Tag: Russia China Trade

  • روس نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی پیدا کر دی

    روس نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی پیدا کر دی

    ماسکو: روس نے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی پیدا کر دی ہے، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ’’ہم چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔‘‘

    روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے دارالحکومت ماسکو کے کریملن پیلس میں چین کے وزیر اعظم لی چیانگ کے ساتھ ملاقات کی ہے، جس کے بعد انھوں نے ایک بیان میں کہا دونوں ملکوں کے درمیان سالوں پر محیط وسیع پیمانے کے مشترکہ پلان اور اقتصادی و انسانی منصوبے زیر عمل ہیں، اور ہم چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی لا رہے ہیں۔

    پیوٹن کا کہنا تھا بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات کے بعد طے کردہ سمجھوتوں میں بھی پیش رفت ہوئی ہے، انھوں نے لی چیانگ کے دورہ ماسکو کے دوران بھی متعدد سمجھوتوں پر دستخط کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ہمارے چینی ہم منصبوں کی کوششوں سے بھی روس۔چین تجارتی تعلقات ترقی اور کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے بھی کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی زیر قیادت روس نے 12 سال میں مستحکم شکل میں اقتصادی ترقی کی ہے، ہم آپ کے ساتھ طے شدہ سمجھوتوں کو اعلیٰ ترین سطح سے نافذ کرنے اور باہمی تعاون کو مستقل فروغ دینے کے لیے تیار ہیں۔

    روسی صدر نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ صدر شی رواں سال قازان میں متوقع برکس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

  • روس اور چین کے درمیان تجارت نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

    روس اور چین کے درمیان تجارت نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

    ماسکو : روس اور چین کے درمیان باہمی تجارت نے ریکارڈ توڑ دیا، روس چین کو 4.4-4.5 بلین کلو واٹ بجلی فراہم کرے گا۔

    اس حوالے سے غیرملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس چین کے درمیان تجارتی ٹرن اوور میں گزشتہ سال کے مقابلے32فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان رواں سال تجارت کا حجم ریکارڈ172.4بلین ڈالر تک پہنچ گیا گزشتہ ماہ نومبر میں تجارتی ٹرن اوور18.2بلین ڈالر تک پہنچا۔

    رپورٹ کے مطابق چین نے رواں سال روس کو67.3 بلین ڈالر مالیت کی اشیا برآمد کیں، روس سے چین کی ترسیل47.5فیصد اضافے سے105.072 بلین ڈالرتک پہنچ گئی۔

    مغربی پابندیوں کے جواب میں روس کی رعایتی پیشکش سے چین نے بھرپور فائدہ اٹھایا، جنوری تا اکتوبر چین کوئلے کی درآمدات بڑھ کر53ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

    روس کی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی انٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ماسکو اور بیجنگ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس میں 2022 میں روس کی بجلی کی برآمدات میں ریکارڈ 4.4 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ اضافہ طے کیا گیا ہے۔