Tag: Russia

  • روس کی مدد سے شام میں دہشت گردوں پرقابو پایا: بشارالاسد

    روس کی مدد سے شام میں دہشت گردوں پرقابو پایا: بشارالاسد

    دمشق: شام کےصدربشارالاسد کہتے ہیں کہ روس کی مددسےدہشت گردوں کو نیست ونابودکرنےمیں کامیاب ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق شام کےدارالحکومت دمشق میں روس کےپارلیمانی وفد سے گفتگو میں شام کےصدر بشارالاسد کاکہناتھاکہ دہشت گردوں کےخلاف کامیابی روس کی مدد کی مرہون منت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے متاثرہ شام سےاتنی بڑی تعداد میں دہشت گردوں کاصفایا شامی عوام اورفوج کی ہمت اور عزم کانتیجہ ہے۔

    اس موقع پرروس کےپارلیمانی وفد کاکہناتھاکہ شام پرغیرمنصفانہ جنگ مسلط کی گئی۔

    روسی وفد میں ارکان پارلیمان سمیت مذہبی،معاشرتی اورصحافتی اداروں کےنمائندگان شامل ہیں۔

  • روس میں طیارہ گرکرتباہ، 61 افراد ہلاک

    روس میں طیارہ گرکرتباہ، 61 افراد ہلاک

    ماسکو : دبئی سے روس جانے والا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 61 افراد ہلاک ہوگئے ۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی کا طیارہ روس کے سرحدی شہرروستوف اون ڈون کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گرکرتباہ ہوا۔

    روس کی وزارت ایمرجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کی صبح بوئنگ 737-800 تباہ ہوگیااور ترجمان نے بتایاکہ بدقسمت طیارے میں 61افرادسوار تھے اور تمام جاں بحق ہوگئے۔

    ابتدائی اطلاعات میں حادثے کی وجہ خراب موسم اورکم روشنی کوقراردیا گیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے سےایک گھنٹے قبل فضا میں چکرلگاتا رہا۔

    طیارے میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا ہے اورجائے حادثہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • روس کاافغانستان کیلئے دس ہزارکلاشنکوف اور بیس لاکھ گولیوں کاتحفہ

    روس کاافغانستان کیلئے دس ہزارکلاشنکوف اور بیس لاکھ گولیوں کاتحفہ

    کابل : روس نے افغانستان کو دس ہزار کلاشنکوفیں تحفےمیں دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق روس نے دس ہزار کلاشنکوفیں اوربیس لاکھ گولیاں افغان حکومت کو تحفے میں دی ہیں، یہ وہی کلاشنکوفیں ہیں جن سے افغان مجاہدین نے سویت فوج کونکال باہرکیا تھا۔

    کابل میں روسی سفیر نے مذکورہ کلاشنکوفیں اور گولیاں افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف کے حوالے کیں۔

    محمد حنیف کا کہنا تھا کہ روس نےبہت اہم وقت پر افغانستان کو اسلحہ فراہم کیا ہے۔

    واضح رہے کہ افغانستان نے گزشتہ سال نیٹو افواج کاانخلاء شروع ہونے پر روس سے اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

  • پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے

    پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے

    راولپنڈی : روسی اور پاکستانی افواج مشترکہ طور پر پہلی بار فوجی مشقیں کریں گی، مذکورہ فوجی مشقیں پہاڑی علاقوں میں کی جائیں گی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس تاریخ میں پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے، روسی خبر رساں ادارے ٹی اے ایس ایس کے مطابق 2016ءمیں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔

    جن میں سے ایک پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ہوں گی جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی جس کی تصدیق روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کی۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے غیر ملکی ساتھیوں کے ساتھ رابطے کیلئے مشترکہ مشقوں کا شیڈول مرتب کیا ہے۔ جن میں پاکستان کے ساتھ مشترکا فوجی مشقوں کے علاوہ روس رواں برس شنگھائی تنظیم تعاون کی دہشت گردی کے خلاف مشقیں، امن مشن 2016، سابق سوویت ممالک پر مشتمل اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے پرامن دستوں کی مشقیں، روس ویت نام مشترکہ فوجی مشقیں اور روس منگولیا مشقیں بھی ہوں گی۔

    علاوہ ازیں پاکستان آرمی کے سینئر حکام کے ساتھ ایک روسی وفد نے فوجی تعاون کے حوالے سے ملاقات کی.

  • روسی صدر پیوٹن کا روسی فوج کو شام میں سخت کارروائی کا حکم

    روسی صدر پیوٹن کا روسی فوج کو شام میں سخت کارروائی کا حکم

    ماسکو : روسی صدر پیوٹن نے روسی فوج کو شام میں سخت کارروائی کا حکم دے دیا، انہوں نے روسی فوج کو ہدایت دی کہ روس کوخطرات میں ڈالنے والے اہداف کو تباہ کردیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار روس کے صدر پیوٹن نے ماسکو میں دفاعی حکام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کیا ، صدر پیوٹن نے روسی فوج کو نشانہ بنانے والے اہداف کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیا۔

    صدر پیوٹن نے اعلیٰ فوجی حکام سے کہا کہ شام میں دہشت گرد روس کے لئے ایک براہ راست خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ روس میں فوجی اڈے کو جدید جنگی طیاروں اور دفاعی سازوسامان کے ساتھ مزید فعال کیا گیا ہے۔

  • روس تیسری عالمی جنگ کو روک سکتاہے، شاہ عبداللہ دوئم

    روس تیسری عالمی جنگ کو روک سکتاہے، شاہ عبداللہ دوئم

    عمان : اردن کے بادشاہ عبداللہ دوئم کاکہنا ہےکہ روس تیسری عالمی جنگ کو روک سکتاہے۔ان کا کہناتھاکہ روس شامی تنازعےکےحل میں مرکزی کردارکاحامل ہے۔

    غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں اردن کے سربراہ شاہ عبداللہ دوئم کا کہناتھاکہ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سےبچانےکیلئےروس ہی وہ عالمی قوت ہے جو اہم کردارادا کرسکتی ہے۔

    ان کا کہناتھاکہ شام میں سیاسی حل کیلئےماسکو کی اہمیت مشرق وسطی کے امن کے لئے دور رس نتائج دے سکتی ہے۔

    انہوں نے شام کے امن میں روس کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیا۔ایک سوال کے جواب میں شاہ عبداللہ کا کہناتھاکہ روس خطے کے امن اور سلامتی میں بڑاکلیدی کردارادا کرتا رہا ہے۔

    ان کا کہناتھاکہ اس حقیقت کو مان لیا جائے کہ شام میں روس کی موجودگی ہی خطے میں امن کی بہتری لانے کا سبب بنے گی۔

  • پاکستان کا مسافرطیارہ سانحے پرروس سے اظہارِ تعزیت

    پاکستان کا مسافرطیارہ سانحے پرروس سے اظہارِ تعزیت

    اسلام آباد: مصرمیں گرکرتباہ ہونے والے روسی مسافربردارجہازمیں ہلاک ہونے والے 224 افراد کی ہلاکت پر حکومتِ پاکستان نے اظہارافسوس کیا ہے۔

    دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی جہازکی تباہی اورمسافروں کی ہلاکت کی خبرپر پاکستان کوانتہائی صدمہ اورافسوس ہے۔

    اعلامیے میں عوام اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سےاظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔

    دفترِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ یہ یقیناً روسی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں کے لئے ایک عظیم سانحہ ہے۔

    اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑٰی میں حکومت اورعوامِ پاکستان روسی عوام اورہلاک شدگان کے لواحقین کا درد رکھتے ہیں اوران کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ مصر کے شرم الشیخ ائیرپورٹ سے سینٹ پیٹرزبرگ کے لئے روانہ ہونے والے طیارہ مصر کے صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہوا ہے جس میں 224 افراد ہلاک ہوئے۔

    شدت پسند تنظیم داعش کے مصر سے تعلق رکھنے والے گروہ نے سانحے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

  • شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے امریکہ ،روس اور یورپی ممالک متحرک

    شام میں خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے امریکہ ،روس اور یورپی ممالک متحرک

    دمشق: امریکہ،روس،یورپی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے مل بیٹھنے کو تیار ہوگئے۔

    امریکہ روس اور یورپی ممالک سمیت مشرق وسطی کی طاقتیں ویانا میں شام اور فلسطین کےمسئلے پر غور کیلئےموجودہیں۔

    امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا سعودی، ترک اور روسی حکام سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں شامی میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئےمل بیٹھنے کو تیار ہیں۔

    انکا کہنا تھا مذکورہ ملاقات اگلے جمعے تک متوقع ہے تاہم ملاقات میں ایران کی شمولیت سے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ جان کیری کا کہناتھاکہ خانہ جنگی کے خاتمے کیلئےکسی بھی حل کو مشرق وسطیٰ کی بڑی طاقتوں کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔

     جان کیری اتحادیوں سے بات چیت کیلئےرواں ہفتے کے اختتام پراردن اور سعودی عرب کادورہ کریں گے۔

  • روس کا شام میں زمینی فوج اتارنے کاکوئی ارادہ نہیں، پیوٹن

    روس کا شام میں زمینی فوج اتارنے کاکوئی ارادہ نہیں، پیوٹن

    ماسکو: روسی صر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس شام میں زمینی فوج تعینات نہیں کرے گا لیکن داعش کے خاتمے تک فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    روسی ٹیلیویژن پرنشر ہونے والے انٹرویو میں ان کا کہناتھا کہ ہمارہ شام میں زمینی فوج تعینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اورہمارے شامی دوست اس بات سے واقف ہیں۔

    روسی میڈیا کی جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روسی جنگی طیارے شام کےشہر لاطاکیہ کے ائیر بیس پر اتررہے ہیں جہاں تیکنیکی عملہ ان طیاروں کے معائنے بعد ان کی کلئرینس دے رہا ہے۔

    روس نےایک بارپھر دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ شام میں داعش کے خاتمے تک فضائی حملے جاری رہیں گے۔

    صدر پیوٹن کا مزید کہناتھا کہ شام میں گزشتہ چارسال سے جاری جنگی بحران کےخاتمے کیلئے شامی صدربشارالاسدکی حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیا جائے گا۔

  • نیٹو نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرروس کی وضاحت مسترد کردی

    نیٹو نے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرروس کی وضاحت مسترد کردی

    برسلز: نیٹو نے روسی طیاروں کی جانب سےترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کی جانب سے دی جانے والی وضاحت مسترد کردی۔

    نیٹو کا موقف تھا کہ روس شام میں اپنی زمینی فوج میں اضافہ کررہا ہے اور سمندروں میں بھی جگہ بنارہا ہے اس کا یہ موقف کہ غلطی سے فضائی حدود کی خلاف ورزی ہوئی تسلیم نہیں کیاجاسکتا ہے۔

    ترکی کے صدر طیب اردگان نے تنبیہہ کی ہے کہ ان کے ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرترکی کے صبر کا پیمانہ لبریزہورہا ہے۔

    برسلز میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی پر حملہ نیٹو پر حملہ ہے۔

    اس موقع پرنیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزاسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو اتحاد کوملنے والی اتحاد کے مطابق روس شام میں بری افواج تعینات کررہا ہے اور بحیرہ روم میں اپنی بحری طاقت میں بھی اضافہ کررہا ہے۔

    دوسری جانب روسی سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ شام میں داعش کے خلاف سرگرم روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم ترکی کی جانب سے تازہ الزامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ روسی جنگی طیاروں کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو دو مرتبہ ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ترک حکومت نے روسی سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاتھا۔