Tag: russian airstrike in syria

  • شام: روسی کی کروز میزائلز سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ،600 کے قریب جنگجو ہلاک

    شام: روسی کی کروز میزائلز سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری ،600 کے قریب جنگجو ہلاک

    شام : داعش کے ٹھکانوں پر روسی بحریہ کی کارروائی میں چھ سو کے قریب جنگجو ہلاک ہوگئے، روسی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ اٹھارہ کروز میزائل صوبے رقہ،ادلب اور حلب پر داغے گئے.

    روسی وزیردفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی بحریہ کی جانب سے داغے جانے والے اٹھارہ کروز میزائل ہدف پر لگے، جس کے نتیجے میں چھ سو کے قریب جنگجو مارے گئے۔

    روسی وزیردفاع کے مطابق بحیرہ کیسپین اور بحیرہ روم سے روس کے دس جنگی جہاز شام میں کارروائیاں کررہے ہیں، بحیرہ کیسپین سے اٹھارہ کروز میزائل صوبہ رقہ ،ادلب اور حلب پرداغے گئے۔

    روسی وزیردفاع کے مطابق چار روز کے دوران روسی فضائیہ نے پانچ سو بائیس نشانے داغے، جن میں سو کروز میزائل اور ایک ہزار چار سو ٹن مختلف اقسام کے بم شام پر گرائے گئے، انکا مزید کہنا تھا کہ شام میں جنگی جہازوں کی تعداد دگنی کردی گئی ہے۔

  • شام :فضائی حملے میں 5بچوں اور7 خواتین سمیت 24افرادہلاک

    شام :فضائی حملے میں 5بچوں اور7 خواتین سمیت 24افرادہلاک

    ڈوما: شام میں عوام پر زمین تنگ ہوگئی،تازہ فضائی حملے میں پانچ بچوں اور سات خواتین سمیت چوبیس افرادلقمہ اجل بن گئے۔

    شام کے شہر ڈوما میں ایک مارکیٹ فضائی بمباری کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں پانچ بچوں اور سات خواتین سمیت چوبیس افراد ہلاک ہوگئے تاہم واضح نہیں ہوسکا کہ حملے شامی فوج یا روس کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    شام میں موجود انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق گزشتہ ماہ روس کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں تین سو ستر افراد ہلاک ہوئے جن میں سے ایک تہائی عام شہری تھے۔

  • شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملے

    شام میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملے

    شام : دہشتگردوں کے خلاف روسی فضائیہ کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، چوبیس گھنٹوں کے دوران اسی سے زائد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    روس وزارت دفاع کے مطابق ادلیب لب،حلب،دمشق اور ہماہ میں روسی جنگی جہازوں نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ صوبہ ادلب میں شدت پسندوں کے ہتھیاروں کےایک گودام اور کمانڈ سینٹر کو تباہ کر دیاگیا ہے، جہاں سے لڑائیوں میں حصہ لینے والے شدت پسندوں کو ہدایات ملتی تھیں۔

    روس گزشتہ ماہ کے آخر سے شام میں داعش کیخلاف فضائی کارروائی میں مصروف ہے۔تاہم شام میں مبصر تنظیموں اورامریکہ کا کہناہےروس شام میں داعش کےنام پراپنےحامی بشارالاسد کے مخالف گروہوں کو نشانہ بنارہا ہے۔