Tag: royet e Hilal committee

  • عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 24 سے 26 ستمبر تک ہوں گی

    عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 24 سے 26 ستمبر تک ہوں گی

    اسلام آباد: حکومت نےعیدالاضحی کے موقع پر24 ستمبر سے 26 ستمبر تک کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز جمعرات 24 ستمبر سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ 25 ستمبر کو ہوگی۔

    حکومت نے خوشی کے اس موقع پر تین دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جو کہ 24 سے 26 دسمبر تک جاری رہیں گی تاہم عوام کو 27 ستمبر کو اتوار ہونے کے سبب ایک چھٹی اضافی ملے گی۔

    دریں اثنا پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں بھی ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں اجلاس طلب کیا گیا۔ حکومتی کمیٹی کے مدقابل اس کمیٹی کو بھی خیبر پختونخواہ کے کسی حصے سے چاند نظرآنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم پوپلزئی کمیٹی نےعیدالاضحیٰ کومنانے کا اعلان کیا ہے۔

  • ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس جاری

    ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس جاری

    کراچی: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی سمیت ملک کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آج چاند نظرآنے کا امکان انتہائی کم ہے۔

    آج چاند نظرنہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 25 ستمبر 2015 بروزجمعہ ہوگی

  • شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

    شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

    اسلام آباد : پاکستان میں عید کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی، جبکہ بھارت میں بھی عید کا چاند نظر آگیا ہے، اس کے علاوہ سبی میں مساجد سے اعلان کیاجارہا ہے کہ عید  الفطر کا چاند نظر آگیا ہے۔

    عید کاچانددیکھنےکیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مفتی منیب الحمٰن کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

    اجلاس کے دوران کمیٹی کو ملک کے مختلف حصوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہو ئیں۔ مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق کمیٹی میں شامل تمام علماء کرام کی موجودگی میں ملک کے مختلف مقامات سے عید کا چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئی۔

    جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے عید الفطر کے چاند رویت کا اعلان کردیا، جس کے بعد کل بروز ہفتہ یکم شوال المکرم 18 جولائی کوپاکستان میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

  • کل چاند نظرآنے کے واضح امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

    کل چاند نظرآنے کے واضح امکانات ہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل مطلع صاف ہونے کے سبب پاکستان میں چاند نظرآنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بدھ کے روز مطلع صاف ہونے کے سبب رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھے جانے کا دورانیہ غروبِ آفتاب کے وقت 38 منٹ ہوتا ہے اوربدھ کے روز اس وقت ملک کے بیشترعلاقوں میں مطلع صاف ہوگا۔

    رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں کل کراچی میں مرکزی اجلاس طلب کرے گی جب کہ رویت ہلال کی صوبائی کمیٹیاں بھی اجلاس کریں گی اورملک بھرسے اطلاعات طلب کریں گی۔

    چاند نظرآنے یا ناآنے کا فیصلہ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھرسے موصول ہونے والے شواہد کی بناء پرفیصلہ کرے گی۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ بروز جمعرات ہوگا جب کہ رویت نا ہونے کی صورت میں پہلا روزہ جمعے کوہوگا۔