Tag: Russia

  • روسی ایٹمی اثاثوں میں اضافہ، امریکہ کو تشویش

    روسی ایٹمی اثاثوں میں اضافہ، امریکہ کو تشویش

    ماسکو: روس کے قریب مشرقی یورپ میں بھاری ہتھیاراورفوجیوں کی تعداد میں اضافے کے امریکی منصوبے کی اطلاعات کے بعد روس نے اپنے ایٹمی اثاثوں میں چالیس نئے بین البراعظمی میزائل کےاضافے کااعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماسکو کے یوکرین میں کردارپرروس اورمغربی طاقتوں کےمابین تناؤ میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ چالیس میزائلوں کی تنصیب کےبعد کسی بھی مہم جوئی سےنمٹ سکیں گے۔ پیوٹن کا کہناتھا کہ روس پیش قدمی نہیں کررہا۔

    انہوں نے امریکی منصوبے کوسرد جنگ کے بعد سے اب تک کا واشنگٹن کا انتہائی جارحانہ اقدام قراردے دیا،پیوٹن کے مطابق انہیں اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم میں توسیع سےمتعلق فکرہے، یہ اسٹریٹیجک اہمیت کاانتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔

    اس موقع پرامریکی وزیرخارجہ جان کیری نے روسی صدرکےاعلان کوتشویشناک قراردیتےہوئےکہا کہ امریکہ روس سےتعلقات کودوبارہ سردجنگ کی جانب نہیں لےجاناچاہتا۔

    دوسری جانب نیٹونےروس کی ایٹمی پیش قدمی کوغیرمنصفانہ اورخطرناک قراردیدیا ہے۔

  • روس کا ایران کوایس 300 میزائل فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ

    روس کا ایران کوایس 300 میزائل فراہم کرنے کا حتمی فیصلہ

    ماسکو: روس نے ایران کو ایس 300 فضائی دفاعی میزائل سسٹم فراہم کرنے کی تصدیق کردی، منتقلی کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    روسی خبررساں ایجنسی نے روسی سیکیورٹی کونسل کی نائب سربراہ کا بیان نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو میزائلوں کی فراہمی کا فیصلہ کیاجاچکا ہے لیکن عملدرآمد کے لئے کچھ وقت درکارہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیسا کہ وہ سمجھتے ہیں ابھی میزائلوں کو ایران کی تحویل میں دینے کا وقت نہیں آیا۔

    روس اور ایران کے درمیان میزائلوں کی فراہمی کے اس معاملےپر 2010 میں جمود طاری ہوگیا تھا اور اب روس کے اس فیصلے کو ایران کے نائب وزیرِخارجہ حسین امیر عبدالحیان نے ’’فتح‘‘ قرار دیا ہے۔

  • نازیوں کے خلاف فتح : روس میں جشن کی تقریبات کا انعقاد

    نازیوں کے خلاف فتح : روس میں جشن کی تقریبات کا انعقاد

    ماسکو : دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کوشکست دینے پر روس میں فتح کا جشن منایاجارہاہے،کیوباکےصدر راؤل کاسترو روس کی کامیابی پر اظہار یکجہتی کےلیےماسکو پہنچ گئے۔

    دوسری عالمی جنگ میں جرمنی کی شکست کوستر سال بیت گئے،نازیوں کے خلاف فتح حاصل کرنے پر آج روس میں جشن منایا جارہا ہے۔

    یوم فتح پر تقریبات اور ملٹری پریڈ منعقد کی جارہی ہیں،ماسکو کےریڈ اسکوائر پر مسلح افواج کےسولہ سو اہلکاروں پر مشتمل دستےمارچ کریں گے۔

    جدید ٹینک اورلیزر گائیڈڈ میزائل بھی پریڈ میں شامل ہوں گے،جیٹ طیارے سلامی پیش کرتے ہوئے کرتب دکھائیں گے، کیو باکےصدر راؤل کاسترو بھی روس سےاظہار یکجہتی کے لیے ماسکو پہنچے جہاں انہوں نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

    جرمنی اور روس کے وزراءخارجہ نے جنگ عظیم دوم کی یادگارکادورہ کیا جہاں جنگ کےدوران دس لاکھ سےزائد افرادہلاک ہوئے تھے۔وزرائے خارجہ نے یادگار پر پھولوں کےگلدستے پیش کئے۔

  • روس نے ایران کو ایس 300 میزائل فراہم کرنے کا اعلان کردیا

    روس نے ایران کو ایس 300 میزائل فراہم کرنے کا اعلان کردیا

    ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مغرب سے نیوکلئیر ڈیل کے نتیجے میں ایران پرعائد پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا جس کے بعد ایران ایس 300 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرسکے گا۔

    صدارتی محل ’’کریملن‘‘ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر نے روس سے ایران کو ایس 300 میزائلوں کی ترسیل کے حکم نامے پر دستخط کردئیے ہیں۔

    واضح رہے کہ ماسکو نے اقوام متحدہ کی جانب سے 2010 میں ایران پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد میزائلوں کی ترسیل روک دی تھی جس کے خلاف ایران نے جنیوا کی ثالثی عدالت میں روس پر چار بلین ڈالر ہرجانے کا دعوی بھی دائر کیا تھا۔

    ماسکو کی جانب سے یہ فیصلہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان رواں ماہ ہونے والی ڈیل کا نتیجہ ہے جس کے تحت عالمی طاقتوں کو اطمینان حاصل ہوا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا۔

    سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی یہ ڈیل 12 سال تک ایران اور مغرب میں جاری کشمکش کا خاتمہ ہے جو کہ ایران کو نیوکلئیر بم بنانے سے روکنے کے لئے تھی۔

  • روس کی ’سرخ جامع مسجد‘ نوے سال بعد نمازیوں کے لئے کھول دی گئی

    روس کی ’سرخ جامع مسجد‘ نوے سال بعد نمازیوں کے لئے کھول دی گئی

    ماسکو: روسی شہر تومسک میں واقع جامع مسجد کو 90 سال بعد نمازیوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی شہر تومسک میں واقع سرخ جامع مسجد سن 1901 میں قائم کی گئی تھی تاہم اسے 1920 میں نمازیوں کے لئے بند کردیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں اس عمارت میں کچھ عرصے کے لئے سینما گھراور رستوران بھی قائم رہا۔ 2002 میں سرخ جامع مسجد کو دوبارہ نمازیوں سے آباد کرنے کے لئے تیاریاں شروع کی گئیں۔

    مسجد کے دوبارہ افتتاح کے موقع پر تومسک کے گورنر سرگے، میئر آئیون کلین، چیچن ریپبلک کے مفتی صالح ہسی موجود تھے ، تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا تھا۔

    تقریب کے بعد شرکاء نے 90 سال بعد اس تاریخی مسجد میں جمعہ کی تاریخی نماز ادا کی۔

    اسلام اس خطے کا دوسرا سب سے بڑا مذہب ہے اورایک محتاط اندازے کے مطابق مسلمانوں کی آبادی دو کروڑ تیس لاکھ کے لگ بھگ ہے جو کہ کل آبادی کا 15 فیصد ہے۔

  • یمن: ریڈ کراس کا شہریوں کے انخلاء کیلئے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ

    یمن: ریڈ کراس کا شہریوں کے انخلاء کیلئے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ

    ماسکو: روس اور ریڈ کراس نے یمن میں انسانی امداد اور شہریوں کے انخلاء کے لیے عارضی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

    روس اور ریڈ کراس نے اقوام متحدہ سے یمن میں شہریوں کی ہلاکت، باغیوں کے زیر تسلط علاقوں میں پھنسے شہریوں اور سفاتکاروں کے انخلاء اور امداد کے لیے سعودی عرب اور اتحادیوں کی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    سعودی عر اور اتحادیوں کی دس روزہ کارروائی میں پانچ سو سے زائد اافراد ہلاک جبکہ سترہ سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

    روس کی جانب سے طلب کیے جانے والے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں جنگ بندی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا تاہم جنگ بندی پر پیش کی جانے والی قرارداد پر غور کیا جارہاہے۔

  • شام کو روس کی جانب سے اسلحے کی ترسیل بحال، بشارا لاسد

    شام کو روس کی جانب سے اسلحے کی ترسیل بحال، بشارا لاسد

    ماسکو: روس نے شام کو 2011 سے جاری اندرونی خلفشار کے سبب روکی گئی اسلحے کی ترسیل دوبارہ شروع کردی ہے۔

    شامی صدر نے روسی اخبار میں دئیے گئے انٹرویو میں اقرار کیا ہے کہ شام میں جاری تنازعے سے قبل کے روس کے ساتھ جو معاہدے تھے ان کے تحت روس نے ہتھیار مہیا کرنا شروع کردئیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے آپس میں کئی معاہدے تھے جنہیں جزوی طور پر معطل کردیا گیا تھا اور تنازعے کے دوران بھی معاہدے کیے گئے تھے جن کے تحت اب اسلحہ مہیا کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شامی فوج باغیوں کے خلاف لڑنے کی حکمت عملی میں تبدیلی لارہی ہے۔ا نہوں نے روس کی جانب سے مہیا کیے جانے والے ہتھیاروں کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

    دوسری جانب روسی ترجمان ڈمرٹی پسکوو نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ ماسکو کی جانب سے دمشق کو ہتھیار مہیا کیے جارہے ہیں یا نہیں۔

    انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ملٹری تعاون پرکوئی پابندی نہیں اور نا ہی ہم پر اس قسم کی کوئی قانونی پابندی ہے۔

  • روسی صدرپیوٹن غائب ہوگئے

    روسی صدرپیوٹن غائب ہوگئے

    ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے 5 مارچ 2015 سے اب عوام کو اپنی شکل نہیں دکھائی ہے جس کے باعث ان کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔

    روسی صدر پیوٹن میڈیا میں ’ان‘رہنے کے لئے مشہور ہیں لیکن 5 مارچ کے بعد سے اب تک نہ تو انہوں نے کسی عوامی اجتماع میں شرکت کی ہے اور نہ ہی کسی معاملے میں بیان دیا ہے۔

    گذشتہ دنوں روسی صدر نےبغیر بازؤں والی شرٹ میں چیتے کے ساتھ تصویر کھنچوائی تھی اور وہ اس طرح میڈیا میں مسلسل ’ان‘رہنے کے ماہر ہیں۔

    ان کی غیر موجودگی کے بارے میں متعدد افواہیں سامنے آرہی ہیں جن میں سے کچھ تو سنجیدہ ہیں اورکچھ غیر سنجیدہ۔

    کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پس ِ پردہ فوجی بغاوت ہوچکی ہے اور پیوٹن کو غیر اعلانیہ نظر بند کیا جاچکا ہے جبکہ نوجوانوں کا سوشل میڈیا پر خیال ہے کہ پیوٹن کو خلائی مخلوق اپنے اوپر حکمرانی کے لئے اٹھا کرلے گئی ہے۔

  • کرپشن بل پیش کرنے پر یوکرائنی پارلیمنٹرین میں ہاتھا پائی

    کرپشن بل پیش کرنے پر یوکرائنی پارلیمنٹرین میں ہاتھا پائی

    کیف: یوکرائن میں ارکان پارلیمنٹ کرپشن بل پیش کرنے کے معاملے پر ایک دوسرے سے لڑپڑے ۔

    یوکرائن کی پارلیمنٹ کے باہر دوارکان پارلیمنٹ آپس میں لڑ پڑے،لڑائی کی بنیادی وجہ بنا کرپشن سے متلق بل جو پیش کیا گیا۔

    دو ممبران نے پارلیمنٹ کے باہر ہاتھا پائی کی جس میں ایک ارکان پارلیمنٹ کی ناک بھی پھٹ گئی۔

    پارلیمنٹ کی کمیٹی نے دونوں ممبران کو پانچ روز کے لئے معطل کردیا ہے۔

  • توانائی کمیٹی کا اجلاس: روس ،قطر ،چین کیساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ منظور

    توانائی کمیٹی کا اجلاس: روس ،قطر ،چین کیساتھ گیس پائپ لائن معاہدہ منظور

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی نے روس قطر اور چین کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کی منظوری دے دی، وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے منصوبوں کی تکمیل جلد کی جائے۔

    اسلام آبا میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معاہدے کی منظوری کے بعد وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے ،طویل اور مختصر مدت کے پاور پراجیکٹ سے متعلق تفصیلات کمیٹی میں پیش کی جائیں۔

    کابینہ کمیٹی کے مطابق بیالیس انچ کی گیس پائپ لائن این فائیو کیساتھ نصب کی جائیگی، کابینہ کی توانائی کمیٹی کے اجلاس میں تاپی گیس پائپ لائن اور ایران سےبجلی درآمد سےمتعلق امور بھی زیر غور آئے۔

    اجلاس میں کوئلے اور ایل این جی منصوبوں سمیت ملک میں توانائی بحران پر فوری قابو پانے اور جاری منصوبوں پرہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔