Tag: rumors

  • بھارت: بچے اغوا کرنے کا الزام لگا کر بے گناہوں پر تشدد، 2 ہلاک، درجنوں زخمی

    بھارت: بچے اغوا کرنے کا الزام لگا کر بے گناہوں پر تشدد، 2 ہلاک، درجنوں زخمی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں بچوں کے اغوا کی جھوٹی اطلاعات کے بعد لوگوں نے راہ چلتے بے گناہ افراد کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا، پولیس نے سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ لوگ پرتشدد کارروائی کا حصہ بننے سے باز رہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں بچوں کے اغوا کی افواہ پھیلنے پر بے گناہ لوگوں پر تشدد کے واقعات عام ہونے لگے۔

    گزشتہ 15 روز میں مختلف علاقوں میں 2 درجن سے زائد افراد کو اغوا کار سمجھ کر ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا، دھن باد نامی علاقے میں ایک شخص کو تشدد کر کے ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک اور شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

    لوگوں نے خاتون سرکاری افسر کو بھی نہ بخشا، ہزاری باغ میں ضلعی پلاننگ افسر جیوتسنا داس اور ان کے شوہر وجے کمار داس کو دیہاتیوں نے روک لیا اور بچے اغوا کرنے کا الزام لگا کر تشدد شروع کردیا۔

    جوڑے نے گاڑی کے شیشے بند کیے تو ہجوم نے پتھراؤ شروع کردیا، بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کی جان بچائی۔

    ایک اور نوجوان کو تشدد کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے مذکورہ واقعے کے بعد 7 افراد کو گرفتار کیا۔ بعض مقامات پر معذور افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    ایک اور واقعے میں ضلع رانچی کے ایک گاؤں میں دوائیں فروخت کرنے والی 3 خواتین کو بھی اسی شبہے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    جھاڑکھنڈ پولیس کا کہنا ہے کہ ریاست میں بچوں کے اغوا کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ پولیس نے ایسی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ ایسی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی بھی تنبیہہ دی گئی ہے۔

  • ماہرہ خان کا اپنی ’خفیہ شادی‘ سے متعلق خبروں پر ردِعمل

    ماہرہ خان کا اپنی ’خفیہ شادی‘ سے متعلق خبروں پر ردِعمل

    پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان ” خفیہ طور پر شادی شدہ” ہونے کی افواہوں سے اکتا گئی اور تمام سوالات کا جواب دینے کے لئے خود میدان میں آگئیں۔

    اداکارہ ماہرہ خان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے خود سے منسوب جعلی خبروں پر بھرپور ردعمل دیا ہے۔

    انٹرویو میں ماہرہ نے اپنے’خفیہ طور پر شادی شدہ‘ہونے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ایسا ہوسکتا ہے کہ وہ شادی کریں اور ان کے مداحوں کو اس بارے میں پتہ نہ ہو؟، ماہرہ نے کیمرے کے سامنے اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاتھوں میں کوئی انگوٹھی نہیں، ان کی منگنی تک نہیں ہوئی۔

    ماہرہ نے اپنی ناک کی سرجری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیمرہ مین سے کہا کہ کیمرہ پر میری ناک پر زوم کرکے دِکھائیں، دیکھیں میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی۔

    یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے محبت کا اعتراف کر کے نام بتادیا

    انہوں نے مزید کہا کہ ا یک مرتبہ انہوں نے ڈائریکٹر عاصم رضا کو کہا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے تو عاصم نے کہا جو ایسا کہے اس سے کہنا مجھ سے آکر پوچھ لے کیونکہ مجھے تمہاری شوٹنگ کرنی پڑتی ہے۔

    ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کےساتھ فلم سائن کرنے کے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے طنزیہ طور پر کہا کہ وہ یہ خبر لیک ہونے پر ٹام کروز سے معذرت کرتی ہیں، میں نے اس خبر کو کافی عرصے تک چھپانے کی کوشش کی ، لیکن انہیں یقین ہے کہ ٹام کروز ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ان کی ٹیم نے اس خبر کو لیک کیا ہے۔

  • جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر فیس بک نے گھیرا تنگ کردیا، بڑی کارروائی کا فیصلہ

    جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر فیس بک نے گھیرا تنگ کردیا، بڑی کارروائی کا فیصلہ

    کیلیفورنیا : سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے جعلی خبروں اور غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لے لیا، اب ایسے اکاؤنٹس، پیجز  یا گروپس کو بے نقاب کردیا جائے گا۔

    اس حوالے سے فیس بُک انتظامیہ نے اپنی حالیہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں، ان کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا۔

    فیس بک انتظامیہ کے مطابق جو صارفین جعلی خبریں شیئر کرتے ہیں ان کے کسی بھی قسم کی پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی اور اکاؤنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو مسلسل غلط خبریں شیئر کررہا ہوگا۔

    وہ خبر چاہے کورونا ویکسین سے متعلق ہو یا کورونا وبا یا کسی بھی حوالے سے ہو اس کو شیئر کرنے والے کا اکاؤنٹ بند یا اس کے پوسٹ کرنے پر پابندی لگادی جائے گی۔ ان کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا۔

    اس حوالے سے فیس بک ایک نوٹس جاری کرے گا جس کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے والے صارف کی پوسٹ نیوز فیڈ پر سب سے نیچے چلی جائے گی۔فیس بک کی یہ پالیسی عام صارف کیلئے نہیں بلکہ فیس بک پیجز پر بھی لاگو ہوگی۔

    واضح رہے کہ فیس بُک سمیت تقریباً تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے جھوٹی اور بے بنیاد معلومات کا مسئلہ سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے

    چاہے اس کا تعلق انتخابات سے ہو، ماحول کی تبدیلی سے ہو یا پھر پچھلے ڈیڑھ سال سے کورونا وبا اور حالیہ مہینوں میں کورونا ویکسین ہی سے کیوں نہ ہو۔

    فیس بُک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ پر مبنی پوسٹس ڈیلیٹ کرنا اس مسئلے کا مؤثر حل ثابت نہیں ہوا لہٰذا ماہرانہ مشوروں کے بعد نوٹی فکیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مثلاً اب اگر آپ کسی ایسے فیس بُک اکاؤنٹ، پیج یا گروپ کا وزِٹ کریں گے جہاں غلط معلومات والی پوسٹس اکثر لگائی جاتی ہیں تو آپ کے سامنے ایک نوٹی فکیشن آجائے گا جس کے ذریعے آپ کو خبردار کیا جائے گا کہ یہ ” اکاؤنٹ/ پیج/ گروپ باقاعدگی سے غلط معلومات پیش کرتا ہے۔

    اگرچہ فیس بُک کی مذکورہ پریس ریلیز میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ کسی پوسٹ میں دی گئی معلومات کو کن بنیادوں پر جھوٹی، غلط یا گمراہ کن قرار دیا جائے گا، تاہم اتنا ضرور واضح کیا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے معلومات کی تصدیق کرنے والے” قابلِ بھروسہ ذرائع” سے مدد لی گئی ہے۔

    جھوٹ پھیلانے والے انفرادی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو "سزا دینے” کے لیے ان کا "آن لائن رُتبہ” کم کردیا جائے گا یعنی دوسرے صارفین کو ان اکاؤنٹس کی پوسٹس بہت کم دکھائی دیا کریں گی۔

  • بھارت: بچوں کے اغوا کی جھوٹی خبر سے گاؤں والے پریشان

    بھارت: بچوں کے اغوا کی جھوٹی خبر سے گاؤں والے پریشان

    نئی دہلی: بھارت کے ایک گاؤں میں بچوں کے اغوا کی جھوٹی خبر پھیلنے سے سراسیمگی پھیل گئی، پولیس نے بچوں کو برابر کے گاؤں سے ڈھونڈ نکالا جو کھیلتے ہوئے وہاں چلے گئے تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ایک گاؤں میں بچوں کے اغوا کی افواہ سے خوف اور بے چینی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    غائب ہونے والے 4 بچے کھیلتے ہوئے برابر واقع گاؤں میں چلے گئے تھے، پیچھے گاؤں میں کسی نے افواہ اڑا دی کہ بچوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

    افواہ پھیلتے ہی لوگوں میں بے چینی پھیل گئی، اس دوران پولیس کو بھی اطلاع دے دی گئی۔

    پولیس نے آس پاس تلاش کیا تو بچے دوسرے گاؤں سے مل گئے جو آرام سے اپنے کھیل میں مگن تھے۔ پولیس انہیں لے کر واپس گاؤں پہنچی اور اہل خانہ کے حوالے کیا۔

    بچوں نے بتایا کہ وہ کھیل میں مگن ہو کر دوسری طرف نکل گئے تھے جس پر گاؤں والوں نے سکون کا سانس لیا۔

  • فریال محمود اور دانیال راحیل کی علیحدگی کی افواہوں پر اداکارہ کا سخت جواب

    فریال محمود اور دانیال راحیل کی علیحدگی کی افواہوں پر اداکارہ کا سخت جواب

    کراچی : اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر اداکارہ نے خاموشی توڑ دی ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو میری شادی چھوڑ کر اپنے مسائل کی فکر کرنی چاہیے۔

    ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل کی شادی کے7 ماہ بعد علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس کے جواب میں فریال محمود نے افواہیں پھیلانے والوں کو کھری کھری سنادیں۔

    فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے اس بات پر برہم ہوکر ناقدین کو سخت جواب دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو پتہ نہیں کیا مسئلہ جو میرے تصویر لگانے یا نہ لگانے پر اعتراض کرتے ہیں یا دیگر قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔

    اداکارہ فریال محمود نے طلاق سے متعلق افواہوں پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس دیکھ رہی ہوں جس میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ میری طلاق ہوگئی ہے۔

    اداکارہ فریال محمود نے لکھا کہ مصروفیت کی وجہ سے میں اور دانیال ایک ساتھ وقت نہیں گزار پا رہے اور روزانہ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے تصاویر پوسٹ نہ کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ ہماری طلاق ہو گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، بجائے اس کے کہ آپ کو یقین دلائیں کہ ہماری شادی اچھی چل رہی ہے۔

    انہوں نے جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ آپ لوگ میری شادی کو مجھ پر اور میرے شوہر پر چھوڑ کر اپنی زندگی کے مسائل کی فکر کریں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی وژن کے معروف اداکار ساجد حسن نے کہا کہ معاشرے میں دوسروں کی ذاتی مسائل اور نجی زندگی پر باتیں بنانا بہت پرانا وطیرہ ہے لیکن انسان کو اپنے رشتوں پر یقین ہونا چاہیے ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے فرق نہ پڑتا۔

  • ایان افواہوں کی مداح نکلیں

    ایان افواہوں کی مداح نکلیں

    سپرماڈل ایان علی کے بارے میں جتنی بھی افواہیں انڈسٹری اور سوشل میڈیا میں گردش کرتی ہیں وہ ان پر خاص توجہ دیتی ہیں۔

    ایان کو افواہیں بے پناہ پسند ہیں انہوں نے اپنے فیس بک اورٹویٹراکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی جس کو انہوں نے مندرجہ ذیل عنوان دیاہے۔

    ’’مجھے افواہوں سے محبت ہے اور مجھے ان سے اپنے بارے میں ایسی حیرت انگیز اطلاعات ملتی ہیں جو کہ میں خود بھی کبھی نہیں جانتی ہتھی‘‘۔

    I love rumors. I always find out amazing things about myself that i never knew about :-)

    Posted by Ayyan on Monday, August 10, 2015

    یاد رہے کہ ایان کو مارچ 2015 میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ان کے پاس سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے۔ ایان نے جیل میں لگ بھگ چار ماہ گزارے ہیں اور ان دنوں وہ ضمانت پر رہا ہے۔

    While meeting with the adorable angels at Edhi Foundation. Distributed some gifts ... spent whole day there :-) time... Posted by Ayyan on Friday, July 31, 2015