Tag: russia accuses

  • امریکا اور برطانیہ دہشتگردوں کو یوکرین بھیج رہے ہیں، روس کا الزام

    امریکا اور برطانیہ دہشتگردوں کو یوکرین بھیج رہے ہیں، روس کا الزام

    ماسکو : روس کی قومی سیکورٹی کے سربراہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مغربی ممالک عالمی دہشت گردوں کو یوکرین کی مدد کیلئے کیف میں جمع کررہے ہیں۔

    یوکرین میں غیرملکی دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں روس کے وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ مغربی ممالک نے یوکرین کی آڑ میں روس کے خلاف ایک وسیع جنگ شروع کر رکھی ہے۔

    روسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کامن ویلتھ آف نیشنز کے سیکورٹی مشیروں کے اجلاس سے خطاب میں روس کے قومی سیکورٹی کے مشیر نیکولائی پیتروسیف نے کہا کہ یوکرین میں روس کے خصوصی آپریشن کے دوران امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں، یوکرین کی مدد کرنے کے لئے دوسرے ممالک کے دہشت گردوں کو جمع کرکے کی ایف پہنچا رہی ہیں۔

    اس سے پہلے بھی روس کی جانب سے یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ ماسکو کا مقابلہ کرنے کے لئے مغرب، دہشت گردوں کو یوکرین بھیج رہا ہے۔ روسی حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران جنگ میں کم از کم 2سوغیرملکی دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    عالمی دہشت گردوں کو یوکرین میں جمع کیا جا رہا ہے، روس کا دعوی

    روسی نیشنل سیکورٹی کے سربراہ نیکولائی پتروشیف نے دولت مشترکہ ممالک کے سیکورٹی سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے یوکرین میں خصوصی آپریشن کے دوران امریکا اور برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنیساں بین الاقوامی دہشت گردوں کو کیف حکومت کی مدد کے لئے بیرونی ممالک سے یوکرین لا رہے ہیں۔

    ماسکو نے ہفتے کے دن اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کی جانب سے کریمیا کی بندرگاہ سواستاپول پر دہشت گردانہ حملے کے بعد گندم کی راہداری کی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر رہا ہے۔

    روسی وزارت دفاع نے اس معاہدے سے علیحدگی کی وجہ یوکرین میں برطانوی ماہرین کی مدد سے سیواستوپول میں روسی بحری بیڑے پر ڈورن حملے ہونا بتائی تھی۔

    بدھ کے دن ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے دوبارہ یوکرینی گندم کی ایکسپورٹ معاہدے میں دوبارہ شریک ہونے پر راضی ہوگیا ہے۔

  • روس کا یوکرین پرعالمی دہشتگرد تنظیم کے استعمال کا الزام

    روس کا یوکرین پرعالمی دہشتگرد تنظیم کے استعمال کا الزام

    روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین شام سے داعش کے دہشتگردوں کو خرید کر انہیں جنگ میں روسی فوجیوں کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق روس نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین داعش کے دہشتگردوں کو روس کیخلاف استعمال کررہا ہے اور اس کیلیے وہ شام سے داعش دہشتگردوں کو خرید کر جنگ میں شامل کررہا ہے۔

    روس کے خارجہ سیکریٹری اولیگ سیرومولوتوف نے کہا کہ کیف مغربی ممالک کی مدد سے داعش سمیت دیگر دہشتگرد گروپوں کے عناصر کو جنگ کے میدان میں بھیج رہا ہے۔

    روس کے خارجہ سکریٹری نے مزید کہا کہ کیف کا مغربی ملکوں کی مدد سے دہشتگرد عناصر کو جنگ میں شامل کرنے کا نیا رجحان سامنے آیا ہے اور اس وقت روس کی مسلح افواج جبہت النصرہ سمیت دوسرے دہشتگرد گروہوں کے عناصر سے لڑ رہی ہے۔

    اسی حوالے سے روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ان دہشتگردوں کی نظر میں روسیوں اور یوکرینیوں میں کوئی فرق نہیں ہے اور انکی نظر میں دونوں فریق روسی ہیں۔

    اس سے قبل روس کی‌ بیرون ملک خفیہ سرگرمی کرنے والے ادارے ایس او آر نے کہا تھا کہ امریکیوں نے سنہ 2021 کے آخر میں داعش‌ کے دسیوں دہشتگردوں کو شام کی التنف چھاؤنی بھیجا جہاں انہوں نے یوکرین جانے سے پہلے دہشتگردانہ کارروائی کی خاص ٹریننگ لی۔ روس کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق کیف روس کے خلاف کارروائی کے بدلے میں مغربی ایشیا کے زرخرید فوجیوں پر دسیوں گنا خرچ کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ روس اس سے قبل یوکرین پر ممنوعہ کیمیائی بموں کے استعمال کا الزام بھی عائد کرچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: روس کا یوکرین پرممنوعہ کیمیائی بموں کے استعمال کا الزام

    یوکرین سے جنگ کے آغاز کے بعد روسی وزیردفاع سرگئی شوئیگو نے کہا تھا کہ یوکرینی فوج کیف کے مضافات میں ممنوعہ فاسفورس گولے استعمال کررہا ہے۔