Tag: Russia and China

  • تاریخ میں پہلی مرتبہ روسی فوجی طیارے چین میں اتر گئے

    تاریخ میں پہلی مرتبہ روسی فوجی طیارے چین میں اتر گئے

    مغربی دنیا کے ساتھ کشیدگی کے درمیان روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں جاری ہیں، دونوں ممالک کی فضائی افواج نے ایشیا پیسیفک میں مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔

    اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد ماسکو اور بیجنگ کے درمیان مغرب کیخلاف اتحاد کا ثبوت دینا ہے۔،

    روسی عہدیدار نے کہا کہ مذکورہ مشقوں کے موقع پر روسی طیارے تاریخ میں پہلی مرتبہ چین میں اترے، اور اسی طرح کی مشقوں میں چینی طیارے بھی روسی فیڈریشن کی سرزمین پر اترے۔

    China to Join Russia Military Exercises as U.S. Rivals Deepen Ties - WSJ

    ترجمان روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ ماسکو بیجنگ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے مسملہ عزائم ہیں کہ کسی صورت امریکا کی قیادت قبول نہیں کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند مہینوں میں یوکرین پر روسی حملے اور تائیوان کے لیے امریکی حمایت کے سبب پیدا ہونے والی کشیدگی کے درمیان چین اور روس کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہورہے ہیں۔

    چین نے یوکرین کی جنگ کے لیے مغرب کی ”اشتعال انگیزی” کو مورد الزام ٹھہرایا اور ماسکو پر مغربی ممالک کی پابندیوں کی بھی کھل کر مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

    China, Russia jets conducted patrol as Quad leaders met in Tokyo | Military  News | Al Jazeera

    ادھر ماسکو نے بھی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورہ تائیوان سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران بیجنگ کی حمایت کی، واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنی ہی سرزمین کا ایک حصہ سمجھتا ہے۔

    اس ماہ کے اوائل میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے تائیوان کی کشیدگی کا موازنہ یوکرین کی جنگ کے ساتھ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کییف اور تائی پے کے لیے امریکی حمایت عالمی عدم استحکام کو ہوا دینے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

  • امریکا کیخلاف روس اور چین کی نئی حکمت عملی

    امریکا کیخلاف روس اور چین کی نئی حکمت عملی

    ماسکو : روس نے چین کو تجویز دی ہے کہ اب وقت آگیا ہے ہمیں ڈالر اور مغربی مالی نظام پر انحصار کم کر دینا چاہیے۔

    اطلاعات کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے چین کے دورے سے قبل زور دیا ہے کہ بیجنگ اور ماسکو کو امریکی کرنسی ڈالر اور مغربی مالی نظام پر انحصار کو کم کر دینا چاہیے۔

    چین کے دو روزہ دوررے کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی اس سے متعلق بات کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ روس اور چین کو ڈالر پر انحصار کم کر کے اپنے مالی نظام کو ترتیب دینا ہوگا۔

    یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن اور وائٹ ہاوس کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیون اگلے ماہ کی 18 تاریخ کو الاسکا میں اپنے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

    یہ صدر جو بائیڈن کے اس سال 20 جنوری کو اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی اور چینی حکام کا پہلا اعلیٰ سطح رابطہ ہوگا۔

    واضح رہے کہ امریکہ کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر نے منگل کو واشنگٹن میں کانگریس کی ایک سماعت کے دوران کہا ہے کہ چین ایسے منصوبوں پر کام تیز تر کر رہا ہے جن سے وہ دنیا کے موجودہ نظام کو اپنی منشا کے مطابق ڈھال سکے۔

  • امریکی میزائل ٹیسٹ: روس اور چین نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

    امریکی میزائل ٹیسٹ: روس اور چین نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

    ماسکو/ بیجنگ : امریکا کی طرف سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک کروز میزائل کے تجربے کے بعد روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    یہ دونوں ممالک پندرہ رکنی سلامتی کونسل کے امریکا کی طرح مستقل رکن ہیں۔ امریکا نے آئی این ایف معاہدے سے الگ ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایسا کوئی تجربہ کیا ہے۔

    امریکا اور روس کے مابین تخفیف اسلحہ کا معاہدہ (آئی این ایف) سرد جنگ کے زمانے میں طے ہوا تھا اور واشنگٹن نے چند ہفتے قبل ہی اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

    روس کے مطابق یہ ٹیسٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا نے آئی این ایف معاہدے سے نکلنے کا منصوبہ پہلے ہی سے بنا رکھا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکا نے آئی این ایف معاہدے سے الگ ہونے کے بعد گزشتہ روز درمیانے درجے کے ایک کروز میزائل کا تجربہ کیا

    کروز میزائل نے پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اپنے ہدف کو کامیاب نشانہ بنایا جس پر ماسکو نے شدید تنقید کی۔ روس نے امریکا پر عسکری کشیدگی میں اضافہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

    یاد رہے کہ امریکا اور روس کے مابین تخفیف اسلحہ کا معاہدہ (آئی این ایف) سرد جنگ کے زمانے میں طے پایا تھا اور واشنگٹن نے چند ہفتے قبل ہی اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔