Tag: runway

  • نواز شریف کا طیارہ رن وے پر روک لیا گیا

    نواز شریف کا طیارہ رن وے پر روک لیا گیا

    لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا طیارہ رن وے پر روک لیا گیا، نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لندن روانہ ہوئے تو انکا طیارہ رن وے پر روک لیا گیا ، بتایا جارہا ہے کہ جہاز میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، جس کے باعث طیارے کو روکا گیا ، خاتون مسافر کو ایمبولینس کے ذریعے جہاز سے ٹرمینل منتقل کر دیا گیا ہے ، سی اے اے میڈیکل آفیسر مسافر کو ابتدائی طبی امداد دے رہی ہیں۔

    نااہل وزیراعظم پرواز پی کےسیون فائیوسیون کی بزنس کلاس کیٹیگری پرسفر کر رہے ہیں، ان کی ٹکٹ پرواپسی کی تاریخ چارجنوری دو ہزاراٹھارہ لکھی ہے۔ جبکہ نواز شریف کے ساتھی حنیف خان ان کے ہمراہ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اہلیہ کےعلاج کے لئے کچھ عرصہ لندن میں قیام کریں گے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف پچیس ستمبر کو لندن سے وطن واپس پہنچے تھے، نیب عدالت نے فردجرم کے لئے انھیں بچوں سمیت نو اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جنوبی سوڈان : طیارہ کریش لینڈنگ کے بعد تباہ، 44 افراد سوار

    جنوبی سوڈان : طیارہ کریش لینڈنگ کے بعد تباہ، 44 افراد سوار

    جنوبی سوڈان: طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد آگ لگی، جس سے طیارہ تباہ ہوگیا، واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی سوڈان کے ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن کے طیارے نے کریش لینڈنگ کی، کریش لینڈنگ کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے باعث طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، واقعہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    sudan

    sudan-2

    اقوام متحدہ کی امن فوج میں شامل چینی اہلکاروں نے آگ بجھانے میں مدد فراہم کی اورزخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔

    sudna-2

    حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ طیارے کی کریش لینڈنگ کے بعد طیارے پر قابو نہ کرسکا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


    مزید پڑھیں : جنوبی سوڈان میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 40افراد ہلاک


    یاد رہے 2015 میں  کارگو طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد جوبا ائیرپورٹ سے 800 میٹر کی دوری پر جنوبی سوڈان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا،  جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔.