Tag: Rupee stable

  • امریکی ڈالر کی قیمت مزید گرگئی، روپیہ کی قدر میں اضافہ

    امریکی ڈالر کی قیمت مزید گرگئی، روپیہ کی قدر میں اضافہ

    کراچی : انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے رجحان کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں آج پھر روپے کی قدر میں اضافہ سامنے آیا ہے جب کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی ہے جس میں چند پیسے کمی آئی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر16 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے 37پیسے رہا۔

    کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں17 پیسے کی معمولی کمی سامنے آئی تھی جس کے بعد ڈالرکا بھاؤ 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  • انٹربینک میں ڈالر سستا، روپیہ کی قدر میں استحکام

    کراچی : ڈالر کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 96 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 267.34 سے کم ہو کر 265.38 روپے پر بند ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.74 فیصد بہتری آئی ہے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے 50 پیسے مزید سستا، روپیہ مستحکم

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے 50 پیسے مزید سستا، روپیہ مستحکم

    کراچی : ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر ایک ماہ کی کم ترین سطح تک پہنچ گیا۔

    جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر2روپے2پیسے سستا ہوکر219روپے92پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے سستا ہوکر 223 روپے 50پیسے پر فروخت ہوا۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 2 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 221.94 سے کم ہو کر 219.92 روپے پر بند ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 11روز میں انٹربینک میں ڈالر19روپے79پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں25روپے سستا ہوا ہے۔ ڈالرسستا ہونے سے پاکستان پر بیرونی قرضوں کے بوجھ میں2500ارب روپے کی کمی آئی ہے۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں، امریکی کرنسی کی اصل قدر دوسو روپے سے کم ہے، ڈالر کو اصل قیمت پر لانے کیلئے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔

    وزرات خزانہ کی سٹے بازی پر کڑی نگاہ رکھنے اور ہر قسم کے ذرمبادلہ کے لین کی مانیٹرنگ کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بلاجواز ڈالر کی خریداری سرگرمیاں منجمد ہوگئی ہیں۔ صرف اہم درآمدات کے کھولی جانے والی ایل سیز یا اہم ترین ضروریات تک ڈالر کی خریداری محدود ہوگئی۔ ان عوامل کے سبب غیرمتوقع طور پر ڈالر کی تنزلی کا تسلسل برقرار ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری، روپیہ مزید مستحکم

    ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری، روپیہ مزید مستحکم

    کراچی : امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ گزشتہ سات روز سے جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ایک روپے 16پیسے کا اضافہ ہوا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو کرنسی مارکیٹ میں انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہوا کر227 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ 7 روز میں انٹربینک میں ڈالر 13روپے مجموعی طور پر سستا ہوچکا ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 227 روپے 29 پیسے پر بند ہوا جو جمعہ کو بند ہونے والے 228 روپے 45 پیسے کی سطح سے 0.51 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای سی ای پی) کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے رجحان کو کیسے برقرار رکھا جائے اور ملک مخالف عناصر کو فائدہ اٹھانے سے کس طرح روکا جائے۔

    امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو کافی سہارا ملا ہے۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان، روپے کی قدر بڑھنے لگی

    ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان، روپے کی قدر بڑھنے لگی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی سامنے آئی ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا۔ گزشتہ دنوں اونچی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر کی قیمت میں ٹھہراؤ آگیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے مسلسل تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 1 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 232 روپے 12پیسے کا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 233.91 سے کم ہو کر 232.12 روپے پر بند ہوا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سے اب تک 13 روپے 50 پیسے سستا ہو چکا ہے۔

    چار روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8.21 روپے کمی ہوئی جبکہ بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار 50 ارب روپے کمی کا امکان ہے۔

    اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ حکومتی اقدامات سے مارکیٹ میں ڈالر کے طلب گاروں کی ڈیمانڈ بھی رک گئی ہے جبکہ بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن بھی روپیہ کے استحکام کا باعث ہے۔

    اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا فنڈ ملنے کی توقع اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں مؤخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔