Tag: Rupee unstable

  • ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ، روپیہ مزید غیرمستحکم

    ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ، روپیہ مزید غیرمستحکم

    کراچی : امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ تاحال جاری ہے، آج بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے روپیہ اپنی قدر مزید کھو بیٹھا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز بھی ڈالر نے اپنی برتری برقرار رکھی۔

    رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر 60 پیسے کا اضافہ سامنے آیا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر60پیسے مہنگا ہوکر288.52روپے پر بند ہوا۔

    اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بینکوں نے درآمد کنندگان کو ڈالر289روپے میں فروخت کیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک روپے مہنگا ہوکر 294روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی مقابلے روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔

    یاد رہے کہ آئی ایم ایف سے حالیہ قرضے کی منظوری کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اس کے مقابلے میں روپیہ مزید غیر مستحکم ہوتا جارہا ہے۔ اب تک امریکی ڈالر کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے

  • امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، روپیہ غیرمستحکم

    امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ، روپیہ غیرمستحکم

    کراچی : ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، آج بھی روپے کے مقابلے انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 81 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے اور پاکستانی روپے کے زوال کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر41 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

    اس حوالے سے فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 1.34 روپے مہنگا، 288.43 روپے پر بند ہوا۔

    ان کا کہنا ہے کہ بینک درآمد کنندگان کو ڈالر 289 روپے میں فروخت کر رہےہیں، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 17 پوائنٹس کے اضافے سے 39 ہزار 853 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 835 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، روپیہ غیرمستحکم

    انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، روپیہ غیرمستحکم

    کراچی : ملک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، آج ایک بار پھر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ آج 28 پیسے بڑھا ہےجبکہ گزشتہ روز 18 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

    مرکزی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹربینک میںکاروبار کے اختتام پر ڈالر225.12روپے سے بڑھ کر225.40روپے پر بند ہوا