Tag: ruler of dubai

  • سعودیہ میں خطے کو متحد رکھنے کی صلاحیت موجود ہے، حاکم دبئی

    سعودیہ میں خطے کو متحد رکھنے کی صلاحیت موجود ہے، حاکم دبئی

    ریاض/ابوظہبی : شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی ترقی کے سفر میں محمد بن سلمان کے دست و بازو ہیں اور ہر موقع پر معاونت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سعودی عرب میں منعقدہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں جاری ترقی کی لڑائی میں محمد بن سلمان کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دوران خطاب محمد بن راشد المکتوم نے سعودی عرب کی ترقی کے لیے ہر موقع پر ساتھ دینے اور معاونت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے حکمران اور عوام ارادوں اور عزم و حوصلے میں چٹانوں سے زیادہ مضبوط بلند ہیں۔

    شیخ محمد بن راشد المکتوم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ خطے کو متحد رکھنے رکھ سکے۔

    خیال رہے کہ امریکی اخبار سے منسلک سعودی صحافی جمال خاشقجی کے ترک دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں گمشدگی اور قتل کے معاملے پر امریکا سمیت کئی اتحادیوں نے ریاض میں منعقد سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کے وزیر خزانہ اسٹفین میوچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا تھا کہ امریکا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کانفرنس میں نہ جانے کا فیصلہ صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد کیا تھا۔

  • رمضان کی آمد ، دبئی کے حاکم کا 700 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

    رمضان کی آمد ، دبئی کے حاکم کا 700 قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم

    دبئی : دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے استقبال رمضان پر دبئی کی جیلوں میں 700قیدیوں کو فی الفور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النیہان نے رمضان المبارک کی آمد پر قید یوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    اس بات کا اعلان دبئی میڈیا آفس نے وزیراعظم راشد المکتوم کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور کہا کہ رہا ہونے والوں میں ان میں وہ ملکی اور غیر ملکی شامل ہوں گے، ان قیدیوں کو رمضان کی خوشی میں رہا کیا گیا تاکہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کرسکیں۔

    منگل کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ زید النیہان نے ابوظہبی سے 935 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا، جنہیں مختلف مقدمات میں سزا دی گئی تھیں جبکہ سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ بن محمد القاسمی نے 304 قیدیوں اور راس الخائما کے‌حکمران نے 302 قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔


    مزید پڑھیں :  دبئی، قومی دن کے موقع پر 606 قیدیوں کو رہائی کی نوید


    دبئی کے اٹارنی جنرل عصام عيسىٰ الحمدان نے کہا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم کا قیدیوں کو معاف کرنے کا فیصلہ ان کو زندگی میں ایک نئی شروعات کا موقع فراہم کرنا ہے، جو ان کے خاندانوں کی مصیبت کو کم کرے گا۔

    خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے آج نظر آئے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔