Tag: Russia

  • روس، امریکا ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے

    روس، امریکا ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے

    ماسکو: امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روس اور امریکا ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں، امریکی جنگی بیڑا یو ایس ایس پورٹر یوکرین کے سلسلے میں نیٹو کی حمایت کے لیے بحیرہ اسود میں داخل ہوگیا۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایک اور امریکی جنگی بیڑا مذکورہ علاقے میں تعینات امریکا کے دو دیگر جنگی بیڑوں میں شامل ہو گیا ہے، دوسری طرف کریمیا جزیرے میں تعینات روسی ایئر ڈیفنس سسٹم فوجی مشقوں کے بہانے سرگرم ہو گیا ہے۔

    امریکی بحریہ نے بحیرہ اسود میں اپنی موجودگی میں اضافہ کر دیا ہے، یہ 2017 کے بعد بحیرہ اسود میں امریکی نیوی کی بڑی سرگرمی ہے، چند دن قبل ہی صدر بائیڈن نے ماسکو کو متنبہ کیا تھا کہ اگر روس نے خطے میں جارحیت کی تو اس کے خلاف امریکا سخت قدم اٹھائے گا۔

    روس اور نئی امریکی حکومت نے اہم سمجھوتے پر اتفاق کر لیا

    امریکی صدر جو بائیڈن کو اقتدار سنبھالے ابھی چند ہی دن ہوئے ہیں، لیکن ایک طرف روس کے ساتھ اس کی کشیدگی بڑھ گئی ہے، دوسری طرف چین کے ساتھ بھی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر پیوٹن نے ایک اہم جوہری سمجھوتے کی توسیع پر اتفاق کیا تھا، وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن کے منصب سنبھالنے کے بعد دونوں رہنماؤں نے یہ پہلی بار فون پر گفتگو ہوئی، جس کا مرکزی موضوع دونوں ممالک کے درمیان نیو اسٹارٹ معاہدہ تھا جو جوہری ہتھیاروں کی تخفیف سے متعلق ایک سمجھوتا ہے، جو 5 فروری کو اپنی میعاد پوری کر رہا ہے۔

    اس گفتگو میں جو بائیڈن نے روسی ہم منصب سے امریکی انتخابات کے دوران روسی سائبر حملے، روس کے اپوزیشن رہنما کی گرفتاری اور انھیں زہر دینے سمیت یوکرین میں روسی جارحیت پر بات کی اور کہا کہ امریکا روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔ جو بائیڈن نے واضح کیا کہ اگر روس کی جانب سے امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو بھرپور طریقے سے اپنا دفاع کیا جائے گا۔

  • روس میں کم عمر بچوں کے والدین کے لیے معاوضے کا اعلان

    روس میں کم عمر بچوں کے والدین کے لیے معاوضے کا اعلان

    ماسکو: روس میں صدارتی فرمان جاری کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق حکومت کو والدین، بچہ گود لینے والے والدین اور 7 سال سے کم عمر بچوں کے سرپرستوں کو معاوضے کی ادائیگی کرنا ہوگی، ہر بچے کے لیے 5 ہزار روبل دیے جائیں گے۔

    روسی میڈیا کے مطابق روس کے پنشن فنڈ (پی ایف آر) نے ایک بار پھر ادائیگیوں کے حصول کے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے اور بتایا ہے کہ بچوں کو نئے سال میں ادائیگی 5 ہزار روبل ہوگی جو ان تمام خاندانوں کو فراہم کی جائے گی جو 31 مارچ 2021 تک بچوں کی پیدائش کا اندراج کروائیں گے۔

    صدارتی فرمان کے مطابق روس میں حکومت کو والدین، بچہ گود لینے والے والدین اور 7 سال سے کم عمر بچوں کے سرپرستوں کو معاوضے کی ادائیگی کرنا ہوگی، ہر بچے کے لیے 5 ہزار روبل دیے جائیں گے۔

    جن خاندانوں نے 3 سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے ماہانہ ادائیگی یا سنہ 2020 میں 3 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کے لیے ایک سال کا معاوضہ وصول کیا تھا، ان کو دسمبر میں پنشن فنڈ کے ذریعے رقم خود بخود فراہم کردی گئی ہیں۔

    اس اطفال فنڈ کی رقم حاصل کرنے کی درخواست میں ہر بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کی تفصیلات اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بتانا ہوں گی جس میں رقوم کی منتقلی کی جائے گی۔

    پنشن فنڈ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر والدین کا بینک اکاؤنٹ بند ہوچکا ہو جس سے وہ پہلے بچوں کی ادائیگی حکومت سے وصول کر رہے تھے تو اس صورت میں انہیں ایک اضافی درخواست دینے کی بھی ضرورت ہوگی۔

  • روس پر پابندی عائد ہونے کا امکان

    روس پر پابندی عائد ہونے کا امکان

    ایتھنز : روسی اپوزیشن رہنما الیکسی نوولنی کی گرفتاری پر یورپی یونین کی جانب سے روس پر پابندی عائد کیے جانے کا قوی امکان ہے تاہم ممبر ممالک نے روس کو ایک اور موقع فراہم کرنے کا خیال ظاہر کیا ہے۔

    اس حوالے سے یونانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی محکمہ کے سربراہ سمیت متعدد ممبر ممالک نے روس کو ایک اور موقع دیے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اگلے ایک ماہ میں اس پر غور کریں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوروپی یونین نے کہا ہے کہ وہ روس میں حزب اختلاف کے رہنما الیکسی نوولنی کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، جس کے لئے فروری میں روس پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ یہ بات یونان کے وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیاس نے بدھ کے روز ایک انٹرویو میں کہی۔

    نکوس ڈنڈیاس نے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپی یونین کے متعدد ممبر ممالک نے نوولنی کے حوالے سے روس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود یوروپی یونین اب تک روسی حکام پر پابندی عائد کرنے سے گریز کرتا رہا ہے۔

    یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوروپی یونین کے خارجہ پالیسی محکمہ کے سربراہ جوزیف بوریل سمیت متعدد ممبر ممالک نے روس کو اس معاملے میں ایک اور موقع دینے کا خیال ظاہرکیا ہے، ہم آئندہ 30 دنوں میں اس مسئلے پر غور کریں گے۔

  • روس ملائیشیا کو بھی کرونا ویکسین فراہم کرے گا

    روس ملائیشیا کو بھی کرونا ویکسین فراہم کرے گا

    ماسکو: روس ملائیشیا کو بھی کرونا ویکسین فراہم کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں روسی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) اور ملائشیا کی فارما سیوٹیکل کمپنی ڈوفارما سینڈیرین برہاد نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    اس معاہدے کے تحت روس ملائیشیا کو کرونا وائرس کی ویکسین فراہم کرے گا، روسی سفیر نیل لیٹپوف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مکمل دو طرفہ تعاون کے قیام کا صرف پہلا قدم ہے۔

    انھوں نے کہا معاہدے میں نہ صرف روسی ویکسین کی کھیپ شامل ہے، بلکہ ملائیشیا میں ویکسین کی تیاری کے لیے سائنسی اور تحقیقی مرکز بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

    یو اے ای کا روسی ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ

    خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دستخط کی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعہ ملائیشیا کے وزیر صحت اڈھم بابا کی شراکت میں ہوئی۔

    آر ڈی آئی ایف نے واضح کیا کہ فی الحال ملائیشیا کے لیے روسی ویکسین کی خوراکیں بھارت، چین اور جنوبی کوریا میں تیار کی جائیں گی۔

    کرونا وائرس کے خلاف روسی ویکسین کتنے عرصے تک تحفظ دے سکتی ہے؟

    ملائیشیا کی وزارت صحت کا بھی کہنا ہے کہ انھوں نے آج دو مقامی فارما کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جو روس کے گمالیا انسٹی ٹیوٹ اور چین کی سائنو ویک کی تیار کردہ کرونا ویکسینز کی ایک کروڑ 84 لاکھ خوراکیں خریدیں گی۔

  • روسی حکومت کا اپنی تیار کردہ ویکسین کیلئے اہم فیصلہ

    روسی حکومت کا اپنی تیار کردہ ویکسین کیلئے اہم فیصلہ

    ماسکو : روس نے اپنی تیارکردہ کورونا ویکسین کی منظوری کیلئے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرلیا، ماسکو کے گیمیلیا انسٹیٹیوٹ میں تیار کی جانے والی اسپوتنک وی ویکسین کو مکمل طور پر کارآمد بتایا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے ذریعہ حاصل کردہ تنظیم کی دستاویز کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف روسی اسپوتنک وی ویکسین کی منظوری کے لئے درخواست عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو پیش کی جاچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ابھی تک اس ویکسین کے اندراج کی تصدیق کا حتمی وقت معلوم نہیں ہوسکا ہے، دستاویز کے مطابق ڈبلیو ایچ او آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں متعدد ممالک کے مینوفیکچررز سے مزید ویکسین منظور کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    علاوہ ازیں غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی ایس کے بائیو سائنس کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین منظور کی گئی ہے جس کی رجسٹریشن فروری کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ویکسین تیار کرنے کے لیے 100سے زیادہ مقامات پر کوششیں جاری ہیں ان میں سے چار مقامات پر ویکسین انسانوں کے استعمال کے ٹیسٹ کے آخری مرحلے میں ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی گزشتہ رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری کے دعوؤں پر امریکہ اور یورپ میں طبی ماہرین اور میڈیا نے سوالات اٹھائے ہیں۔

    گزشتہ ماہ امریکہ کے صفِ اول کے ماہرِ وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے چین اور روس میں ویکسین کی تیز تر تیاری کی کوششوں میں آزمائش کے حوالے سے اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : یورپی ممالک روسی ویکسین حاصل کرنے کی دوڑ میں

    عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچن لنڈ میئر نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چار اگست کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی کبھی انفرادی محقق دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں کچھ مل گیا ہے جو کہ ظاہر ہے بڑی خبر ہوتی ہے مگر ممکنہ طور پر کسی کارآمد ویکسین کے بارے میں صرف کوئی کلیہ مل جانا اور تمام مراحل سے گزرنے میں بڑا فرق ہے۔

  • روس اور بیلا روس کے درمیان انضمام کے لیے اہم اقدام

    روس اور بیلا روس کے درمیان انضمام کے لیے اہم اقدام

    ماسکو: بیلا روس کے صدر کا کہنا ہے کہ روس اور بیلا روس کے درمیان کرنسی یونین دونوں ممالک کے مابین انضمام کے عمل کی تکمیل کرنا ہے۔

    یورپی ملک بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لو کاشینکو نے ایک روسی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس اور بیلا روس کے مابین کرنسی یونین دونوں ممالک کے مابین انضمام کے عمل کی تکمیل کرنا ہے۔

    صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کرنسی یونین کے بارے میں کوئی تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی، ہم شروع سے ہی روسی صدر کے ساتھ اس بات پر متفق تھے کہ کرنسی یونین یعنی دونوں ممالک کے درمیان ایک کرنسی کا عہدہ تشکیل پائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کرنسی کے حوالے سے روس کا قومی بینک اور ہمارا قومی بینک متفق ہیں۔

  • روس: ویکسینیشن کے دستاویزات بنانے پر غور شروع

    روس: ویکسینیشن کے دستاویزات بنانے پر غور شروع

    ماسکو: روس نے ویکسین لگوانے والے افراد کے نئے دستاویزات بنانے پر غور شرع کردیا، جو بین الاقوامی سفر میں کام آسکیں گے۔

    روسی میڈیا کے مطابق حکومت بین الاقوامی سفر کرنے والے اور کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے افراد کے لیے نئی دستاویزات تیار کرنے اور تقسیم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    سنہ 2020 کے آخر میں روسی حکام کی جانب سے شائع کردہ ہدایت نامے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے پالیسی سازوں کو حکم دیا تھا کہ روسی ویکسین لگائے جانے والے افراد کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر غور کیا جائے تاکہ شہری بین الاقوامی سفر کے قابل ہوسکیں۔

    روس کے وزیر اعظم میخائل مشسٹین کو ان سفارشات پر عمل درآمد کا کام سونپا گیا ہے، وہ 20 جنوری کو اس پر اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے، جو دنیا بھر میں 290 ایئر لائنز کی نمائندگی کرتی ہے ویکسین پاسپورٹ کے خیال کی حمایت کی ہے۔

    ایسوسی ایشن یہ معلوم کرنے کے لیے اپنا ڈیجیٹل سسٹم تیار کر رہی ہے کہ کس کس نے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ویکسین لگوائی ہے۔

    مستقبل میں ہوائی جہازوں میں جانے سے قبل مسافروں سے مساوی دستاویزات پیش کرنے کی توقع کی جاسکتی جس سے ہر مسافر سے ویکسین سرٹیفکٹ یا ویکسین پاسپورٹ بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

  • پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر ، روس نے بڑی پیشکش کردی

    پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر ، روس نے بڑی پیشکش کردی

    اسلام آباد : روس نے پاکستان کو کوروناویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کرتے ہوئے کوروناویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں اور کہا سپٹنک فائیو کوروناویکسین91.4فیصدموثرہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناویکسین کےحوالے سے اچھی خبروں کاسلسلہ جاری ہے ، روس نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ روسی ڈائریکٹ انوسمنٹ فنڈ نے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کے نام خط لکھا ، فیصل سلطان کوخط روسی سفارتخانے کے ذریعے موصول ہوا، خط میں روس نے سپٹنک فائیو ویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن میں اظہار دلچسپی کیا۔

    ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان سے کوروناویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں، خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوروناویکسین کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور سپٹنک فائیوویکسین کےاولین بیچ کی ڈیمانڈ سےآگاہ کرے۔

    کیرل دیمیتروف نے کہا کہ روس کوروناکےخلاف جنگ میں پاکستان سےتعاون جاری رکھےگا، سپٹنک فائیوکوروناویکسین روس میں مقامی طورپرتیارکردہ ہے، سپٹنک  فائیو دنیاکی اولین رجسٹرڈکوروناویکسین ہے اور ہنگامی استعمال سرٹیفیکیٹ کی حامل ہے۔

    ،خط میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیوکوروناویکسین91.4فیصدموثرہے، جو فروری2021میں عوامی سطح پردستیاب ہوگی، عالمی مارکیٹ میں سپٹنک فائیو کی خوراک قیمت10ڈالرسےکم ہوگی۔

    کیرل دیمیتروف نے بتایا کہ سپٹنک فائیوکوروناویکسین کی خشک قسم تیارکرلی ہے، سپٹنک فائیو کو دیگر ویکسین کے مقابلے میں ذخیرہ کرنا آسان ہے، اس ویکسین کو منفی 2تا 8درجہ حرارت پر ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ سپٹنک فائیودیگرویکسینزکےمقابلےمیں سستی ہے جبکہ نیشنل ریسرچ سینٹر فارایپیڈیمالوجی اور مائیکروبیالوجی کی تیارکردہ ہے، روس پاکستان  کوسپٹنک فائیوکی کلینیکل ٹرائلزرپورٹ فراہم کرچکا ہے۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین فراہمی کی روسی پیشکش زیرغور ہے۔

    خیال رہے روس نےپاکستان کوسپٹنک فائیوفروخت کی پہلی پیشکش30نومبرکوکی تھی ، روسی حکومت کی جانب سےسپٹنک فائیوویکسین کااستعمال جاری ہے ، روس میں سپٹنک فائیوکوروناویکسین روسی فوجیوں کولگائی جارہی ہے۔

    روس کی سپٹنک فائیوویکسین کواگست2020میں رجسٹرکیاگیاتھا اور روس میں سپٹنک فائیوکے محدوداستعمال کاآغازگزشتہ نومبرمیں ہواتھا۔

  • امریکی ڈالر کے خلاف روس کا اہم بیان

    امریکی ڈالر کے خلاف روس کا اہم بیان

    ماسکو: روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، یورپ امریکی ڈالر میں تجارت روک دے۔

    روسی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے ایک اہم بیان میں امریکی ڈالر میں تجارت کے خلاف یورپی رد عمل کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف امریکی پابندیوں کے شکار ممالک ہی نہیں بلکہ یورپی ملک بھی ڈالر سے اپنی وابستگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا نہ صرف وہ ممالک جن پر امریکا نے پابندیاں عائد کی ہیں بلکہ یورپی ممالک بھی واشنگٹن کی جانب سے ڈالر سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے سبب ڈالر پر انحصار ختم کرنے کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں۔

    سرگئی لاروف نے کہا کہ صرف چین، روس، ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہی نہیں، یورپی ممالک بھی ایسے میکنزم پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے تجارتی لین دین اور سرمایہ کاری کو قومی کرنسی میں انجام دیا جا سکے۔

    انھوں نے کہا اس وقت یورپ بھی ڈالر سے ہر طرح کا انحصار ختم کرنے کا کوئی طریقہ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے، اس وقت واشنگٹن اور یورپی یونین کے مابین اقتصادی اختلافات میں بھی شدت آ گئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور خود سر اقدامات پر اکثر یورپی ممالک نے منفی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

  • روس نے امریکی سرحد پر دنیا کا تیز رفتار ترین طیارہ تعینات کردیا

    روس نے امریکی سرحد پر دنیا کا تیز رفتار ترین طیارہ تعینات کردیا

    ماسکو: روس نے امریکی سرحد کے قریب دنیا کا تیز رفتار ترین طیارہ تعینات کردیا، روسی عسکری حکام کے مطابق بحری بیڑے کے میگ 31 طیاروں کے گروپس نے آرکٹک میں جنگی ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق روسی بحر الکاہل کے بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل سرگئی اوکائینٹس نے کہا ہے کہ آرکٹک فضائی حدود کو کنٹرول کرنے کے لیے روس نے دنیا کے تیز رفتار میگ 31 انٹر سیپٹر لڑاکا طیاروں کے گروپ کو روس کے مشرقی علاقے چوکوٹکا میں تعینات کیا ہے۔

    روس کا یہ مشرقی علاقہ امریکی ریاست الاسکا کے قریب ہے۔

    روسی کمانڈر نے مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر سے بحری بیڑے کے میگ 31 طیاروں کے گروپس نے آرکٹک میں جنگی ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چکوٹکا کے انتظامی مرکز نڈیئر کے ہوائی اڈے پر متعلقہ انفراسٹرکچر کو تشکیل دے دیا گیا ہے، اس سے ہماری افواج کو 24 گھنٹے ہوائی دفاعی ڈیوٹی پر مامور رہنے میں مدد ملے گی۔