Tag: Ruet-e-Hilal Committee

  • ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل کو ہوگا

    ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل کو ہوگا

    کراچی : رمضان المباک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ، جس میں چاند ںظر آنے یا نہ آنے سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 اپریل بروز جمعرات ہوگا ، مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تمام زونل کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرزمیں ہوگا، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

    ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا فیصلہ کیا جائے گا اور مفتی منیب الرحمان چاند کی رویت کے حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔

    محکمہ موسمیات نے جمعرات کو چاند نہ ںظر آنے کی پیش گوئی کی ہے اور کہا پاکستان میں پہلا روزہ ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 24اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائے گا اور انشااللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، پہلے ارادہ تھا چاند دیکھنے کیلئے اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے ، اب کورونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا، انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کا اعلان کیا جس کے مطابق امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل جبکہ عید الفطر 24 مئی کو ہوگی

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی : بیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں کل ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  ربیع الاول کا چاند 29 اکتوبر کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں، ربیع الاول کا چاند 28 اکتوبر کو 8 بج کر 38 منٹ پر پیدا ہو گا ، جسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں ملک بھر میں عید میلاد النبی 12 ربیع الاول کو 10نومبر بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی: ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔

    مفتی منیب الرحمٰن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اجلاس بعد نماز عصر میٹ کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ذوالحج کے چاند کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ذوالحج کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، عید الضحیٰ 13 اگست کو ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند آج 8 بج کر 12 منٹ پر پیدا ہونا شروع ہوجائے گا، اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، 7 بج کر 17 منت پر سورج طلوع ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل غروب آفتاب کے بعد چاند 53 منٹ تک افق پر دیکھا جا سکے گا، چاند کی عمر 35 گھنٹے 29 منٹ ہوگی۔

    گزشتہ روز حکومت پاکستان نے عید الضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق 12 سے 15 اگست تک تعطیلات ہوں گی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق پیر 12 اگست سے 15 اگست جمعرات تک تمام سرکاری و نجی کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی دفاتر 16 اگست بروز جمعہ سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

  • میڈیا کو پابند کرنا ہوگا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے، نورالحق قادری

    میڈیا کو پابند کرنا ہوگا کہ رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے، نورالحق قادری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، مذہبی تہواروں کویکجہتی سے منانے کیلئے قانون  سازی کی ضرورت ہے، میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ رویت ہلال کمیٹی کےاعلان سے پہلےچاند کا اعلان نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ افرادرویت ہلال کمیٹی کےفیصلوں کوتسلیم نہیں کرتے، رویت ہلال کمیٹی1974میں قراردادکےذریعےقائم کی گئی۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، شہادت جمع کرنے اور پہنچانےکےمربوط نظام کی ضرورت ہے اور مذہبی تہواروں کو یکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاعلان سے پہلےچاند کا اعلان نہ کرے اور کرے تو کمیٹی سے پہلے چاند کے اعلان پر سزا کا تعین کرناہوگا۔

    مزید پڑھیں : ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز، وفاقی مذہبی امور متحرک، صوبوں سے حمایت مانگ لی

    یاد رہے وزارتِ مذہبی امور رواں سال بھی رمضان المبارک اور عید ملک بھر میں ایک ساتھ منانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے صوبوں سے قانونی حمایت مانگ لی ہے۔

    وزارتِ مذہبی امور برائے مذہبی بین ہم آہنگی نے رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کا مسودہ تیار کرلیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت چاند کے لیے صوبائی اسمبلیوں سے قرارداد کی منظوری ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلاک کمیٹی نے 5 مئی بروز اتوار اجلاس طلب کیا ہے، محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہے کہ رمضان کا چاند تیس شعبان یعنی 6 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور پہلا روزہ سات مئی بروز منگل ہوگا ۔

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس کے مطابق ربیع الاول کےچاندکی پیدائش کل رات9بجکر2 منٹ پرہوئی ، غروب آفتاب کےوقت چاندکی عمر 21گھنٹے10منٹ ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاندنظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں، بعض مقامات پر مطلع صاف اور کئی مقامات پر ابرآلود رہے گا۔

    غالب امکان ہے کہ یکم ربیع الاول 1440 ہجری دس نومبر کوہوسکتی ہے جبکہ عید میلاد النبیؐ بائیس نومبر کو ہونے کا امکان ہے ۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا

    کراچی : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اورپشاورمیں ہوں گے جبکہ علما کی تکنیکی مدد کیلئے محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں تاہم مفتی منیب الرحمان ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہ محرم کے چاند کے حوالے سے اعلان کریں گے۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 11 ستمبر بروز منگل اور یوم عاشور 20 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے۔

    علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں اور مختلف شہروں میں دفعہ144نافذ کردی گئی ہے جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت محرم الحرام نے پہلے عشرے کے آخری تین دن 8 محرم سے 10 محرم تک صوبے کے اہم اورفرقہ واریت کے حوالے سے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • محرم الحرام کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا

    محرم الحرام کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا

    کراچی : محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 10 ستمبر کو ہوگا محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 ستمبر بروز پیر کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    اجلاس بعد نماز عصر دفتر محکمہ موسمیات میں منعقد کیا جائے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔

    چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کو محرم الحرام کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں تاہم اس کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

    چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم 11 ستمبر بروز منگل اور یوم عاشور 20 ستمبر کو ہوگا۔

    خیال رہے نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام سے ہوتا ہے۔

    علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت محرم الحرام نے پہلے عشرے کے آخری تین دن 8 محرم سے 10 محرم تک صوبے کے اہم اورفرقہ واریت کے حوالے سے ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

  • ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    ذی الحج کا چاند ، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    کراچی : ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند نظرآنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بدھ کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت آج ہوگا۔

    کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کےاجلاس ہوں گے۔

    ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آج (ہفتہ کو) دوپہر کے وقت چاند کی پیدائش ہونا شروع ہوگی، ذوالحج کا چاند 12 اگست کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک بھر میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، چھور میں سب سے پہلےغروب آفتاب 6 بجکر 59 منٹ پر ہوگا جبکہ کراچی میں کل غروب آفتاب 7 بج کر10منٹ پرہوگا اور 8 بجکر 8 منٹ تک چاند کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    ذرائع ماہرین فلکیات کے مطابق ذی القعدہ 29 روز کی ہوگی اور اتوار کو ہی ذی الحج کا چاند نظر آجائے گا، جس کے بعد سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید قرباں ہونے کا امکان ہے۔


    مزید پڑھیں: سعودیہ میں حجاج کی خدمت کے لیے ہزاروں اہلکارتعینات


    اگر اتوار کو چاند نظر آگیا تو پاکستان میں یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر جبکہ عید الضحیٰ 22 اگست بروز بدھ کو ہوگی، اسی طرح اگر سعودی عرب میں بھی چاند اتوار کو نظر آیا تو فرزندانِ اسلام 21 اگست بروز منگل فریضہ حج ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی جانب سے اللہ رب العزت کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے دی جانیوالی قربانی کی یاد میں منائی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ عیدالضحیٰ کی مناسبت سے حکومت کی جانب سے سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں، اگر 13 اگست کو چاند نظر آجاتا ہے تو بدھ سے جمعرات تک وفاق کی جانب سے تین روزہ تعطیلات دیے جانے کا امکان ہے۔

  • عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

    عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب

    کراچی: عید کا چاند دیکھنے کے لیے کل کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جمعرات کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی اجلاس کراچی میں جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر منعقد ہوں گے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے چاند دیکھنے کے ثبوت اکھٹے کرنے کے لیے خصوصی سیلز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

    وزارت مذہبی امور کے مطابق عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ثبوت جمع کرانے کے لیے متعلقہ حکام سے رجوع کریں، اس سلسلے میں موبائل نمبر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

    عوام ثبوت جمع کرانے کے لیے مفتی منیب الرحمان کے نمبروں 9285203-0300 اور 2022000-0321 ، نور اسلام شاہ (ڈی جی آر) کے نمبر 5453499-0333 ، حافظ عبد القدوس (ڈپٹی ڈائریکٹر) کے نمبر 2697051-0333 اور لینڈ لائن 99261412-021، 9926413-021 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی : پاکستان میں رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے  واضح امکانات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج ہوگا جبکہ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ دفاتر میں ہوں گے، جہاں چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں جمع کرنے کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے

    اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں لی جائیں گی، جس کے بعد ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر رمضان کے چاند کا اعلان کیا جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 15 مئی کو شام 4 بجکر 49 منٹ پر ہوئی اور اب چاند کی عمر 26گھنٹے ہوچکی ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کراچی میں غروب آفتاب 7 بجکر 10 منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، رات 8 بجکر 11 منٹ پر یکم رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا۔

    دوسری جانب بنگلادیش، بھارت اور ایران میں بھی آج چاند دیکھا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا


    گذشتہ روز سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب اور مختلف ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق دنیا کے بیش تر ممالک میں ایک ہی دن روزہ رکھا جائے گا، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، سنگاپور، عمان، متحدہ عرب امارات، کویت، جنوبی کوریا، اردن، بحرین، عراق اور آسٹریلیا میں یکم رمضان جمعرات کو ہوگی۔

    برطانیہ میں بھی سینٹرل لندن مسجد نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ برطانیہ میں رمضان کا پہلا روزہ جمعرات کوہوگا، دوسری طرف فرانس کی گرینڈ مسجد نے بھی یکم رمضان المبارک 17 مئی کو ہونے کا اعلان کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔