Tag: roza duration

  • ماہ رمضان میں داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات کیسے ممکن ہے؟ جانیے

    ماہ رمضان میں داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات کیسے ممکن ہے؟ جانیے

    کراچی : ماہ رمضان میں روزہ رکھنے کے تو جسمانی اور روحانی فوائد تو ہیں ہی لیکن دوسری جانب ہم کھانے پینے میں احتیاط نہ کرکے اپنی صحت خصوصاً اپنی جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    غذا کے غلط استعمال کی وجہ سے بہت سے لوگ اکثر یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ان کے چہرے پر داغ دھبے اور جھائیاں نمایاں ہو رہی ہیں۔

    داغ دھبوں اور جھائیوں سے نجات یعنی اسکن ٹریٹمنٹ اور گرمیوں میں اسکن ری سرفیسنگ کا آسان طریقہ کار کیا؟ یہ بتانے کیلئے اے آر وائی نیوز کے پروگرام شام رمضان میں اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر شائستہ لودھی نے ناظرین کو اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ زیادہ پانی پینا جلد اور جسم کیلئے نقصان دہ نہیں ہے، جتنا پانی آپ باآسانی پی سکتے ہیں ضرور پیئں، قدرت نے ماہ رمضان کی صورت میں ہمیں اپنی صحت کو بہتر کرنے کا ایک بہترین موقع دیا ہے۔ روزے رکھنے سے اسکن بہتر ہوجاتی ہے۔

    ڈاکٹر شائستہ نے بتایا کہ یہ بات بہت عام ہے اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جلد پہلے ہی آئلی ہے اس لیے ہم کوئی موئسچرائزر استعمال نہیں کرتے یہ سراسر غلط اور سب سے بڑا دھوکہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر ہاتھ منہ دھونے کے بعد موئسچرائزر کا استعمال کیا جائے تو چہرے پر کسی قسم کے داغ دھبے اور جھائیاں نہیں ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ سن بلاک بھی لازمی لگائیں۔

    ماہ رمضان المبارک میں لوگ بڑے ذوق و شوق سے مرغن غذائیں کھاتے ہیں حالانکہ غذائی ماہرین اس سے منع کرتے ہیں، روغنی کھانے کی وجہ سے دن میں آپ کیلئے روزہ رکھنا مشکل ہوسکتا ہے، مرغن کھانے یا غذا میں نمک کی ذیادہ مقدار آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

  • اکیس گھنٹے طویل روزہ کس ملک میں ہوگا؟

    اکیس گھنٹے طویل روزہ کس ملک میں ہوگا؟

    دبئی: دنیا بھر میں روزے کا دورانیہ ایک ملک سے دوسرے ملک کا مختلف ہوتا ہے، اس سال دنیا بھر میں سب سے طویل روزہ اکیس گھنٹے کا آئس لینڈ میں ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق اسلامی ممالک میں مختصر ترین روزہ کومورس میں ہوگا جس کا دورانیہ 12 گھنٹے اور 37 منٹ کا ہوگا جبکہ 15 گھنٹے اور 45 منٹ دورانیے کا طویل روزہ الجزائر میں ہوگا۔

    طویل ترین روزے کے حوالے سے کینیڈا میں دورانیہ 19 گھنٹے اور 57 منٹ ہوگا جبکہ مختصر ترین دورانیہ ارجنٹائن میں ہوگا جہاں روزہ 11 گھنٹے اور 57 منٹ کا ہوگا۔

    اسلامی دنیا کے مختلف ممالک میں روزوں کا دورانیہ درج ذیل ہوگا

    پاکستان میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے سے زائد ہوگا، صومالیہ میں 13 گھنٹے 27 منٹ، عمان میں 14 گھنٹے 37 منٹ، سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ اور متحدہ عرب امارات میں بھی 14 گھنٹے 41 منٹ، بحرین میں 14 گھنٹے 49 منٹ، کویت میں 15 گھنٹے 4 منٹ، مصر میں 15 گھنٹے 7 منٹ، فلسطین میں 15 گھنٹے 15 منٹ، اردن میں 15 گھنٹے 17 منٹ، عراق میں 15 گھنٹے 17 منٹ، مراکش میں 15 گھنٹے 25 منٹ، لبنان میں 15 گھنٹے 27 منٹ، لیبیا میں 15 گھنٹے 31 منٹ اور تیونس میں روزے کا دورانیہ 15 گھنٹے 45 منٹ ہوگا۔

    عالم اسلام سے باہر ممالک میں آئس لینڈ میں روزے کو دورانیہ اکیس گھنٹے ہوگا، ناروے میں 19 گھنٹے، سوئیڈن میں 18 گھنٹے 56 منٹ، روس میں 18 گھنٹے 29 منٹ، ڈنمارک میں 18 گھنٹے 26 منٹ، برطانیہ میں 18 گھنٹے 9 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 59 منٹ، امریکا میں 16 گھنٹے 4 منٹ، بھارت میں 14 گھنٹے 59 منٹ اور ملائیشیا میں 13 گھنٹے 22 منٹ ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔