Tag: Ruled Out

  • کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہرہوگئے

    کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہرہوگئے

    پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کے پہلے میچ سے قبل کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں، پریکٹس سیشن کے دوران لٹن داس انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا آج ہوم گراؤنڈ پر ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔

    کراچی کنگز کے وکٹ کیپر جمعرات کو انٹرا اسکواڈ میچ کے دوران سیدھے ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، انہیں انگوٹھے میں ہیر لائن فریکچر آیا ہے۔

    ڈاکٹرز نے لٹن کو دو ہفتے آرام تجویز کیا ہے، جس کے باعث وہ آج صبح اپنے ملک بنگلہ دیش واپس روانہ ہوگئے۔کراچی کنگز کی انتظامیہ جلد ہی لٹن داس کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گی۔

    لٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پی ایس ایل نہ کھیلنے کا افسوس ہے، میری جلد ریکوری کیلئے دعا کریں اور کراچی کنگز کیساتھ میری نیک خواہشات رہیں گی۔

    اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہمارا پہلا مقصد ملتان سلطانز کو ہرانا ہے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہماری ٹیم کوالٹی کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ہم مرحلہ وار آگے بڑھنا چاہتے ہیں، گرم موسم میں ہمارے سیشنز ہوئے ہیں، آسٹریلیا جیسی گراسی وکٹ ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں آنا میرے لیے خوش آئند ہے، مثبت سوچ کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، ٹورنامنٹ انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

    PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں

    انہوں نے کہا کہ ہر میچ کی پچ کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے۔

    دھونی آئی پی ایل میں اب تک کے سب سے بوڑھے کپتان بن گئے

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

  • حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سے سیریز سے آؤٹ

    حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سے سیریز سے آؤٹ

    کارڈف: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستانی ٹیم کو دھچکا، بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بور کے اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، بدھ کو کیے جانے والے ایم آر آئی اسکین میں انکشاف ہوا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین گریڈ تھری ٹیئر کا شکار ہیں، وہ گزشتہ ہفتے ڈربی میں ایک پریکٹس سیشن کے دوران اس انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پی سی بی کے میڈیکل پینل نے حارث سہیل کو چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام تجویز کیا ہے،جسے مکمل کرنے پرمڈل آرڈر بیٹسمین کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے والے حارث سہیل اب وطن واپس پہنچ کر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے۔

    انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونے پر حارث سہیل کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرکےقومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل بنانے کے منتظر تھے تاہم انجری کے باعث انہیں اپنا دورہ مختصر ہونے پر افسوس ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ‏یونس خان کے نہ ہونے سے فرق پڑے گا

    مڈل آرڈر بلے باز کاکہنا تھا کہ اب وطن واپس پہنچ کر اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے تاکہ ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے خود کو تیار کرسکیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج ہونے جارہا ہے، دونوں ٹیمیں صوفیا گراؤنڈ کارڈف میں آمنے سامنے ہوں گی۔

  • بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے لئے برُی خبر

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کے لئے برُی خبر

    آکلینڈ: بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک اور نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کہنی کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

    کیوی ٹیم ابھی اس بری خبر سے سنبھلی نہ تھی کہ مایہ ناز بلے باز روز ٹیلر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے باعث وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔

    یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے بری خبر، کپتان اہم سیریز سے باہر

    روز ٹیلر کی جگہ مارک چیمن کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، روز ٹیلر کی انجری کی خبر آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی۔

    بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں ماہ کی بیس تاریخ سے تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا، ایک روزہ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

  • آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

    آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے

    آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہونا پڑا ہے۔

    آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر زخمی ہونے کی وجہ سے ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے بھارت کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    انہیں پوری فٹنس حاصل کرنے میں ابھی مزید 10 دنوں کا وقفہ درکار ہے جس کے بعد وہ 26 دسمبر سے میلبورن میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کھیل سکیں گے۔

    وارنر فی الحال خصوصی علاج کے لیے سڈنی میں رہیں گے جبکہ ٹیم کے بقیہ کھلاڑی ایڈیلیڈ روانہ ہو جائیں گے۔

    وارنر کا کہنا ہے کہ میں تیزی سے صحت یاب ہورہا ہوں اور علاج کے لیے مجھے سڈنی میں ہی رکنا بہتر ہوگا، میں چوٹ سے کافی حد تک نجات حاصل کرچکا ہوں لیکن ٹیسٹ میچ میں 100 فیصد کارکردگی دینے کے لیے ابھی بھی مجھے ذہنی طور پر خود کو تیار کرنا باقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فٹنس ثابت کرنے کے لیے مجھے وکٹوں کے بیچ دوڑ لگانا اور فیلڈنگ کرنی ہوگی، میں ابھی اپنی فٹنس کے تعلق سے پوری طرح مطمئن نہیں ہوں اور مجھے مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں ابھی مزید 10 دن لگیں گے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لنگر کا کہنا ہے کہ انہیں وارنر کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ تک پوری طرح فٹ ہونے کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ وارنر جس مقام پر ہیں اس کے لیے انہوں نے کافی جدوجہد کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ میلبرن ٹیسٹ کے لیے پوری طرح فٹ ہوں گے۔