Tag: royat e hilal committee meeting

  • رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات کی چاند نظرنہ آنے کی پیشگوئی

    رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات کی چاند نظرنہ آنے کی پیشگوئی

    کراچی : رمضان المباک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز اتوار مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا، محکمہ موسمیات نے چاند نظرنہ آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج کراچی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

    محکمہ موسمیات نے کل ملک میں رمضان کا چاند نظرنہ آنے کی پیشگوئی کی ہے، اس حوالے سے ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے چاند کی پیدائش29شعبان کی شام ہوگی۔

    اتوار کو چاند نظر آنے کے لیے مطلوبہ عمر پوری نہیں ہوگی، لہٰذا پیر کو رمضان کا چاند نظرآنے کے واضح امکانات ہوں گے، اس لیے ملک میں پہلا روزہ منگل کو ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے بھی پہلاروزہ منگل کو ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔

    رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند ہفتے اور اتوار کی رات تین بج کر46منٹ پر پیدا ہوگا، پانچ مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر16گھنٹے سے کم ہوگی، نیا چاند دکھائی دینے کیلئے کم ازکم عمر19گھنٹے ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ پیر کو ہوگا

    واضح رہے کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ہے، لہٰذا سعودی عرب اور یو اے ای میں پہلا روزہ چھ مئی بروز پیر کو ہوگا۔

  • ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا

    ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا

    کراچی : رمضان المباک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار پانچ مئی کو ہوگا، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس5مئی کو ہوگا، جبکہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ دفاتر میں ہوں گے، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

    رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کی شام بعد نماز مغرب مفتی منیب الرحمان اجلاس کی زیرصدارت میٹ کمپلیکس میں ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس روز چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

    اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں منعقد ہوں گے، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

  • ذی الحج کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ذی الحج کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق ذی الحج کاچاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں آج کراچی میں ہوگا، جس میں دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور ماہرفلکیات بھی شرکت کرینگے۔

    اس کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں لاہور،پشاور اسلام آباد میں بھی چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے، جہاں ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول کی جائیں گی۔

    تاہم چاند نظر آنے یہ نا آنے کا حتمی اعلان مفتی منیب الرحمان پریس کانفرنس میں کرینگے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ2 ستمبر کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں اور ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور صاف رہے گا۔

    گذشتہ روز سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،اس طرح اب سعودی عرب میں حج 11ستمبر بروز اتوار اورعید الاضحی 12ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جانب سے اللہ رب العزت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے دی جانیوالی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔