیاریاں عروج پر ہیں، راولپنڈی اور لاہور میں رکشوں کو خیر مقدمی پینٹنگز سے سجا دیا گیا۔