Tag: ruet-e-hilal

  • حکومت مدارس کی رجسٹریشن کےنقائص دورکرے,مفتی منیب الرحمٰن

    حکومت مدارس کی رجسٹریشن کےنقائص دورکرے,مفتی منیب الرحمٰن

     اسلام آباد : مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کی بھرپورحمایت کرتے ہیں۔حکومت مدارس کی رجسٹریشن کےلئےتمام نقائص دور کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہاررویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے مدارس اصلاحات کے حوالے سے اسلام آباد پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی ملک وقوم کےلئے قربانیوں کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ مفتی منیب الرحمٰن  نے مزید کہا کہ مدارس کی اسنادکوجامعات کی سطح پرتسلیم کیا جائے۔

    مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کے تمام نقائص کو دور کیا جائے تاکہ مدارس بھی دیگرتیکنکی مضامین کو اپنے نصاب میں شامل کریں۔

  • پاکستان میں دو عیدوں کی روایت ایک مرتبہ پھر برقرار رہی

    پاکستان میں دو عیدوں کی روایت ایک مرتبہ پھر برقرار رہی

    پشاور:پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دوعیدوں کی روایت رہی برقرار،اس مرتبہ مسجد قاسم علی خان کےاعلان سےپہلےہی غیرسرکاری اورمقامی رویت ہلال کمیٹیوں نےبنوں،مردان،لکی مروت میں شوال کاچاندآنے اورآج عید منانےکا اعلان کردیا۔

    سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظرآنےکےبعد پاک افغان سرحدی علاقوں اور باجوڑایجنسی میں بھی آج عید کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ بنوں، مردان اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں چاند کا اعلان مسجد قاسم علی خان کی رویت پر کیا جاتا ہے،لیکن اس بار ان علاقوں میں چاند کی رویت اورعید کااعلان مسجد علی قاسم خان کےاعلان سے پہلے ہی کردیاگیا۔

    چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کہتے ہیں پاکستان میں آج شوال کاچاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں، شوال کاچاند شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان دیکھا جاسکےگا اور عین ممکن ہےکہ سرکاری طور پرعید الفطرمنگل کومنائی جائے۔