Tag: Rupee value reduction

  • ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ عالمی ادائیگیاں ہیں، اسٹیٹ بینک

    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ عالمی ادائیگیاں ہیں، اسٹیٹ بینک

    کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ عالمی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی آئی، تیل کی قیمتوں میں اضافے نے زرمبادلہ مارکیٹ کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی پر اپنا بیان جاری کردیا، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹربینک میں آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر ایک سو تینتیس روپے چونسٹھ پیسے رہی۔

    اس کی وجہ عالمی ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر میں ہونے والی کمی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے نے زرمبادلہ مارکیٹ کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔

    صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے رہیں گے،زرمبادلہ کی منڈی میں ناخوشگوار اتار چڑھاؤ پر مداخلت کیلئے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر134 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ خام تیل کی بڑھتی قیمت امپورٹ بل میں اضافے کی وجہ بن رہی ہے جبکہ امپورٹ بل کی ادائیگیوں کے باعث روپیہ دباﺅ کا شکار ہے جس کے باعث ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدرمیں کمی کو درست قراردے دیا

    اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدرمیں کمی کو درست قراردے دیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے مؤقف کی نفی کرتے ہوئے روپے کی قدر میں کمی کو درست قرار دیتے ہوئے بیرونی خسارے کو ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ قراردے دیا، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ موجودہ ایکسچینج ریٹ معاشی صورتحال سے ہم آہنگ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں کمی پراسٹیٹ بینک میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈالر کی قدر میں غیرمعمولی اضافہ پر وزیر خزانہ کے بیان سے عدم اتفاق کیا گیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں  ڈالر کے ایکسچینج ریٹ میں 3.1فیصد تبدیلی ہوئی، جس کے بعد ڈالر104.90روپے سے بڑھ کر108.25روپے کا ہوگیا۔

    بیرونی کھاتے کاخسارہ بڑھنے سے بھی ایکسچینج ریٹ میں کمی ہوئی، ایکسچینج ریٹ میں کمی بیرونی کھاتے میں عدم توازن کو کم کرے گی۔


    پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی، ڈالر 109 روپےکا ہوگیا


    اسٹیٹ بینک کے مطابق موجودہ ایکسچینج ریٹ معاشی صورتحال سے ہم آہنگ ہے، لہٰذا روپے کی قدر میں کمی کو درست اقدام ہے۔


    ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ، اسحاق ڈار حرکت میں آگئے


    واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں3روپے35پیسے اضافہ ہوا، وزیر خزانہ نے سیاسی صورتحال اوربینکوں کو روپے کی قدرمیں کمی کاذمہ دارٹھہرایا تھا۔