Tag: Royals

  • اسپین: ایسٹر کے موقع پر شاہی خاندان کی ساس بہو میں نوک جھونک

    اسپین: ایسٹر کے موقع پر شاہی خاندان کی ساس بہو میں نوک جھونک

    میڈرڈ: اسپین کے شاہی خاندان میں جاری تنازعہ منظر عام پر آگیا، مذہبی تہوار ایسٹر کی تقریب کے موقع پر ملکہ اور ساس کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق گھروں میں ساس بہو کے درمیان جھگڑے عام سی بات ہیں، لیکن اس وقت حیرت انگیز مناظر دیکھنے میں آئیں کہ جب شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی ساس اور بہو نے بھرے مجمع میں بدتمیزی کی ۔

    شاہی خاندان سے تعلق رکھنی والی ملکہ ’لیتھی‘ اور ساس ’ملکہ صوفیا‘ اہل خانہ کے دیگر افراد کے ہمراہ مذہبی تہوار ایسٹر کی ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں ساس بہو کے درمیان کشیدگی کیمرے کی آنکھ نے قید کر لی۔

    اٹلی میں قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری ہوگئے

    تقریب کے موقع پر پہلے تو ملکہ نے اپنی بیٹوں کو ساس سے دور رکھنے کی کوشش کی بعد ازاں اپنے مقصد میں ناکامی پر انہوں نے اپنی بیٹی ’انفانٹا‘ کو کان سے پکڑ کر سب کے سامنے سزا دینے کی کوشش کی۔

    علاوہ ازیں ملکہ نے فوٹوگرافر کو بھی اپنی بیٹیوں کی تصاویر کھینچنے سے منع کیا اور اس دوران متعدد بار خلل ڈالنے کی بھی کوشش کی اور ساس ’صوفیا‘ نے جب ملکہ کی بیٹی کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو اسے بھی جھٹک کر ہٹا دیا۔

    برطانوی شاہی خاندان کے بارے میں حیرت انگیز حقائق

    دوسری جانب واقعے کے درعمل دیتے ہوئے مقامی صحافیوں کا کہنا تھا کہ ہسپانوی لوگوں کے لیے یہ ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے، ملکہ کی جانب سے اس عمل سے لاکھوں لوگ ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خون جماتی برف پر کرکٹ، آفریدی الیون کی فتح

    خون جماتی برف پر کرکٹ، آفریدی الیون کی فتح

    برن: سوئیٹزر لینڈ میں 18 سو فٹ کی بلندی پر شدید سردی میں پہلے برفیلے اسٹیڈیم میں آفریدی اور وریندر سہواگ کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوینٹی میچ کا انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں آفریدی الیون نے 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں کرکٹ لیجنڈز کے مابین برف پر ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کا انعقاد ہوا جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور نام شعیب اختر، مائیکل ہسی، جے وردھنے، جیک کیلس، شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ سمیت نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    منفی درجہ حرارت کی سخت سردی میں کھیلے گئے میچ میں ایک ٹیم کی کپتانی کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی اور دوسری کی بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ کررہے تھے، بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے ڈائمنڈز جبکہ آفریدی نے رائلز کی نمائندگی کی۔

    آئس ہاکی کے بعد برف میں انوکھا مقابلہ دیکھنے کے لیے کھلاڑی میدان میں سوئیٹر اور جیکٹس پہن کر اترے۔

    سہواگ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے، ہدف کا تعاقب کرنے والی آفریدی الیون نے 16ویں اوور میں ٹارگٹ مکمل کیا اور 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

    ڈائمنڈز کی طرف سے وریندر سہواگ 31 گیندوں پر 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ اینڈری سائمنڈس 30 گیندوں پر 40 رنز اسکور کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

    رائلز  کی جانب سے آل راؤنڈر عبد الرزاق نے 18 رنز دے کر چار وکٹیں جبکہ شعیب اختر نے 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

    برفیلی اسٹیڈیم میں میچ کے لیے مصنوعی کارپیٹ کی پچ تیار کی گئی تھی جبکہ روایتی طور پر لال گیند کا استعمال کیا گیا تھا۔

    ویڈیو دیکھیں

    رائلز الیون (پاکستان)

    کپتان شاہد آفریدی، شعیب اختر، عبدالرزاق، جیک کیلس، گریم اسمتھ (ساؤتھ افریقا)، ڈینل ویٹوری (نیوزی لینڈ)، میکولم (نیوزی لینڈ)، گرانٹ ایلیٹ (نیوزی لینڈ)، مونٹی پینسر (انگلینڈ)، اویس شاہ (انگلینڈ)، میٹ پیرر (انگلینڈ) اور ایڈان انینڈریوس (سوئٹزر لینڈ)

    ڈائمنڈز الیون (بھارت)

    کپتان وریندر سہواگ (بھارت)، ظہیر خان (بھارت)، محمد کیف (بھارت)، اجیت آگار کر (بھارت)، مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)، ملنگا (سری لنکا)، دلشان (سری لنکا)، مائیکل ہسی (آسٹریلیا)، سائمنڈس (آسٹریلیا)، متھون منہاس (بھارت)، رمیش پوار (بھارت)، روحان جین (سوئٹزر لینڈ)


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ننھی بچی شہزادہ ہیری کے پاپ کارن چراتی پکڑی گئی

    ننھی بچی شہزادہ ہیری کے پاپ کارن چراتی پکڑی گئی

    ٹورنٹو: شاہی خاندان کے کسی فرد کی اشیا کو چرانا اول تو نہایت حوصلے والا کام ہے، اور اگر کوئی حوصلہ مند یہ کام کر بھی دکھائے تو اسے سخت سزا کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن برطانوی شہزادہ ہیری کی اشیا چرانے والا چور اتنا معصوم تھا کہ شہزادہ ہیری خود بھی ہنس پڑے۔

    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں والی بال میچ کے دوران شہزادہ ہیری اپنے دوست سے باتوں میں مصروف تھے۔ برابر میں اپنی والدہ کی گود میں بیٹھی ایملی ان کے پاپ کارن کھاتی رہی۔

    دو سالہ ایملی شہزادہ ہیری کے دوست کی بیٹی ہے جو افغان جنگ میں ان کے ساتھ تھے۔ ایملی کے والد جنگ کے دوران دونوں ٹانگوں سے محروم ہوگئے تھے۔

    بہرحال میچ کے دوران ایملی شہزادہ ہیری کے پاپ کارن مزے سے کھاتی رہی۔

    کافی دیر تک تو شہزادہ ہیری کو احساس ہی نہ ہوا، بالآخر جب انہوں نے ایملی کو پاپ کارن کھاتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو وہ خود بھی ہنس پڑے۔

    اس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو خوب تنگ کرتے ہوئے پاپ کارن کھاتے رہے اور میچ دیکھتے رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔