Tag: royat e hilal committee

  • ماہ جمادی الاول کاچاند نظر آگیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

    ماہ جمادی الاول کاچاند نظر آگیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

    کراچی : ملک میں ماہ جمادی الاول کا چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق یکم جمادی الاول ہفتہ28دسمبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی آفس میں ہوا جس میں یکم جمادی الاول کا چاند سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ پاکستان میں ماہ جمادی الاول کاچاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق یکم جمادی الاوّل28دسمبر کل بروز ہفتے کو ہوگی۔

    ماہ جمادی الاول کی فضیلت 

    ماہ جمادی الاولیٰ اسلامی سال کا پانچواں قمری مہینہ ہے، یہ نہایت بزرگ اورفضیلت والا مہینہ ہے، اس ماہ مبارک میں بھی عبادت کی خاص فضیلت بیان کی گئی ہے جس کے صلے میں نیکیوں کا شمار کرنا ناممکن ہے۔

    یہ مہینہ عربی زبان کے دولفظوں ’’جمادی‘‘اور’’الاولیٰ‘‘سے مرکب اور ان دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔ جمادی کے معنی جم جانا، خشک ہونا ہے۔

    عربی میں عین جمادی اس آنکھ کو کہا جاتا ہے جس سے آنسو نکلنا بالکل بند ہوچکے ہوں اور اولیٰ پہلی کو کہتے ہیں۔ یہ مہینہ ان دنوں میں واقع ہوا جن دنوں موسم سرما کی شدت کی وجہ سے پانی جمنے کا آغازہوتا ہے۔

  • ماہ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی

    ماہ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی

    کراچی : اسلامی کلینڈر کے دوسرے ماہ مبارک صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی، ملک بھر میں مطلع ابرآلود ہونے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے دفترمیں ہونے والے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مطلع ابرآلود ہونے سے رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی شہادت کسی بھی علاقے سے موصول نہیں ہوئی۔

    رویت ہلال کمیٹی ذرائع کے مطابق رویت کا وقت ختم ہوچکا ہے، لہٰذا ماہ صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، اب یکم صفرالمظفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی۔

    مزید پڑھیں : ماہ صفر اور باطل نظریات قرآن و حدیث کی روشنی میں

    ماہ ”صَفَرُ المُظَفَّر“ اسلامی کیلنڈر کا دوسرا مہینہ ہے،صفر کو زمانہ جاہلیت سے ہی منحوس، آسمانوں سے بلائیں اترنے والا اور آفتیں نازل ہونے والا مہینہ سمجھا جاتا رہا ہے اور زمانہٴ جاہلیت کے لوگ اس ماہ میں خوشی کی تقریبات جیسے شادی بیاہ،سفر پہ جانا اور کاروبار کے آغاز نہیں کیا کرتے تھے وہ ماہ صفر کو منحوس سمجھتے تھے۔

  • کراچی : محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگا

    کراچی : محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہوگا

    کراچی : ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل کو ہو گا۔ اسلامی سال 1441 ہجری کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا انہوں نے بتایا کہ یومِ عاشور دس ستمبر بروز منگل کو ہوگا۔

    رویت ہلال کمیٹی کو ماہر فلکیات کی بھی خدمات حاصل تھیں جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ہوئے۔ علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

  • تمام جید علماء رویت ہلال کمیٹی پر متفق ہیں، دین آئین کے تابع نہیں، مفتی منیب الرحمٰن

    تمام جید علماء رویت ہلال کمیٹی پر متفق ہیں، دین آئین کے تابع نہیں، مفتی منیب الرحمٰن

    کراچی : رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ تمام جید علماء کرام کا رویت ہلال کمیٹی پر اتفاق ہے، کچھ وزراء علماء کرام اور حکومت میں خلیج پیدا کررہے ہیں، دین آئین کے تابع نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے کیا، مفتی منیب الرحمن نے خیبر پختوخوا حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں انتشار پیدا کرنا نہیں چاہتے۔ وزیراعلیٰ کے پی مسجد قاسم علی خان کو پوراصوبہ نہ سمجھیں، کیا اس کے لئے پورا صوبہ خارج کریں گے؟

    پہلے بھی کے پپی میں کئی وزرائے اعلیٰ گزرے ہیں، محمود خان پہلے نہیں، پہلے وزرائےاعلیٰ نے کبھی چاند کی رویت کے معاملے پر ملکی سطح پر مذاق نہیں بنایا، جنرل فضل الحق جیسے وزیراعلیٰ نے بھی قوانین سے روگردانی نہیں کی تھی۔

    انہوں نے کہاکہ ماضی میں رویت ہلال کے مسئلہ پرعلماء کرام کو نظربند کیا گیا مگر دین کو نظربند نہیں کیا جاسکتا اس کی سربلندی قائم رہےگی۔ اٹھارہویں ترمیم ہو یا اٹھائسویں ترمیم سب دین کے تابع ہیں۔

    کچھ وزراء علماء کرام اورحکومت میں خلیج پیدا کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی شوکت یوسفزئی سن لیں کہ دین آئین کےتابع نہیں ہے، تمام جید علماء کرام کا رویت ہلال کمیٹی پر اتفاق ہے۔

    مفتی منیب الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ علماء کرام کے بغیر ملکی تاریخ میں کبھی کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوئی، پاکستان میں علماء کہیں بھی حکومت کے خلاف مورچہ زن نہیں، ہم حکومت سے محاذآرائی نہیں چاہتے۔

    ملک کے تحفظ اور سلامتی کیلئے کھڑا ہونا چاہتے ہیں لیکن کچھ حکومتی وزرا حکومت اورعلماء کے درمیان خلیج پیدا کرکے غلط مثالیں قائم کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قوم اور ملک کو ایک دیکھنا چاہتے ہیں لیکن دین کی قیمت پر ہرگز نہیں، پشاور کا شروع سے یہی وتیرہ رہا ہے۔

    28روزے رکھنے والے روز محشر کیا حساب دیں گے؟ہم قدم بہ قدم پاکستان کی تاریخ جانتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ جس کسی نے رمضان کا روزہ نہیں رکھا اس کا فدیہ نہیں قضا ہے۔

    جس جماعت کی وفاق میں حکومت ہے اس کی صوبائی سطح پرانحراف حیران کن ہے، پشاورمیں بعض مقامات، سوات میں وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع میں بھی کل عید ہوگی، ہم سروں کی گنتی نہیں کرائیں گے، تمام مکتبہ فکر کے علماء کو ایک جگہ جمع کریں گے۔

  • رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو چاند کی پیشگوئی سے روک دیا

    رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو چاند کی پیشگوئی سے روک دیا

    کراچی : مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو چاند کی پیشگوئی سے روک دیا ہے، کمیٹی کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی وجہ سے ابہام پیدا ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کے چاند کی خبر دینے سے متعلق رویت ہلال کمیٹی اور محکمہ موسمیات میں تنازع ہوگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو چاند کی معلومات رویت ہلال کمیٹی کے سوا کسی اور کو دینے سے منع کردیا۔

    اس سلسلے میں رویت ہلال کمیٹی نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے عہدیداران میڈٰیا پر چاند سے متعلق کوئی پیشگوئی نہ کریں۔

    مزید پڑھیں: میڈیا کو پابند کرنا ہوگا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے، نورالحق قادری

    ملک بھر سے چاند دیکھنے کی شہادتیں جمع کرنے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے جس کی روشنی میں چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے، سردار محمد یوسف

    رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے، سردار محمد یوسف

    ایبٹ آباد : وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی ازسر نو تشکیل کیلئے قانون سازی کا عمل جاری ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات پر وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے، پاکستانیوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور رقم فراہم کردی گئی ہیں۔

    ایبٹ آباد میں انجمن شہریان کے جانب سے دیئے گئے عصرانہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مزکری رویت ہلال کمیٹی کے قیام کیلئے تمام صوبوں سے قراردادوں کا انتظار ہے جس کے بعد اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت سعودی حکومت سے رابطے میں ہے اور کیمپس میں قیام پذیر پاکستانیوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

    انہون نے بتایا کہ پاکستانیوں کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر کھانے پینے کی اشیاء اور رقوم فراہم کردی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد ایبٹ آباد میں نظام صلوٰة کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام کو دعوت دی جائے گی تاکہ وفاقی دارالحکومت کی طرح ہزارہ ڈویژن اور ایبٹ آباد میں بھی صلوة اور اذان کے اوقات ایک ساتھ مقرر کئے جاسکیں۔

    یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں پھنسے ہر فرد کے اہل خانہ کو 50ہزار روپے امداد کا اعلان کیا ہے اور وزیر اعظم نے اس مقصد کیلئے 50کروڑ روپے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

    وفاقی حکومت نے وزارت اوور سیز کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مصدقہ فہرست فراہم کی جائے، وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ متاثرہ خاندنوں کو رقم کی فراہمی جلد یقینی بنائی جائے۔

     

  • رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : پاکستان میں رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جبکہ پشاور کے مفتی شہاب الدین نے پانچ جون کو رویت ہلال کی کوئی شہادت موصول نہ ہونے کی وجہ سے آج رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مطلع صاف ہونے کے باعث چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے۔

    پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام چئیر مین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا۔

    اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا اعلان کیا جائیگا۔

    ڈائریکٹر میٹ عبدالرشیدکا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں مطلع صاف ہو نے کے باعث آج چاند نظر آنے کا امکان ہے، عبدالرشید نے امید ظاہر کی کہ ملک میں چاند دیکھے جانے کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ شام تک چاند کی عمر 30 تا 35 گھنٹے ہوچکی ہوگی، عمودی زاویے پر کل چاند 10 ڈگری پر ہوگا،سورج غروب ہونے کے بعد 30 تا 50 منٹ مطلع صاف ہونے پر ملک کےمیدانی علاقوں میں چاند دیکھا جاسکے گا۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علمائے کرام کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ایک مدت تک شکایت رہی کہ رویت ہلال کےمعاملےمیں ان کی شہادتیں قبول نہیں کی جاتیں،پشاورکی مسجدقاسم خان کےمفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی قائم ہوئی اور سالہا سال تک اس کمیٹی کا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی سےاختلاف ہونے کی بنا پر ایک دن پہلے منعقد کیا جاتارہا۔

    جس کے سبب خیبرپختونخوامیں رمضان المبارک کا آغاز ایک دن پہلے ہونے کی بنا پر عید بھی ملک کے دیگر حصوں سےایک روز قبل ہوجایا کرتی تھی ،اس تنازعے کے سبب ملک میں تین عیدیں بھی ہوچکی ہیں لیکن امید ہے کہ مفتی شہاب کے ایک رویت کے فیصلے تسلیم کرنے کے بعد ملک میں ایک روز عید منانے کا رواج عام ہو جائے ۔

    گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد متحدہ عرب امارات ،یمن، فلسطین ، جرمنی فلپائن، انڈونیشیا،ملائشیا، آسٹریلیا، سنگاپور، ترکی،جاپان اور کوریا سمیت دیگر ممالک میں بھی چاند نظرآنے کے بعد آج پہلا روزہ ہے۔

    برطانیہ میں ایک بارپھر روزہ پر اتفاق نہیں ہوسکا, سینٹرل لندن مسجد کے مطابق پہلاروزہ آج ہوگا جبکہ مرکزی اہلسنت والجماعت برطانیہ کی جانب سے منگل کے روز پہلے روزے کا اعلان کیا گیا ہے۔