Tag: Ruet-e-Hilal Committee

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں ربیع الاول کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہوگا ، اجلاس وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولاناسیدمحمدعبد الخبیر آزاد کریں گے۔

    اجلاس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولاناسیدمحمدعبد الخبیر چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاورمیں ہوں گے جبکہ محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں ملک بھر میں عید میلاد النبی 19 نومبر بروز جمعرات منائی جائے گی۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہ ذی الحج کے چاند کی رویت کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کراچی کی زونل کمیٹی کے اراکین اور محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شرکت کریں گے جبکہ دیگر اضلاع کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مراکز پر ہوں گے۔

    زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے علاقوں سے ملنے والی شہادت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گی، جس کے بعد چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

    یاد رہے ڈائریکٹراسپیس سائنسزجامعہ کراچی پروفیسرجاویداقبال نے ذی الحج کے چاند کے حوالے سے بیان میں کہا تھا کہ ہفتہ کوذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، 10 جولائی کو مغرب کے وقت چاند کی پیدائش کو 13 گھنٹے ہوں گے اور اس مدت کا چاند آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں۔

    پروفیسرجاویداقبال کا کہنا تھا کہ کراچی کی نسبت پشاور میں چاند کی رویت کاامکان کم ہوتاہے، ذی الحج کا چاند 11 جولائی کو واضح نظر آئے گا ، جس کے مطابق عیدالاضحی 21 جولائی ہوگی۔

  • ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کل ہوگا، اجلاس چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا ابولخبیرآزادکی سربراہی میں منعقد کیا جائے۔

    اجلاس میں محکمہ موسمیات،سپارکو،نیوی،وزارت مذہبی امورکےنمائندےشریک ہوں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوں گے۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے عید الاضحی 21 جولائی کو ہونے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج 1442 کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر ہوگی۔

    خیال رہے سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کو ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی اورعید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔

  • شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ، جس میں شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت آج اسلام آباد میں ہوگا ،اجلاس میں وزارت سائنس اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

    چاروں صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں اورملک بھرسے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں شوال کا چاند ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بدھ 12مئی کوشوال کاچاندنظرآنےکاامکان نہ ہونےکےبرابرہے، شوال کےچاندکی پیدائش 12 مئی کی رات 12 بجکر01 منٹ پرہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 12مئی کوملک کےبیشترحصوں میں مطلع صاف ہوگا،اس بار29کی بجائے30روزوں کاامکان زیادہ ہے، عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    خیال رہے سعودی عرب نے ماہِ شوّال 1442 ہجری کے چاند سے متعلق باضابطہ اعلان کیا تھا، جس کے مطابق مملکت اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر 13 مئی کو منائی جائے گی۔

  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا شہادتوں سے متعلق کے پی میں اہم اعلان

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا شہادتوں سے متعلق کے پی میں اہم اعلان

    پشاور: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اب رویت ہلال کے سلسلے میں خیبر پختون خوا کی شہادتیں بھی لی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کے پشاور دورے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، انھوں نے چاند دیکھنے کے تنازع کے حوالے سے مشہور مسجد قاسم علی خان میں مفتی شہاب الدین پوپلزائی سے بھی ملاقات کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا میں خود مسجد قاسم علی خان گیا اور مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے مفتی صاحب سے ملاقات کی۔

    مولانا عبدالخبیر نے کہا پشاور کی مہمان نوازی کا بہت مشکور ہوں، خیبر پختون خوا اس ملک کا ایک عظیم حصہ ہے، یہاں مقررین نے کہا کہ اس صوبے کی شہادتیں نہیں لی جاتیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ اب ایسا نہیں ہوگا، ہم قوم کو ایک کریں گے۔

    انھوں نے کہا صرف رمضان اور عید ہی نہیں مذہبی ہم آہنگی پیدا کریں گے، مسجد قاسم میں مفتی صاحب کے ساتھ گفتگو ہوئی، انشاءاللہ پھر بھی آئیں گے، موسمیات سے بھی رابطہ کریں گے اور ان کی بھی رائے لیں گے اور متفقہ رائے سے فیصلہ کریں گے۔

    چیئرمین رویت ہلال کیٹی کا کہنا تھا کہ چاند کے سلسلے میں سندھ، پنجاب، کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر سے شہادتیں لیں گے، خیبر پختون خوا سے شہادت آئیں گی تو ضرور قبول کریں گے، ہم سب کو اس ملک میں وحدت پیدا کرنے کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، ہم ملک میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں گے۔

    دریں اثنا، پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا، انھوں نے کہا عید ہمارا مذہبی تہوار ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری عید ایک دن نہیں ہوتی، نئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے امید ہے وہ یہ مسئلہ حل کریں گے، مولانا صاحب نے مسجد قاسم علی خان کا دورہ کیا، اس سے اچھا تاثر ملا ہے، مفتی شہاب پوپلزئی کو بھی چاند کے مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

  • رویت ہلاک کمیٹی کے سلسلے میں اہم فیصلہ

    رویت ہلاک کمیٹی کے سلسلے میں اہم فیصلہ

    اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور نے رویت ہلال کمیٹی کے سلسلے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسے مضبوطی عطا کرنے کے لیے بل پیش کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے رویت ہلال کمیٹی کے حوالے سے بل وزارتِ قانون کو بھجوا دیا گیا، بل کے ذریعے رویت ہلال کمیٹی کو اب قانونی حیثیت دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ رویت ہلال کمیٹی قومی اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں بنی تھی۔

    رویت ہلال کمیٹی کے مجوزہ قانون میں چیئرمین کمیٹی کی معیاد اور اس کی تقرری کا طریقہ کار بھی ہوگا، غیر معینہ مدت کے لیے کوئی بھی شخص چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نہیں بن سکے گا۔

    غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی یا کوئی وزارت اجازت کے بغیر رویت کا اعلان نہیں کر سکے گا، مجوزہ ڈرافٹ میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹیوں کے انعقاد پر سزا کی بھی تجویز دی گئی ہے، اس سلسلے میں از خود اعلان پر 5 سال تک قید اور 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

    خیال رہے رویت ہلال کمیٹی 1974 میں قومی اسمبلی کے ذریعے منظور کردہ ایک قرارداد کے ذریعے قائم کی گئی تھی، اس کمیٹی کے کام کے لیے کوئی قواعد و ضوابط تیار نہیں کیے گئے تھے۔

  • محرم الحرام کا چاند،  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    محرم الحرام کا چاند، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی: پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہِ محرم الحرام 1442ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے اور اسلام آبادکی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بیک وقت منعقد ہوگا جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نئے اسلامی سال کے اغاز کا اعلان کریں گے، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 21 اگست بروز جمعہ اور یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے، ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا ہے۔

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہِ محرم الحرام 1442ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے، چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 21 اگست بروز جمعہ اور یوم عاشور 30 اگست کو ہوگا۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے،ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

  • ذی الحج کا چاند ،  رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات نے عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت آج ہوگا، اجلاس آج نمازعصرکے بعد کراچی میں ہوگا۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے

    محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ اکتیس جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، وقوف عرفات تیس جولائی کو ہوگا اور سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ اکتیس جولائی بروز جمعہ کومنائی جائے گی۔

    سعودی حکومت نے سرکاری و نجی شعبوں کے ملازمین کے لیے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے جبکہ سرکاری شعبے کے ملازمین کو دو ہفتے کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خدشے کے پیش نظر نے قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی تھی۔

  • رمضان کا چاند ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج  ہوگا

    رمضان کا چاند ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : رمضان کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، محکمہ موسمیات نے آج چاند نہ ںظر آنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تمام زونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

    ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا اور مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج چاند نہ ںظر آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان کا چاند 24 اپریل کو بروز جمعہ نظر آنے کا قوی امکان ہے کیونکہ 23 اپریل جمعرات کو شعبان کی 29 ویں تاریخ ہوگی اور چاند افق پر پانچ ڈگری سے کم ہوگا۔

    خیال رہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی باروزارت سائنس کورویت ہلال کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹرطارق مسعود بطورٹیکنیکل ایکسپرٹ رویت ہلال کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔

    وزارت سائنس نے رمضان کا چاند نظر آنے سے متعلق تصاویر جاری کردی ہیں، تصاویر میں 23 اپریل کو پشاور میں مغربی افق پر چاند کے مقام کی نشاندہی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعرات کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے سے بھی کم ہوگی، افق پر چاند کی بلندی صرف 2 ڈگری ہوگی، خیبرپختونخواہ میں کسی بھی جگہ چاند دوربین سے نظر آنا بھی نا ممکن ہے، پاکستان میں 23 اپریل کو چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔