Tag: rupia

  • ڈالرکی قدرمیں اضافہ، ایک سو دو روپے تک جا پہنچا

    ڈالرکی قدرمیں اضافہ، ایک سو دو روپے تک جا پہنچا

    اسلام آباد: روپےکی مقابلے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو دو روپے کا ہوگیا۔

    انٹر بینک مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دروان انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پچاس پیسے کا اضافہ ہوا ۔

    جس کے باعث بینکوں کے درمیاں لین دین میں ڈالر کی قیمت ایک سو دو روپے ہوگئی ہے۔ انٹر بینک ڈیلز کے مطابق آئی ایم ایف اور دیگر ادائیگیوں کے باعث روپے کی قدر دباو کا شکار ہوئی ہے۔

    اوپن مارکیٹ میں بھی طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر چالیس پیسے اضافے کے بعد ایک سو ایک روپے نوئے پیسے ہوگئی ہے۔

  • پانچ پیسے کی کمی ، ڈالرایک سو دو روپے اسی پیسے کاہوگیا

    پانچ پیسے کی کمی ، ڈالرایک سو دو روپے اسی پیسے کاہوگیا

    کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر پانچ پیسے کمی کے بعد ایک سو دو روپے اسی پیسے ہوگئی ۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک سو دو روپے ستر پیسے جبکہ قیمت فروخت ایک سو دو روپے نوئےپیسے رہی۔

    برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت ایک سو اڑسٹھ روپے، کنیڈین ڈالر تیرانوئے روپے پچاس پیسے ، یورو ایک سو بتیس روپے ،سعودی ریال ستائس روپے پینتیس پیسے ، یو اے ای درہم اٹھائیس روپے جبکہ چینی یوان اور جاپانی ین بالترتیب سترہ روپے پچاس پیسے اور پچانوے پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

  • ایک ماہ کے دوران ڈالر5روپے مہنگا ہوگیا

    ایک ماہ کے دوران ڈالر5روپے مہنگا ہوگیا

    اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی ہلچل نے روپے کو شدید جھٹکا لگا دیا۔ ایک ماہ میں ڈالر پانچ روپے مہنگا ہوگیا۔روپے کی بے قدری میں سیاسی بے چینی اور زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی دونوں کا ہاتھ ہے۔

    ڈالر کی قیمت جولائی میں اٹھانوے روپے تک تھی۔ جو اگست کے آخر تک ایک سو تین روپے سے بھی زیادہ ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق زرمبادلہ میں کمی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے زرمبادلہ کی ترسیل اور برآمدات کے حجم میں بھی کچھ کمی ہوئی۔

    جس کے منفی اثرات روپے کی قدر میں کمی کی صورت سامنے آئے ۔

  • اسٹیٹ بینک کی مداخلت ، روپے کی قدر میں استحکام

    اسٹیٹ بینک کی مداخلت ، روپے کی قدر میں استحکام

    کراچی: اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد بینکوں کے درمیان لین دین میں روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا۔روپے کی گرتی ہوئی قدر نے اسٹیٹ بینک کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ گزشتہ روز روپے کی قدر میں ایک روپے پینتالیس پیسے اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکو ں کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

    ذرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ٹریڈنگ کے دوران افواہو ں کے عنصر کو دور رکھاجائے اور موجودہ صورت حال سے سٹے بازوں کو فائدہ اٹھانے نہ دیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ بڑے بینکس اس ضمن میں نمایاں کردارادا کرسکتے ہیں۔

  • سیاسی صورتحال کے باعث روپیہ اوراسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار

    سیاسی صورتحال کے باعث روپیہ اوراسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار

    کراچی :تحریک انصاف اور پاکستانی عوامی تحریک کے دھرنوں سے حکومت کے ساتھ ساتھ روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ بھی دباؤ کا شکار ہوگئے، ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی اور ایک موقع پر اسٹاک مارکیٹ میں پانچ سو تیس پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی جس کے بعد مندی میں کمی تو آئی مگر مارکیٹ منفی زون سے باہر نہ نکل سکی۔

    دوسری جانب حکومت اور مرکزی بینک کی کوششوں کے باوجود بینکوں کے درمیان لین دین میں ڈالر کی قدر کم نہ ہوسکی بلکہ آج ڈالر کی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بیالیس پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر سو روپے پینتالیس پیسے میں فروخت ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں میں بھی ڈالر کی قدر دس پیسے اضافے کے ساتھ سو روپے تیس پیسے پر فروخت کیا جارہا ہے۔