Tag: Rubik’s Cube.

  • جاپان میں دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب تیار

    جاپان میں دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب تیار

    جاپان کی کھلونا ساز کمپنی میگا ہاؤس نے حیرت انگیز طور پر حال ہی میں دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب تیار کیا ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ایلومینیم سے تیار کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روبک کیوب کی لمبائی صرف 0.19 انچ (تقریباً 0.5 سینٹی میٹر) ہے، جبکہ اس کا وزن محض 0.33 گرام ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس کی قیمت 5,320 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس کیوب کو ہنگری کے مجسمہ ساز ارنو روبک کے اصلی روبک کیوب کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر متعارف کرایا گیا ہے، واضح رہے کہ جاپان کے میگا ہاؤس کی جانب سے اس پروجیکٹ کا خیال تقریباً چار سال پہلے پیش کیا گیا تھا اور 2022 میں اس پر کام کا آغاز کردیا گیا تھا۔

    موجودہ دور میں 0.5 سینٹی میٹر چوڑا دھاتی اسکوئربنانا مشکل نہیں ہے، تاہم اس کیوب کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ہر زاویے سے گھمایا جاسکتا ہے۔

    اس کی پیشگی آرڈر کے لیے قیمت 777,777 یین یعنی 5,320 ڈالر ہے، جبکہ اس کا پہلا آرڈر اپریل 2025 میں بھیجے جانے کی توقع ہے۔

    ناسا نے خلا سے لی گئی حیران کُن ویڈیو شیئر کردی

    اس کیوب کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے، یہ دنیا کا سب سے چھوٹا روبک کیوب اصل کیوب کے سائز کا تقریباً 1,000 واں حصہ ہے۔

  • ٹائٹن آبدوز حادثہ، ماں نے بیٹے کو اپنی جگہ بھیج دیا تھا

    ٹائٹن آبدوز حادثہ، ماں نے بیٹے کو اپنی جگہ بھیج دیا تھا

    ٹائٹن آبدوز حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری سلیمان داؤد کی والدہ نے بتایا ہے کہ ٹائٹینک کا ملبہ دیکھنے انھیں جانا تھا لیکن پھر انھوں نے اپنے بیٹے کے لیے جگہ چھوڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹائٹن آبدوز میں جاں بحق ہونے والے بزنس مین شہزادہ داؤد کی اہلیہ کرسٹین داؤد نے بی بی سی کو اپنے انٹرویو میں بتایا کہ سلیمان کی شدید خواہش تھی کہ آبدوز کے سفر پر وہ جائے اس لیے انھیں اپنے بیٹے کے لیے جگہ چھوڑنی پڑی۔

    کرسٹین داؤد نے انکشاف کیا کہ وہ تباہ کن مہم میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتی تھیں لیکن پھر بیٹا جانے لگا تو اس کے لیے وہ ایک طرف ہٹ گئیں، انھوں نے کہا فیملی کچھ عرصے سے ٹائٹن آبدوز پر سفر کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، لیکن کرونا وائرس کی وبا کے باعث اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ اصل میں اپنے شوہر کے ساتھ ان کا سفر کرنے کا منصوبہ تھا کیوں کہ اس وقت سلیمان بہت چھوٹا تھا، لیکن جب کووِڈ کی وجہ سے سفر منسوخ ہو گیا تو اب سلیمان زیر آب روبک کیوب معما حل کرنے کے گنیز ریکارڈ کے لیے جانا چاہتا تھا، جس کے لیے اس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کو درخواست بھی دے دی تھی۔

    کرسٹین کا کہنا تھا کہ سلیمان روبک کیوب کا دیوانہ تھا دراصل وہ اپنے روبک کیوب کے بغیر کہیں بھی نہیں گیا، اور وہ زیر آب اسے 12 سیکند میں حل کر سکتا تھا، سلیمان نے کہا تھا ’’میں ٹائٹینک میں سمندر سے 3,700 میٹر نیچے روبک کیوب کو حل کرنے جا رہا ہوں۔‘‘

    کرسٹین کا کہنا تھا کہ وہ بیٹے کو بھیجنے پر خوش تھیں، لیکن جب ان سے پوچھا گیا کہ اپنی جگہ بیٹے کو بھیجنے پر وہ اب کیا محسوس کر رہی ہیں، تو وہ کچھ نہ بول سکیں۔

  • چٹکی بجاتے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ

    چٹکی بجاتے ریوبک کیوب حل کرنے والا روبوٹ

    بچوں کو رنگ برنگا ریوبک کیوب حل کرنے کا بے حد شوق ہوتا ہے جس کے لیے وہ خاصی محنت اور وقت صرف کرتے ہیں۔ تاہم اب ایسا روبوٹ تیار کرلیا گیا ہے جو پلک جھپکتے میں کیوب کو حل کرسکتا ہے۔

    امریکی ریاست میساچوسٹس کے انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو سیکنڈ کے اڑتیسویں حصے میں کیوب کو حل کرسکتا ہے۔

    یہ روبوٹ کیوب کو حل کرنے والا دنیا کا تیز رفتار ترین ربوٹ ہے۔

    روبوٹ میں نصب سسٹم چند لمحوں میں کیوبک کے رنگوں کی شناخت کر کے انہیں ترتیب سے جما دیتا ہے۔

    اس سے قبل ایک اور تیز رفتار روبوٹ جرمن انجینئر نے تیار کیا تھا جو سیکنڈ کے تریسٹھویں حصے میں ریوبک کیوب کو حل کر سکتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔