Tag: Russia and Iran

  • روس ایران کا ادائیگی نظام سے متعلق اہم قدم

    روس ایران کا ادائیگی نظام سے متعلق اہم قدم

    ماسکو: روس اور ایران کے درمیان ادائیگی کے نظام کے انضمام کے تکنیکی پہلوؤں پر ٹھوس معاہدے طے پا گئے۔

    تفصیلات کے مطابق روس اور ایران نے ادائیگی نظام سے متعلق اہم معاملات طے کر لیے، روسی ادائیگی کے نظام ’میر‘ کو جلد ہی ایرانی سسٹم ’شیتاب‘ کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بدھ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللهیان کے درمیان ماسکو میں ایک اہم ملاقات ہوئی۔

    ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا روسی ادائیگی کے نظام کو جلد ہی ایرانی نظام شیتاب کے ساتھ ضم کر دیا جائے گا۔

    پابندیوں کو غیر مؤثر کرنے کے لیے روسی ادائیگی نظام میں 4 دیگر ممالک کی شمولیت کا امکان

    لاوروف نے کہا کہ روسی میر سسٹم اور ایرانی شیتاب سسٹم کے انضمام اور باہمی استعمال کے حوالے سے مرکزی بینکوں کی سطح پر ٹھوس مذاکرات جاری ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں جولائی میں بات چیت کر کے ایک حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اب مجھے یقین ہے کہ یہ معاملہ جلد عملی صورت اختیار کر لے گا۔

    اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ روس کے ساتھ ادائیگی کے نظام کے انضمام کے تکنیکی پہلوؤں پر ٹھوس معاہدے طے پا گئے ہیں۔

  • بشارالاسد کا جنگی جنون ادلب میں ہزاروں افراد کی موت کا سبب بن سکتا ہے، ٹرمپ

    بشارالاسد کا جنگی جنون ادلب میں ہزاروں افراد کی موت کا سبب بن سکتا ہے، ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ شامی رجیم اور بشارالاسد کا جنگی جنون ادلب صوبے میں ہزاروں بے گناہ شہریوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ٹرمپ نے کہا کہ بشارالاسد اور ان کے حلیف روس ادلب میں بے مقصد اور بے ترتیب فوج کشی سے باز رہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ادلب پر حملہ کیا گیا تو اس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ شہری مارے جاسکتے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ادلب پر حملہ کرکے بشارالاسد، ایران اور روس بہت بڑی غلطی کریں گے، اس حملے کے نتائج انتہائی خطرناک اور بھیانک ہوسکتے ہیں۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ نے بھی شام میں اتحادی افواج کی ادلب میں حملے کی تیاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے جس کے سدباب کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جانا چاہئے۔

    اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سب کی آنکھیں ادلب پر ہیں کہ روس، ایران اور شامی حکومت کیا کارروائی کرتی ہے، امریکا نے شامی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ ادلب میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جائیں گے۔

    ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی ادلب کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ادلب گورنری موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنا ہوگی۔