Tag: royet hilal committee

  • وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی منظوری دیدی

    وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الاضحی کے لیے تین چھٹیوں کی منظوری دے دی.

    اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر12 ستمبر سے 14 ستمبر تک کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ 13 ستمبر کو ہوگی۔

    حکومت نے خوشی کے اس موقع پر تین دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے جو کہ بارہ سے چودہ دسمبر تک جاری رہیں گی تاہم عوام کو 11 ستمبر کو اتوار ہونے کے سبب ایک چھٹی اضافی ملے گی، تاہم ہفتے کو چھٹی کے باعث سندھ حکومت کے ملازمین 5 چھٹی کے مزے لیں گے۔

    دوسری جانب محکمہ ریلوے نے عید الاضحی پر کراچی سے دو عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا، پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور دس ستمبر کو روانہ ہوگی۔
    دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے براستہ ملتان ، فیصل آباد اور لاہور کیلئے گیارہ ستمبر کو صبح گیارہ بجے روانہ ہوگی، محکمہ ریلوے عید کے موقع پر مختلف شہروں سے آٹھ عید اسپیشل ٹرینیں چلائے گا۔

  • ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 13ستمبر کو ہوگی

    ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 13ستمبر کو ہوگی

    کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد اب عید الاضحی منگل 13 ستمبر کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد باقاعدہ اعلان کردیا۔

    Zil-Hajj moon not sighted, Eid ull Azha on Sept 13 by arynews

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے علما سمیت ماہرین موسمیات نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں ملک کے دیگر شہروں میں بھی ذیلی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جن میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے جائزے کے بعد چاند کے نہ نظر آنے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے میڈیا کو بریفنگ دی جس میں مفتی منیب نے بتایا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہ ہونے کے سبب رویت ہلال کمیٹی اعلان کرتی ہے کہ اتوار چار ستمبر کو یکم ذی الحج ہوگی جبکہ تیرہ ستمبر بروز منگل کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی۔

  • چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل ہوگی

    چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الفطر کل ہوگی

    لاہور:شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، کل بدھ کو ملک بھر میں عید الفطر منائی جائے گی، خلیجی ممالک میں بھی کل عید ہوگی، بنگلہ دیش اور بھارت میں چاند نظر نہیں آیا وہاں عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

    عید الفطر کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہائی کورٹ کے نزدیک منعقد ہوا، قبل ازیں یہ اجلاس کراچی میں ہوتا تھا تاہم اب پندرہ برس بعد یہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمن نے کی اور شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کے بعد بدھ کو عید الفطر ہونے کا اعلان کیا۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ عید الفطر کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے، چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی عمر 27 گھنٹے 51منٹ پر محیط ہوگی جسے غروب آفتاب کے بعد 36سے 40 منٹ تک دیکھا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات نے مزید کہا تھا کہ کراچی میں مطلع ابر آلود ہے اس لیے کراچی میں چاند نظر آنے کا امکان کم ہے۔

    کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا اسد دیو بندی نے کی جب کہ محکمہ موسمیات، اسپارکو اور نیوی کے ماہرین نے معاونت کی۔

    دریں اثنا خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد بنگلہ دیشی حکومت نے عید الفطر جمعرات کو منانے کا اعلان کردیا اسی طرح بھارت میں  نئی دہلی کی شاہی مسجد کے امام احمد بخاری نے  چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کیا جس کے بعد وہاں بھی عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔

  • ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الضحیٰ 25 ستمبر کو ہوگی

    ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الضحیٰ 25 ستمبر کو ہوگی

    کراچی: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، چاند نظرنہیں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی سمیت ملک کے تمام صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کیا گیا ہے۔

    چاند نظرآنے کا مقررہ وقت ختم ہونے پر مرکزی کمیٹی نے زونل کمیٹیوں سے رپورٹ طلب کی اور ملک کے کسی بھی خطے سے شہادت موصول نہ ہونے کے باعث چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔

    محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ آج چاند نظرآنے کا امکان انتہائی کم ہے۔

    رویت ہلال کمیٹی royet کے سربراہ مفتی منیب نے اعلان کیا ہے کہ یکم ذوالحج 16 ستمبرکو ہوگی اورعید الاضحیٰ 25 ستمبر 2015بروزجمعہ ہوگی۔